1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
2006 کے اوائل میں گوگل گردی کے دوران مشرف بہ محفل ہوا

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
پہلے تو ذپ آتے ہی نہیں تھے، یہ تو شکر ہے کہ عزیز امین بھی یہاں ہیں تو پہلا بھی انہی کا ہے اور آخری بھی۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟
محترم الف عین

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
اُردو کمپیوٹنگ، آپ کی شاعری، وڈیوز

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
گپ شپ کا وقت نہیں ملا کبھی لیکن معلوماتی تبادلہ خیال ضرور ہوا ہے شمشاد سے، عزیز امین سے، اور کبھی خوش قسمت دن ہو تو الف عین سے بھی۔

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
اگر یہ ہر وقت آن لائن رہیں تو شاید میں "کون آئن لائن" ہے کے علاوہ بھی کہیں گھوموں پھروں، یعنی اعجاز صاحب، نبیل، م م مغل

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
یہ مشکل ہے کہنا، بہر حال نبیل اگرچہ کم لکھتے ہیں لیکن موقع بر محل اور اصلاحی انداز میں لکھتے ہیں۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
نبیل، فواد، زیک

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
مجھے اپنا تبصرہ بھی اچھا لگتا ہے، لیکن میرے علاوہ خرم، ایم اے راجہ، مغل بھائی صاحب کا بھی اچھا خاصا ہوتا ہے۔ خواتین سے معذرت کیوں کہ میرا ان دھاگوں میں ذرا کم ہی جانا ہوتا ہے۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
نبیل ، وہ اس لئے کہ اس پورٹل کے ذریعے جو انہوں نے اردو کی خدمت کا بیڑہ اٹھا یا ہے وہ آسان کام نہیں ہے۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
شاید سب ہی اپنی اپنی جگہ پر سویٹ اور خیال رکھنے والے ہیں۔ کسی ایک کا کبھی سوچا نہیں۔

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
اس سلسلے میں تو ذہن میں بوچھی کا نام ہی آتا ہے

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
یہاں پر بھی ایک زمرے میں بوچھی کا نام ڈال دیں دوسرا چھوڑ دیں۔

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
یہ تو موضوع پر منحصر ہوتا ہے، کبھی کسی بور سے دھاگے میں ہی بہت لطف آجاتا ہے یہ تو احباب کی شراکت اور دلچسپ گفتگو ہے تو اچھے دھاگے بُن دئے جاتے ہیں۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
لازمی طور پر اپنے شمشاد بھائی،

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
نبیل ، شمشاد، شگفتہ اور پھر سوال کے ثانوی حصہ کا جواب میں بقلم خود۔

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
سبق یہ سیکھا ہے کہ زبان کی شائستگی کو ہر حال میں برقرار رکھنا چاہیے، کس سے سیکھا ہے یہ صیغہ ء راز میں ہی رہنے دیں۔ کسی انتہائی عقل مند شخص سے لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے اتنی ذہانت کس سے سیکھی تو انہوں نے کہا کہا دیوانوں کو دیکھ کر، یعنی وہ کام نہیں کیا جو وہ کرتے ہیں۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
مجھے وہ رکن پسند ہیں جو کہ اپنے جواب کو مفصل اور حوالوں کے ساتھ لکھتے ہیں اور وہ کم پسند ہیں جو کہ جواب برائے جواب دیتے رہتے ہیں۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
سب سمجھ رہا ہوں روئے سُخن کس جانب ہے، یہ سوال خاص طور پر آپ نے اپنے عزیز ترین اور کسی خاص رکن کو ذہن میں رکھ کر تو نہیں بنایا ؟

