اردو لائبریری کی ویرانیاں

مہوش علی

لائبریرین
زیادہ نہیںلکھ سکتی
آج بہت دنوں بعد کچھ کام کیا تھا

آپ لوگ کچھ توجہ رکھیں اور کم از کم مکمل شدہ کتب وہاں منتقکل کرتے رہیں
 
مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی
آپ لائبریری کا صفحہ اول بنا رہے تھے/ کیا بنا؟

اعجاز صاحب نے کچھ کتابوں کی ورڈ اور ویب ڈاکومنٹ ڈاؤنلوڈ کے لیے بنا رکھے ہیں کیا ان ڈاؤنلوڈایبل ڈاکومنٹ کو بھی ہم وکی پر کتاب کے ساتھ دے دیں؟ مثال کے طور پر بردوس برین کی ورڈ اور وعب فائل

کیا ایکسٹرنل لنک بھی دے سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر کتاب گھر کی کتابیں؟

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

محب،
میڈیا وکی پر یہ کتابیں دیکھیں
پطرس کے مضامین
تاریخ اٹک
داستان خواجہ بخارا کی
فردوس بریں

علی پور کا ایلی

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی
مصنفین کے نام سے بھی ایک زمرہ بنانا تھا، لیکن میں صفحہ اول کی منتظر ہوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش بہن، آپ کی بات درست ہے کہ اب لائبریری پراجیکٹ کا کام لائبریری سائٹ پر منتقل کر دیا جانا چاہیے۔

میں دراصل اب کچھ دنوں کے لیے کافی مصروف رہوں گا اس لیے اردو ویب کے پراجیکٹس پر توجہ نہیں دے سکوں گا۔ آپ لائبریری سائٹ پر اپنی مرضی سے زمرہ جات بنا سکتی ہیں۔ وکی سائٹ کا یہی فائدہ ہے کہ آپ یہاں کسی ایڈمن کا انتظار کیے بغیر زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات وغیرہ بنا سکتے ہیں۔

آپ دوست چاہیں تو لائبریری پراجیکٹ کے لیے خود سے بھی صفحہ اول کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

والسلام
 
دوست

محفلین
صورت شکل تو اچھی ہے۔ میرے ذہن میں تھا کہ لسٹ کی صورت میں دیا جائے جیسا کہ وکی بکس پر ہے۔
اس طرح کسی بھی باب کر رسائی بہت آسان ہوجاتی ہے۔ خیر یہ طریقہ بھی اچھا ہے اگر اس میں نیویگیشن کا کام خود سے نہ کرنا پڑے۔۔
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
دوست نے کہا:

شاکر،
کتاب سیمپل کے ذریعے میں نے کوشش تہ کی ہے کہ لنک کا کام آسان ہو جائے۔ بس آپ کو یہاں سے کوڈ لے کر اپنی مطلوبہ جگہ پیسٹ کرنا ہے

