ماوراء

محفلین
بائیس سوالوں پر مشتمل انٹریو نما کوئز تعبیر نے ہم سب کے لیے بنایا ہے۔ اس کوئز سے ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملے گا۔ تو سوالات کچھ اس طرح سے ہیں۔۔! آپ کو ان سوالات کے جوابات سات جولائی تک دینا ہوں گے۔

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

3۔محفل پر پہلا دوست؟

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش رہیں آمین
انٹرویو دینے کا تو بہت شوق ہے ۔ بس ملازمت کے لیئے نہ ہو ۔
سو جوابات حاضر ہیں ۔ میرے لئے محفل اردو کی سب ہستیاں بہت محترم ہیں ۔
اور مجھے ان سب کی صحبت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔
اللہ تعالی سب اراکین محفل کو سدا اپنی امان میں رکھے
اللہ تعالی اس گلشن اردو محفل کو سدا سجائے رکھے ۔ آمین

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

بسلسلہ تلاش رزق پردیس میں وقت گزرتا ہے ۔ دل میں رہنے والوں کی بستی سے بہت دور ۔
کبھی آتش جواں تھا ۔ دلبر جاں کو حال دل سنانے کی خواہش ہوتی تھی ۔
زمانے بھر کے اردو رسالے اور میگزین پڑھنا اور تعریف حسن جاناں اور محبت و چاہت کے جذبات سے بھر پور نظمیں غزلیں تلاش کرنا ۔
اور ان میں حسب توفیق کانٹ چھانٹ کر کے لمبے لمبے خط لکھ کر دل میں رہنے والوں سے آدھی ملاقات کر کے پوری ملاقات کا لطف لیتا ۔
٢٠٠٢ میں کمپیوٹر سے آشنا ہوا ۔ اور یاہو نے اس ملاقات کو آسان کر دیا ۔
مشکل یہ ہوئی کہ اب براہ راست چیٹ کرتے ہوئے شاعری سنانا اک مشکل امر بن گیا ۔
رسالے یا میگزین سے پڑھ کر سنانے میں دقت محسوس ہونے لگی ۔
سو نیٹ پر شاعری کی تلاش شروع کر دی اور اک دن گوگل پر سرچ کرتے ہوئے خوبصورت نظموں والے دھاگے تک پہنچا ۔
اور محفل کا اسیر بن گیا ۔ نبیل بھائی نے اردو ایڈیٹر جیسی سہولت دے رکھی تھی ۔
بہت آسانی کے ساتھ کسی بھی غزل و نظم میں اپنی مرضی کے مطابق کانٹ چھانٹ کرنی ۔ اور سنا دینا۔

محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

محترم عزیز امین جی کو ممبر بنوایا تھا ۔ اور ان کی خاطر ہی اکاؤنٹ بنایا تھا
۔ پہلے پیغام ان کی طرف سے آیا ۔ اور ان کو ہی ارسال کیا ۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟

محترم عزیز امین جی سے محفل اردو میں شمولیت سے پہلے ہی دوستی کا شرف حاصل تھا ۔
اور محفل پر بھی ان کی ہی دوستی سے مشرف ہوا۔

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟

(١) کمپیوٹر اور سوفٹ وئر کے بارے لکھے جانے والے موضوعاتی اور معلوماتی دھاگے ۔
(٢) لائیبریری ۔
(٣) مہمانوں سے ملنا اور انٹرویوز پر مشتمل دھاگے

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

محفل پر مجھ سے زیادہ گپ شپ نہیں ہوتی ۔

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

محترم زیک ، طالوت ، عارف کریم ، ایم بلال ، باذوق ۔ ظفری ، ماوراء بہنا ۔ تعبیر بہنا ، بوچھی اپیا ۔ سارہ خان بٹیا ،
ان میں سے اگر دو بھی مصروف ہوں ۔ محفل پر کچھ لکھنے جواب دینے میں تو لطف آتا ہے ۔

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

خرم بھائی اور مہوش علی بہنا

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

کمپیوٹر اور سوفٹ وئر کے بارے لکھے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے ۔