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
جی ہاں ضرور ہے۔ میری خواہش ہے کہ بی بی سی اردو آن لائن کی طرز پر ایک ایسا نیوز پورٹل بنا یا جائے جس میں دنیا بھر سے محفل کے اراکین اپنی خبریں خود پیش کر سکیں اور پھر دیگر خبر رساں ادارے محفل میں پیش کی گئی خبر کے حوالے دیں۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
یہ بہت نازک سوال ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے محفل کو خدا ناخواستہ کچھ ہو جاتا ہے تو اردو کے حوالے سے دیگر دوست احباب کی بھی گرانقدر خدمات ہیں اور وہ بھی اس کاروان ِ اردو میں اپنے طور پر کچھ کر گزرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، یقینی طور پر ایسے مخلص اداروں کے ہاتھ مظبوط کریں گے۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
سب سے اہم تو یہ اردو کمپیوٹنگ کے سلسلے میں انتہائی معلوماتی پورٹل ہے دوسرا یہ دنیا بھر کے اردو دانوں اور چاہنے والوں کو ایک دوسرے سے ملانے کا ذریعہ ہے تیسرا یہ کہ تکینیکی ترقی کے دور میں نیٹ پر اردو کو ترویج دینے اور دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے میں پوری رفتار کے ساتھ گامزن ہے، یہی محفل کا خاصہ ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
[FONT=&quot]1[/FONT][FONT=&quot]۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]2007[/FONT][FONT=&quot]ء میں خطاطی کو تلاش کرتا ہوا محفل کی جانب آ نکلا۔ عرصہ ایک ڈیڑھ سال یہاں خوب آمد و رفت رہی پھر ۔۔۔۔۔۔۔ [/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]2[/FONT][FONT=&quot]۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]اتنا یاد پڑ رہا ہے کہ شاید پہلا پیغام مہوش علی صاحبہ کو کیا تھا۔ آیا کس کا تھا یہ کچھ یاد نہیں۔[/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]3[/FONT][FONT=&quot]۔محفل پر پہلا دوست؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]محفل پر پہلی دوستی شاید محب علوی ہی سے ہوئی تھی۔ [/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]4[/FONT][FONT=&quot]۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]خطاطی و ٹائپو گرافی، لینکس کارنر، اسلام اور عصر حاضر [/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]5[/FONT][FONT=&quot]۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]ادی تعبیر، محب علوی "مرحوم" اور شمشاد بھائی[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]6[/FONT][FONT=&quot]۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]محمد وارث، محسن حجازی اور ظفری[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]7[/FONT][FONT=&quot]۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]محمد وارث، محسن حجازی اور ظفری[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]8[/FONT][FONT=&quot]۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]نبیل، زیک، محسن حجازی[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]9[/FONT][FONT=&quot]۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس[/FONT][FONT=&quot]/replies [/FONT][FONT=&quot]تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]ظفری، محمد وارث[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]10[/FONT][FONT=&quot]۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]محمد وارث[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]11[/FONT][FONT=&quot]۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]سویٹ، کیوٹ اور کیئرنگ کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ "مصوم" ممبر تو ایک ہی ہے "عزیز امین"[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]12[/FONT][FONT=&quot]۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]ایں چہ چکر است؟ :) ۔۔۔۔ محسن حجازی [/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]13[/FONT][FONT=&quot]۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]زیک کو زیادہ بولنا چاہیے جبکہ کسی زيادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنے کی نصیحت کرکے شرمندہ نہیں کر سکتا وہ اراکین خود سمجھ جائیں۔ [/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]14[/FONT][FONT=&quot]۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]15[/FONT][FONT=&quot]۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]محمد وارث، اعجاز اختر و شمشاد صاحبان[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]16[/FONT][FONT=&quot]۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]محمد علی مکی "جن آدمی" ہے :) البتہ سست ترین تو میں ہی ہوں، یہ روایتی جملہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ [/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]17[/FONT][FONT=&quot]۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]ماضی میں چند اراکین ایسے گزرے ہیں جن سے یہ سبق سیکھا کہ بحث کرنا کتنی بیکار چیز ہے۔ [/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]18[/FONT][FONT=&quot]۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]عملی طور پر قدم اٹھانے والے پسند اور باتیں بنانے والے ناپسند۔ [/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]19[/FONT][FONT=&quot]۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]محمد وارث اپنے وسیع تر مطالعے کے باعث سب سے الگ لگتے ہیں۔ [/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]20[/FONT][FONT=&quot]۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]کاش میں یہاں کچھ مستقل مزاجی سے کام کر سکوں اور کاش یہاں کچھ سیر حاصل بحثیں ہو لایعنی مباحثوں میں لوگ وقت ضایع نہ کریں۔
[/FONT]
[FONT=&quot] فرمائش: بھائیو و بہنو! غبار خاطر برقیا لو ۔ [/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]21[/FONT][FONT=&quot]۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟[/FONT][FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]کچھ عرصہ بغیر محفل کے گزار کر دیکھا ہے۔ کسی کمی کا احساس ہوتا ہے۔ بہرحال دعاکریں کہ مستقل حاضری دے پاؤں۔ [/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot] [/FONT]​
[FONT=&quot]22[/FONT][FONT=&quot]۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟[/FONT]
[FONT=&quot]انٹرنیٹ پر آپ کو جہاں کہیں اردو دکھائی دے وہاں کہیں نہ کہیں اردو محفل کا حصہ ضرور ہوتا ہے خصوصاًاردو ویب پیڈ کی صورت میں جتنا بڑا کام اردو محفل نے انجام دیا ہے وہ اردو کے لیے کیے گئے تمام کاموں پر بھاری ہے۔ علاوہ ازیں اردو میں ہونے والی پیشرفت کی حوصلہ افزائی کرنا جیسےاردو سلیکس واردو اوبنٹو کے لیے جگہ فراہم کرنا اردو محفل کی عظیم خدمات ہیں۔ [/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
 