اچھا ہوتا اگر آپ ایک کتاب پبلش کرنے کی کوشش کریں
 
الف عین

لائبریرین
میں تو آن لائن کتب پڑھنا پسند نہیں کرتا اور ایسے کئ لوگوں کو جانتا ہوں جو ڈاؤن لوڈ کر کے فرصت میں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ یہی کہتا آیا ہوں کہ برقی کتابوں کو ڈاؤن لوڈ اور آن لائن دونوں طرح رکھا جائے۔ میں نے اردو مواجے کی آئ فاسٹ نیٹ سائٹ میں نمونے کا ایک صفحہ رکھا ہے جس میں ایک مضمون یا کہانی، یا دو چار شعری تخلیقات نمونے کے طور پر آن لائن پڑھ سکیں اور چاہیں تو ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔ اور یہ بھی واضھ کیا جائے کہ اگر زپ فائل ہے تو کس فارمیٹ میں ہے۔ میں نے بے شمار زپ کتابیں ڈاؤن لوڈ کیں اور معلوم ہوا کہ یہ پ ڈ ف ہیں یا تصویروں میں۔ وکی میں اشتراک ضرور درست ہے لیکن اس کے بعد فائنل کتاب بہر حال ڈاؤن لوڈ کے لیے فراہم کی جائے۔
مہوش، ہاتھ میں کیا ہو گیا، احتیاط کرو۔ اللہ تمھاری تکلیف جلد از جلد دور کرے۔ آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اعجاز اختر صاحب۔ یہ معاملہ پہلے بھی کئی مرتبہ زیر بحث آ چکا ہے۔ کتابیں ڈاؤنلوڈ کے لیے مہیا ضرور ہونی چاہییں لیکن ان کی عدم موجودگی میں کم از کم نئی کتابوں کے برقیانے پر کام سست نہیں پڑنا چاہیے۔ لائبریری سائٹ کے سیٹ اپ کرنے کا مقصد کوئی ڈاؤنلوڈ منیجر فراہم کرنا نہیں تھا بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو کہ لائبریری پراجیکٹ میں مشترکہ کاوش کے لیے بہترین ثابت ہو سکے۔ لائبریری سائٹ میں فائلیں اپلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے اور تیار شدہ ای بکس یہاں ضرور فراہم کی جائیں‌گی۔

آپ آن لائن پڑھنا بے شک نہ پسند کریں لیکن میری گزارش ہے کہ لائبریری سائٹ پر مواد کی تدوین میں حصہ ضرور لیں اور اس کی حوصلہ افزائی فرمائیں۔ آپ کے اس کام میں شریک ہونے سے بھی اس پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

والسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
ہاتھ کی کہنی میں ہلکا فریکچر ہے

میں چاہتی تھی کہ وکی میں آنلائن کتاب کے ساتھ ساتھ آپ کی بنائی ہوئی ورڈ اور ویب ڈاکومینٹ بھی ڈاؤنلوڈ کے لیے دے دیے جائیں

اور مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کے مزاج مختلف ہوتے ہیں اور بہت سے لوگ ڈاؤنلوڈ کرنے سے گھبرتے ہیں اور آنلائن ہر چیز پڑھنا چاھتے ہیں
 
الف عین

لائبریرین
نبیل اور مہوش۔ آپ کی باتیں درست ہیں۔ دونوں طرح کتابیں مہیا کرنی چاہیے۔ وکی میں در اصل وقت بہت ضائع ہوتا ہے اس لیے میں اب براڈ بینڈ ہونے پر بھی اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرے پاس ایسی کئی کتابیں ہیں جن کا میں اب تک کوئی تانا بانا بھی نہیں بنا سکا۔ ورنہ یہاں پوسٹ کر دوں۔ اگر میرے محفل میں کتابیں پوسٹ کرنے سے فعالیت پر مثبت اثر پڑتا ہے تو ضرور میں اب یہاں بھی کتابیں پوسٹ کرتا رہوں گا۔
آج سے ہی۔۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

میڈیا وکی پر انشا اللہ اتنا وقت نہیں لگا کرے گا کیعنکہ ہر چیز بنی بنائی ہے اور صرف کاپی پیسٹ کرنا ہو گا
 
مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مہوش بہن، کچھ کتب کی فہرستیں بھیج دی ہیں۔ یہ ہو جائیں تو مزید بھیج دوں؟

قیصرانی بھائی،
میں نے ایک زمرے کا اضافہ کیا ہے "تمام کتب" کے نام سے اور اسکا لنک آپ کو لائبریری کے صفحہ اول سے مل جائے گا

اس زمرے میں کچھ مکمل اور کچھ تھوڑی\زیادہ نامکمل کتب ہیں

مگر ان تھوڑی\زیادہ نامکمل کتب کی بھی نیویگیشن تقریبا مکمل ھے اور صرف مضامین کو کاپی پیسٹ کرنا ہے

میں چاھتی ہوں کہ جبتک میں دوسری کتابوں کی نیویگیشن پر کام کروں، آپ یہ کام کچھ اراکین کے ذمہ کر دیں کہ وہ ان کتابوں کو مکمل کر لیں
 