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

ویسے تو تقریبا سب اراکین ہی بہت اچھے اور مزیدار ریپلائی کرتے ہیں ۔
مگر اکثر بوچھی اپیا ، زیک بھائی ، عارف کریم ۔ طالوت بھائی کے دیئے گئے کمنٹس بے ساختہ ہنسا دیتے ہیں ۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

محترم عزیز امین جی

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

تعبیر بہنا اور سارہ خان بٹیا ( اللہ سدا میری بہنوں بیٹیوں کو ہنستا مسکراتا رکھے ) آمین

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

محترمہ بوچھی بہنا ۔ ( اللہ تعالی اپنی امان میں رکھے آمین)

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

محترم زیک بھائی کو کچھ زیادہ بولنا چاہیئے
اور نایاب کو کم بولنا چاہیئے

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

کمپیوٹر اور سوفٹ وئر کے دھاگوں کے علاوہ ہر وہ دھاگہ جو کسی بھی طرح کی انتہا پسندی سے دور ہو۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

میری نظر میں محفل کا ہر رکن ہی اپنی ذات میں اک انجمن سجائے ہوئے ہے ۔
جن کے موضوعات ۔ تبصرے ، روزانہ نظر سے گزرتے ہیں ۔ وہ اگر کچھ دن نظر نہ آئیں ۔ تو کچھ خالی خالی سی لگتی ہے محفل ۔

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

محترم نبیل بھائی محنتی
محترم عزیز امین جی سست

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

محترم عزیز امین جی سے یہ سیکھا ہے کہ کسی کو نیٹ پر تنگ کرنے کے کیا کیا طریقے ہیں ۔
یاہو پر بار بار “ بز “ دوسرے پر کیا تاثر پیدا کرتی ہے ۔
محفل پر “ بار بار ذپ کا آنا اور پیغام کی وصولی کی تصدیق کرنا کتنی کوفت پیدا کرتا ہے ۔
سیکھا ہی ہے آزمانے کا ارادہ بالکل بھی نہیں ۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

جو اعتماد کے ساتھ طنز و مزاح کرتے ہیں ۔ تنقید برائے تعمیر کرتے ہیں ۔
جن کی تحریر سے کچھ حاصل ہو جائے ۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

محترم الف عین جی

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

اللہ تعالی اس محفل اردو کے چمن کو سدا سلامت رکھے ۔
اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیئے اسے سچے علم کا خزانہ بنائے ۔ آمین

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

اللہ نہ کرے کہ کبھی ایسا مقام آئے ۔ آمین
بہت جھنجلاہٹ ہوتی ہے جب محفل نہ کھلے تو ۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟

علم کی پیاس بجھانے کو ہر طرح کا مواد موجود ہے ۔ اور جو چاہے آسانی سے مستفید ہو سکتا ہے ۔

نایاب
 
فہیم

لائبریرین

ابھی یہاں‌ منہ لٹکانے والے کیا بات آگئی۔

یہاں تو اپنی مرضی سے لکھا جاسکتا ہے۔
جو سوال آپ کو سمجھ آئیں ان کے جوابات لکھ دیں اپنی مرضی سے جو نہیں آتے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ جوابات ٹھیک سے نہیں لکھ سکتیں ان کے ان کو آپ رہنے دیں۔
 
ماوراء

محفلین
بہت خوب نایاب بھائی۔ جوابات پڑھ کر اچھا لگا۔
لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ عزیز امین کو آپ نے محفل کا ممبر بنوایا تھا۔ ویسے عزیز امین سے آپ کی دوستی کیسے ہوئی تھی؟
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب نایاب بھائی۔ جوابات پڑھ کر اچھا لگا۔
لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ عزیز امین کو آپ نے محفل کا ممبر بنوایا تھا۔ ویسے عزیز امین سے آپ کی دوستی کیسے ہوئی تھی؟