فہیم

لائبریرین
میں نے اتنی محنت سے پورا انٹرویو لکھا۔
سوچا تھا کہ پوسٹ کردوں گا۔
لیکن افسوس کہ گھر والا کمپیوٹر ہی خراب ہوگیا۔ ساتھ میں اس کی ہارڈ ڈرائیو بھی:(

اب کمپیوٹر کل تک ملے گا۔ اور ساتھ یہ بھی معلوم ہوگا کہ پرانی ہارڈسک سے ڈیٹا واپس مل جائے گا کہ نہیں۔
اگر کل میرا کمپیوٹر اور ڈیٹا واپس مل گیا تو میں کل اس کو پوسٹ کروں گا۔
اور کل کا مطلب ہے کہ شاید رات 12 سے اوپر ٹائم چلا جائے یعنی 8 تاریخ ہوجائے۔
 

باذوق

محفلین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
ج: شاید 2005ء اواخر میں اردو ویب بلاگ پر نبیل کی تحریر سے

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
شائد شمشاد بھائی کا

3۔محفل پر پہلا دوست؟
شمشاد بھائی

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
اسلامی تعلیمات ، سیرت سرور کائینات ، اسلام اور عصر حاضر

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
؟؟

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
؟؟

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
مہوش علی ، شاکر القادری ، نبیل ، محسن حجازی ، فاروق سرور خان ، ظفری ، طالوت مزید کچھ اور ۔۔۔۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
نبیل ، مہوش علی (سیاست زمرہ کو چھوڑ کر) ، ابن سعید

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
الف عین ، محسن حجازی ، عبداللہ حیدر اور فاروق سرور خان

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
مہوش علی

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
م-م-مغل
(ہو سکتا ہے حیرانی ہو۔ مجھے بھی ہوئی تھی جب جناب کے کوائف جانے اور تصویر دیکھی ۔۔۔ عمر میں مجھ سے تو کافی چھوٹے ہیں جبکہ کسی کی تحریر سے عمر کے متعلق ایسا دھوکہ میں نے کبھی نہیں کھایا تھا)

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
محسن حجازی ، شمشاد ، آبی ٹو کول

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
الف عین ، بوچھی

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
آئی ٹی سیکشن میں۔
نبیل ، مکی اور الف نظامی (آئی ٹی سیکشن) ، الف عین ، جیہ اور محمد وارث (ادب/شاعری سیکشن)