مہوش علی نے کہا:
نبیل بھائی
آپ لائبریری کا صفحہ اول بنا رہے تھے/ کیا بنا؟

اسداعجاز صاحب نے کچھ کتابوں کی ورڈ اور ویب ڈاکومنٹ ڈاؤنلوڈ کے لیے بنا رکھے ہیں کیا ان ڈاؤنلوڈایبل ڈاکومنٹ کو بھی ہم وکی پر کتاب کے ساتھ دے دیں؟ مثال کے طور پر بردوس برین کی ورڈ اور وعب فائل

کیا ایکسٹرنل لنک بھی دے سکتے ہیں؟ مثال کے طور پر کتاب گھر کی کتابیں؟

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

محب،
میڈیا وکی پر یہ کتابیں دیکھیں
پطرس کے مضامین
تاریخ اٹک
داستان خواجہ بخارا کی
فردوس بریں

علی پور کا ایلی

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

نبیل بھائی
مصنفین کے نام سے بھی ایک زمرہ بنانا تھا، لیکن میں صفحہ اول کی منتظر ہوں

مہوش میں نے دیکھنا شروع کی ہے یہ کتابیں مگر زیادہ تر تو ابھی نا مکمل ہیں ، کیا آپ مجھے ان کو مکمل کرنے کے لیے کہہ رہی ہیں۔

ویسے آدھے دن بعد جا کر کھاتہ بنانے کی آپشن آئی ہے سامنے ورنہ اندراج کی سہولت ہی دیے جا رہا تھا۔

لائبریری پر مواد لے جانے کے لیے پھر سے ٹیم ورک کی ضرورت ہے اور اس پر ایک گفتگو کو آگے چلاتے ہیں اور کام کو بانٹتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب، کھاتا بنانے کی آپشن سے تمہاری کیا مراد ہے؟ لائبریری سائٹ پر تو تمام لائبریری ٹیم کے کھاتے بنے ہوئے ہیں اور جہاں تک مجھے علم ہے، اس سائٹ پر ازخود رجسٹر نہیں کیا جا سکتا۔

وکی پر کام شروع میں سیکھنا پڑتا ہے لیکن اس پلیٹ فارم پر کیے گئے کام کی کہیں زیادہ افادیت ہے۔ اس لیے میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ وکی سائٹ پر کام سے واقفیت حاصل کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ویسے آدھے دن بعد جا کر کھاتہ بنانے کی آپشن آئی ہے سامنے ورنہ اندراج کی سہولت ہی دیے جا رہا تھا۔

لائبریری پر مواد لے جانے کے لیے پھر سے ٹیم ورک کی ضرورت ہے اور اس پر ایک گفتگو کو آگے چلاتے ہیں اور کام کو بانٹتے ہیں۔
محب لائبریری پر میں نے تمھارا کھاتہ بنا کر پی ایم کر دیا تھا پاس ورڈ اور یوزر نیم
 
قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
قیصرانی بھائی،
میں نے ایک زمرے کا اضافہ کیا ہے "تمام کتب" کے نام سے اور اسکا لنک آپ کو لائبریری کے صفحہ اول سے مل جائے گا

اس زمرے میں کچھ مکمل اور کچھ تھوڑی\زیادہ نامکمل کتب ہیں

مگر ان تھوڑی\زیادہ نامکمل کتب کی بھی نیویگیشن تقریبا مکمل ھے اور صرف مضامین کو کاپی پیسٹ کرنا ہے

میں چاھتی ہوں کہ جبتک میں دوسری کتابوں کی نیویگیشن پر کام کروں، آپ یہ کام کچھ اراکین کے ذمہ کر دیں کہ وہ ان کتابوں کو مکمل کر لیں
جی میں ابھی یہ دیکھ لیتا ہوں۔ میں نے ماوراء کو علی پور کا ایلی پر لگایا ہوا ہے۔ دراصل‌شمشاد‌بھائی‌کا‌انتظار کر رہا ہوں۔ وہ وکی پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ تو جونہی وہ فارغ ہوئے، وہ یہ کام شروع کر دیں گے
 
Top