السلام علیکم
ماوراء بہنا
سچ پوچھیں تو عزیز امین جی بہت معصوم اسپیشل شخصیت ہیں ۔
اردو لنک چیٹ روم میں ملاقات ہوئی تھی ۔
یہ اپنے کسی دوست " داؤد کی تلاش میں تھے ۔
جو ان کو بنا بتائے نیٹ کی دنیا سے غائب ہو گئے تھے ۔
اور دوبارہ نہ ملے ۔ میری ان سے دوستی ہو گئی ۔
یاہو پر ان سے بات چیت ہونے لگی ۔
جس وقت ان کے پاس صبح ہوتی ہے میرے پاس شام کا وقت ہوتا ہے ۔
شام کے وقت اکثر گھر والوں سے " یاہو " پر بات ہوتی ہے ۔
عزیز امین جی ٹھہرے پارہ صفت ۔ انتظار نہ کرنے والے ۔
اپنی بات کا فوری جواب چاہنے والے ۔ تو میرا گھر والوں سے چیٹ کرنا مشکل ہو گیا ۔
ان کی بار بار " بز " کرنے کی عادت نے مجھے پریشان کر دیا ۔
سو اک دن انہیں اردو محفل کا راہ دکھا دیا ۔
ویسے یہ مجھ سے بھی زیادہ آپ کو اپنا استاد سمجھتے ہیں ۔
کہتے ہیں کچھ سمجھ نہ آیا کرے تو ماوراء سس سے پوچھ لیا کریں ۔
نایاب
 
ماوراء

محفلین
نایاب نے خود تو چھٹکارا پانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔۔ لیکن یہاں اتنے لوگوں کو مصیبت میں ڈال دیا۔۔:p
عزیز کو تو محفل پر اب اتنے دوست ملے ہیں کہ داؤد کو بھول چکے ہیں۔۔ شروع شروع میں چند دن تک یاد کیا تھا انھیں۔
ویسے عزیز امین مجھے بھی معصوم ہی لگتے ہیں، اور ان سے کوئی شکایت بھی نہیں۔ بس کبھی کبھی اتنے کام ہوتے ہیں اور اوپر سے پی ایم آ جاتا ہے ۔۔۔اور پھر بس آتے ہی جاتے ہیں۔ تب ذرا الجھن ہوتی ہے۔
ہاہاہا۔۔۔سمجھ نہ آئے تو ماوراء سے پوچھ لیں۔۔!! مجھے تو خود کچھ سمجھ نہیں آتا۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
اس سے پہلے کئی ایک فورم کا رکن تھا۔ لیکن سب جگہ رومن اردو میں لکھتے تھے تو مزہ نہیں آتا تھا پھر ایک دن سرفنگ کرتے کرتے یہاں پہنچا تھا اور پھر یہیں کا ہو کر رہ گیا۔

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
کچھ یاد نہیں کہ بہت دیر ہو گئ۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟
دوست تو سبھی ہیں۔ غالباً سب سے پہلے افتخار راجہ سے گپ شپ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ابتدائی ایام میں باجو اور ماوراء سے زیادہ گپ شپ ہوتی تھی۔

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
سارے ہی زمرے پسند ہیں۔ سب ہی جگہ جانا پڑتا ہے۔

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
سارے ہی اراکین پسند ہیں۔ ان میں عزیز امین بھی شامل ہیں۔

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
میں تو کہتا ہوں کہ ہر وقت میلہ لگا رہے۔

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
ہر ایک کا انداز مختلف ہے اور ہر ایک کا ہی انداز پسند ہے۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
اب کس کس کا نام لوں اور کس کس کا نام نہ لوں۔

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
ہر ایک کا انداز جدا ہے۔ اور سب کے ہی تبصرے اچھے لگتے ہیں۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
عزیز امین۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
کوئی ایک ہو تو بتاؤں۔

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
ایک نہیں کئی ایک ہیں۔ جن میں محسن، ظفری، زونی، جیہ، جیا راؤ، اور حاضر جوابی میں زینب۔ اور بھی کئی ایک ہیں۔

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
واقعی میں زیک کو زیادہ لکھنا چاہیے۔ اور مجھے کم بولنا چاہیے۔

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
ہر ایک کی اپنی اپنی پسند ہے۔ مجھے کھیل ہی کھیل ، شعر و شاعری اور لائبریری والے دھاگے زیادہ پسند ہیں۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
تین تو خیر نہیں، بہت سارے ہیں۔ ہر کوئی اپنی فرصت سے محفل کو وقت دیتا ہے۔

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
انتظامیہ کی مناسبت سے نبیل اور ماوراء خاصے محنتی رکن ہیں۔ انتظامیہ سے ہٹ کر تعبیر بھی خاصی محنتی رکن ہیں۔