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
نبیل ، زیک ، محمد وارث ، ابن سعید ، م-م-مغل اور شاکر القادری بھائی۔

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
نبیل اور سست کا پتا نہیں

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
مہوش علی سے میں نے جو سیکھا وہ میرے قریبی دوستوں کو معلوم ہے

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
وہ لوگ بہت پسند ہیں جو اردو اور اسلام کی بات کرتے ہوئے قومیت کو درمیان میں نہ لائیں اور وہ لوگ انتہائی ناپسند ہیں جو tabloid جرنلزم کرتے ہیں

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
بلاشبہ زیک !

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
کاش کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
نبیل کو ای-میل

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
نیٹ پر اردو کی ترقی و ترویج !!
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، اللہ تمہاری ہارڈ ڈسک کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ آمین۔
لیکن بھائی انٹرویو دوبارہ بھی ٹائپ ہو سکتا ہے۔ :rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
تین دن میں لکھے تھے جوابات۔

سوچا تھا کہ 7 سے پہلے پہلے پوسٹ ماردوں گا لیکن اس سے پہلے ہی بینڈ بج گیا۔

اور اب تو تیسرا ہفتہ شروع ہوگیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا مشکل تو نہیں ہے کہ لکھنے میں تین دن لگ گئے تھے، اور تیسرا ہفتہ کیسے شروع ہو گیا؟ آج گیارہ تاریخ ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
آج ہی دیکھا تھا کہ صابر صاحب نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے دھاگہ کھول دیا ہے۔
تو دوسرا ہفتہ لائبریری کا تھا۔
جب وہ ختم ہوتا تا ٹیکنالوجی کا شروع ہوتا۔
 

تیشہ

محفلین
:chatterbox: نا ماورہ نا لکھا ۔۔ نا سارہ نے ، نا حجاب نے ، نا شگفتہ ، نا فرحت ، نا تعبیر ، نا شمشاد جی ، نا فہیم ،، :timeout: :timeout:

:skull: :skull: کدھر ہو سب ۔؟ :skull:
 

تیشہ

محفلین
13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



zzzbbbbnnnn-1.gif



مجھے حیرت ہے کئی دو ، تین میل نے یہاں میرا نام لکھا :battingeyelashes: ۔
وہ بھی ایسے میل ممبرز ۔۔ جن ِ سے میری کوئی بات چیت ہی نہیں
zzzbbbbnnnn-1.gif

نا ہی میں کبھی سیاست میں گئی تقریریں لکھنے ۔۔نا کبھی مذہب میں :battingeyelashes:
میں بچاری صرف گپ شپ میں رہتی ہوں ۔۔۔ وہ بھی صرف انُ ممبرز سے جن سے میں آل ریڈی کررہی ہوتی ہوں مگر جن میل نے لکھا ہے بوچھی کو کم بولنا چاہئیے :battingeyelashes:

میں حیران ہوں کہ اُنہوں کیسے پتا میں کتنا بولتی ہوں
zzzbbbbnnnn-1.gif
اُن سے تو میری کہیں بھی کوئی گپ شپ ہی نہیں ہوئی ۔ تو کیا وہ میری تمام پوسٹ ، رپلائز اتنے غور سے ، فرصتُ سے پڑھتے ہیں جو انکو معلوم ہے اچھے سے کہ میں بہت بولتی ہوں اور مجھے کم بولنا چاہئیے :chatterbox:
:tongue:
 

شمشاد

لائبریرین
باجو سب سے پہلے نایاب بھائی نے جوابات دیئے تھے۔ اور انہی کے ایک جواب سے معلوم ہوا تھا کہ عزیز امین کو اردو محفل کی راہ انہوں نے ہی دکھائی تھی۔

دوسرا نمبر میرا ہے جوابات دینے کا۔ حالانکہ سب سے پہلے ماوراء کو خود انٹرویو دینا چاہیے تھا۔
 
Top