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
روز ہی کسی نہ کسی رکن سے کچھ نہ کچھ سبق ملتا ہی رہتا ہے۔ اب عزیز امین سے زیادہ مستقل مزاجی کس سے سیکھی جا سکتی ہے۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
مجھے تو عزیز امین جیسا رکن بھی پسند ہے، باقیوں کی تو بات ہی رہنے دیں۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
ہر ستارہ اپنی جگہ درخشندہ ہے۔

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
ہماری کوشش ہے کہ یہ محفل اردو کی تاریخ میں ایک پہچان بن جائے۔ ہمارا ساتھ دیں۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
کبھی کبھار ایسا ہوتا کہ محفل ڈاؤن ہوتی ہے یا یہاں نیٹ کی سہولت معطل ہوتی ہے تو عجیب سے بے قراری ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کچھ کھو سا گیا ہے۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟[/QUOTE]
کوئی ایک ہو تو بتاؤں۔
محفل اپنی جگہ اردو کی دنیا میں ایک مقام بنا چکی ہے۔ یہ کیا کم فائدہ ہے۔
اس کی وجہ سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
بہت سے دوست ملے ہیں۔
 
السلام علیکم

مجھے اردو محفل میں آئے تین چار ماہ ہوئے ہیں اس حساب سے میں یہاں صرف چند لوگوں کو ہی جانتا ہوں جن کی تحریریں میں پڑھتا رہتا ہوں۔ میرا اردو محفل پر زیادہ وقت پوسٹ کرنے کی بجائے تحریریں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟
مجھے اردو محفل کا پتہ13 مارچ 2009 کو گوگل کے ذریعہ لگا۔ میں نے اردو میں کچھ ٹائپ کر کے گوگل پر تلاش کیا تو نتائج میں اردو محفل کا ذکر بھی تھا۔ جب سائٹ پر پہنچا تو وقت ضائع کیے بغیر اکاؤنٹ بنا لیا۔

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟
واحد ذاتی پیغام م۔ م۔ مغل صاحب کو کیا۔

3۔محفل پر پہلا دوست؟
دوست سے مراد وہ لوگ جو آپ کی پروفائل پر موجود ہوتے ہیں تو ابھی تک کوئی بھی نہیں۔

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
بزم سخن، حالاتِ حاضرہ اور انگریزی فورم

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟
ابھی تک کسی سے گپ شپ نہیں ہوئی۔

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟
جتنے زیادہ ہوں اچھے ہیں۔

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟
م۔ م۔ مغل صاحب کا لکھنے کا انداز پسند ہے۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟
نبیل، عارف کریم (اگرچہ مجھے ان کے مذہبی نظریات بالکل پسند نہیں) اور تعبیر

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟
کوئی بھی کمنٹ کرے بہت اچھا لگتا ہے۔

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟
محترم وارث صاحب۔

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟
نایاب بھائی۔

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟
پتہ نہیں۔

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟
زیادہ بولنے والے کا پتہ نہیں لیکن کم بولنے والوں میں شمشاد بھائی سرِ فہرست ہیں۔ میری ان سے درخواست ہے کہ وہ کم گوئی سے پر ہیز کریں اور جلد از جلد اپنے ایک لاکھ پیغامات مکمل کریں۔

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟
محفل میں سب سیکشز میں ہی دھاگے بہترین ہیں۔ جو سیلشن بھی آپ کھولیں، بور نہیں ہوں گے۔

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟
شمشاد، عارف کریم اور محمد وارث

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟
سب سے محنتی نبیل اور سب سے سست میں۔

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
بے شمار لوگوں سے یہ سبق سیکھا کہ خیالات کے اظہار کیلیے سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہییں۔

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
وہ لوگ جو پیار اور توجہ سے آپ کی بات کا جواب دیں وہ مجھے پسند ہیں۔ مغرور لوگ مجھے پسند نہیں۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟
الف عین صاحب کچھ مختلف سے ہیں۔

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟
اردو بولنے والا ہر شخص جو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت رکھتا ہے، اردو محفل کے بارے میں جان جائے۔

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
اللہ نہ کرے ایسا دن کبھی آئے۔ جس دن یہاں نہ آ سکوں عجیب سی بیزاری رہتی ہے۔

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
یہ سوال مجھے کچھ امتحانی نوعیت کا لگتا ہے۔
اہم فوائد میں انٹر نیٹ پر اردو کا فروغ، بہترین اردو مواد کی دستیابی، اردو بولنے والے مختلف خیالات رکھنے والے لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا اور اظہار خیال کرنا ہے۔ اردو محفل معلومات میں اضافے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔
 
تیشہ

محفلین
مجھے محفل پے قدیر نے انوائٹ کیا تھا ،، اور اسپیرڈر نے بتایا تھا :)battingeyelashes:9
پہلا ذاتی پیغام شاید اسپیرڈر کو ہی کیا ہو :chatterbox: ۔ ٹھیک سے یاد نہیں رہا اب :chatterbox:
محفل پے پہلا فرینڈ ۔۔ اسپیرڈر ،۔۔ چوںکہ بہت پرانے زمانے کے چلتے آرہے تھے اسلئے ۔۔ ان کے علاوہ ، ماورہ ، شمشاد جی ،،

پسندیدہ تین سیکشنز؟
:worried:

مجھے تو اپنا خواتین کارنر پسند ہے جو اب مردوں کی پہنچ سے دورُ ہے :battingeyelashes:
دوسرا گپ شپ ،، اور تیسرا شاعری ۔۔ میوزک :party:

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

شمشاد ۔۔۔ سارہ۔۔ ماورہ :battingeyelashes:

اور تعبیر :party:

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

تعبیر :battingeyelashes: شمشاد جی ۔۔ سارہ ، ماورہ ، شگفتہ ، فرحت ، فہیم ،، :battingeyelashes:

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

شمشاد جی ۔ ۔۔

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

کسی کا بھی نہیں :battingeyelashes:
نظر پڑجائے تو کوئی سا بھی ، کسی کا دیکھ پڑھ لیتی ہوں :chatterbox:

۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

شمشاد :battingeyelashes:
1۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

میں خود بقلم خود :battingeyelashes:
۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

تعبیر :battingeyelashes:

۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

شمشاد ۔۔تعبیر ۔۔ ماورہ ۔۔

۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟
سبق تو بہت سے سیکھے ہیں :battingeyelashes:
ظفری ۔۔ اسپیرڈر ۔۔ زیک ۔۔ یہ تین کی میں تمام عمر مشکور رہوں گی جنہوں نے میری بہت اچھی رہنمائی کی ۔۔آج میں جو کچھ ہوں انہی کی بدولت ہوں :battingeyelashes: انکی میں ہمیشہ مشکور ہی رہوں گی ۔
ان کے علاوہ ۔۔سیکھنے میں مجھے فرزانہ نے بھی بہت کچھ سیکھایا ۔۔ماورہ کی بھی میں مشکور ہوں ہر قدم پے اس نے بھی بہت سیکھایا :battingeyelashes:

۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

سچے اور سیدھی صیح بات کرنے والے پسند ہیں :battingeyelashes:
اور روشن خیال ۔۔پڑھے لکھے :party:
جو نہیں پسند وہ م م مغل پسند نہیں ۔۔اور م م مغل ٹائپ ۔۔۔

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

:chatterbox: کھسکاِ ہوا تو تب امین ص ہی ہیں ۔ ۔۔ ۔

باقی کا ابھی شیور نہیں ہے ۔ ۔۔۔
۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟
تو شدید بوُر ہوجاؤں گی :battingeyelashes:

2۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟
وقت اچھا گزر جاتا ہے :battingeyelashes:
:party:
 
ملائکہ

محفلین
1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟

میں ون اردو فورم پر تھی پہلے اب بھی ہوں تو وہاں مجھے محفل کے بارے میں سخنور(فرخ) نے بتایا تھا:)

2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟

یہ تو مجھے یاد نہیں:confused:

3۔محفل پر پہلا دوست؟

4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟
شاعری، گپ شپ، تصاویر

5۔ایسے تین ارکان جن سے گپ شپ کر کے مزا آتا ہے؟

چچا جی،محسن حجازی، زین، فاطمہ، طالوت بھائی، مغل انکل اور بھی بہت سے لوگ:)

6۔ایسے تین ارکان جنہیں آپ اپنے محفل کے وقت میں آن لائن دیکھنا چاہتے ہیں؟

چچا جی، زین، نسیم حجازی:tongue: سارہ آپی، بڑے بھائی ،مغل انکل:grin:

7۔کس ممبر کے لکھنے کا اسٹائل/انداز بہت پسند ہے؟

کافی لوگ ہیں:rolleyes:

8۔ایسے تین ارکان جن کے ٹاپکس ضرور دیکھتے ہیں اور ان کے نئے ٹاپکس کا انتظار رہتا ہے؟

تعبیر، طالوت بھائی(تصاویر)، باقی پتہ نہیں

9۔ایسے تین ارکان جن کے کمنٹس/replies تبصرہ بہت اچھا لگتا ہے؟

:confused:

10۔کوئی ایسا رکن جو آپ کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہو؟

سب ہی اپنی جگہ بہت خاص ہیں

11۔محفل کا سب سے سویٹ اور کیوٹ/ کئیرنگ ۔معصوم ممبر؟

وہ تو میں ہی ہوں:blushing:

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

12۔آپکی نظر میں کس ممبر کی حس مزاح محفل میں کمال کی ہے؟/کون سب سے زیادہ حاضر جواب ہے؟

کافی لوگ ہیں:rolleyes:

13۔آپکی نظر میں کس کم بولنے والے ممبر کو زیادہ بولنا چاہیے اور کس زیادہ بولنے والے ممبر کو کم بولنا چاہیے ؟

زین کو کم بولنا چایئے:devil:

14۔محفل میں سب سے اچھے دھاگے کس سیکشن میں ہوتے ہیں اور کون کون اچھے دھاگے پوسٹ کرتا ہے؟

محفل میں شاعری بہت بہترین اور مستند موجود ہے اسی حوالے سے اچھے دھاگے پوسٹ ہوتے ہیں:)

15۔ایسے تین ارکان جن کے بغیر محفل محفل نہیں لگتی /جن کے بغیر محفل ادھوری/نامکمل ہے؟

چچا جی:)

16۔محفل کا سب سے محنتی اور سست رکن؟

محنتی تو نبیل صاحب ہی سست تو بہت ہیں کس کس کا بتاؤں:tongue:

17۔کیا آپ نے اب تک کسی رکن سے کوئی سبق سیکھا اگر ہاں تو کیا اور کس سے؟

ابھی یہ نوبت نہیں آئی کہ کوئی سبق سیکھائے:rollingonthefloor:

18۔کس طرح کے رکن آپ کو پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟

جو تمیز سے بات کریں اچھے طریقے سے اور پسند نہیں کا مجھے نہیں پتہ:party:

19۔محفل کا کونسا رکن آپ کو کچھ الگ سا لگتا ہے؟ یعنی سب سے مختلف؟

:confused: :confused:

20۔محفل کے حوالے سے کوئی شدید خواہش/فرمائش؟

اس میں کیا لکھوں کوئی فرمائش وغیرہ نہیں

21۔اگر خدانخواستہ محفل آپکی زندگی میں نا رہے تو؟یا کبھی کوشش کے باوجود کسی دن آپ کو محفل نا ملے تو آپ کیا کرینگے ؟

میرا دماغ الٹا ہوجاتا ہے بقول میری امی کے :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

22۔آپکی نظر میں محفل کے فائدے؟

محفل اردو کو جس طرح فروغ دے رہا ہے ایسا کوئی اور فورم موجوڈ نہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا لکھا ہے بھتیجی۔

تمہاری اور زین کی صلح کروانے کے لیے مجھے اقوام متحدہ کا اجلاس بلانا پڑے گا۔
 
عزیزامین

محفلین
نایاب جی خوب دوستی نبھا رہے ہیں لگے رہیں خوش رہیں یہ دوستی ہے تو دشمنی کیا ہوتی ہے کیا میں محفل سے چلا جاوں؟
 
فہیم

لائبریرین
لیں عزیز امین صاحب۔

آپ نایاب بھائی اور شمشاد بھائی دونوں کے لیے خاص ترین رکن ہیں۔ اور آپ یہاں اداس ہورہے ہیں۔
 
Top