اردو لائبریری کا جملہ بیسڈ ویب سائیٹ

مہوش علی

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل میں نے جملہ پر لائبریری بنانے کا ایک تجربہ کیا تھا۔ پتا نہیں آپ لوگوں نے اسکو دیکھا یہ نہیں دیکھا، بہرحال میرے ارادے کچھ یوں ہیں:


1۔ میں اردو لائبریری کے لیے ویب سپیس خریدنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

2۔ ایک کمپنی سے بات ہوئی ہے اور یہ ویب سپیس ہو گی 40 گیگا بائیٹ، اور ماہانہ بینڈ وڈتھ ہے 900 گیگا بائیٹ

3۔ اتنی زیادہ ویب سپیس اور ماہانہ بینڈ وڈتھ اس لیے لینا ضروری ہے تاکہ اردو لائبریری کے ویب پر اردو مشاعرے اور دیگر اہم ویڈیوز اور آڈیوز لائبریری سیکشن کو بھی رکھا جا سکے۔


دیکھیں، میری ناقص رائے میں لائبریری کی رفتار کو بڑھانے میں اگر کوئی چیز کام کر سکتی ہے تو اسے جملہ جیسے سافٹ ویئر میں منتقل کرنا ہے (ورنہ تجربات کے مطابق یہ یہاں محفل میں جمود کا شکار رہے گی)

اگر آپ احباب اس سلسلے میں واقعی دلچسپی رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آڈیو اور ویڈیو سیکشنز فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں، تو اس سلسلے میں میں فنڈز کی فراہمی کے لیے تیار ہوں۔ (خصوصی طور پر میری خواہش ہو گی کہ اعجاز صاحب اپنے ذاتی لائبریری پراجیکٹ کو فری ویب سے اس نئے جملہ بیسڈ ویب سائیٹ پر منتقل کر دیں۔ بلکہ میری خواہش تو یہ ہے کہ اعجاز صاحب اس نئے پراجیکٹ کو پورے کرتا دھرتا ہوں اور اس پراجیکٹ کی صدارت کریں)۔


\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

لائبریری پراجیکٹ محفل پر کیوں جمود کا شکار ہوئی؟

میرے خیال میں اسکی ذیل کی وجوہات ہیں:

1۔ محفل کا لائبریری سیکشن کچھ خشک ہے۔ صرف کتابوں کو برقیانا لوگوں کے لیے دلچسپی نہیں رکھتا، بلکہ انہیں مزید تفریح چاہیے۔

2۔ چنانچہ اگر کتابیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ انہیں دیکھنے کے لیے اچھے ویڈیوز بھی ملیں، تو انکے تفریحی ذوق کی تسکین ہو سکتی ہے۔

3۔ محفل کے وکی پر تو ممبران نے کام کرنا بالکل ہی پسند نہیں کیا۔ اور اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ وکی واقعی بہت خشک ہے۔

4۔ جملہ میں wysiwyg ایڈیٹر شامل ہو گا۔ اس کی بنا پر یہ محفل اور وکی کے ایڈیٹر سے آسان ہو گا اور بہت سے لوگ زیادہ دلچسپی لیں گے۔


اب تک کتب لائبریری کے حوالے سے ویب پر کچھ پراگریس موجود ہے۔ مگر آڈیو اور ویڈیو لائبریری کے حوالے سے بالکل خاموشی اور جمود ہے۔

چنانچہ اب گیند میں نے اچھال دی ہے، اور گیند ممبران کے کورٹ میں ہے۔ مجھے شگفتہ بہن اور قیصرانی بھائی سے اس سلسلے میں تفصیلی جواب کی توقع ہے، جس میں وہ مزید تفصیلات پیش کریں۔ باقی یقینی طور پر نبیل بھائی کا تعاون تو ہمیں چاہیے ہی ہو گا اور یقینی طور پر وہ ہماری پشت پر ہر وقت موجود ہوں گے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ایک بات مزید یہ کہ جملہ کی ٹیکنیکل سائیڈ کی فکر نہ کیجئے گا۔ جملہ کی بیسک سیٹنگ ایسی کر دی جائے گی کہ ممبران اُس پر اس محفل جیسی آسانی کے ساتھ اپنے مضامین شائع کر سکیں گے، اور ہر مضمون خود بخود متعلقہ کیٹیگری میں خود بخود شائع ہو جائے گا۔

جب ہم نے جملہ کو اردو سائنسی اخبار کے لیے تیار کیا تھا تو اُس میں امیج کو شامل کرنا ذرا مشکل تھا۔ مگر نبیل بھائی اس میں ایسی جدتیں کرنے والے ہیں کہ ہر چیز ایسی آسان ہو جائے گی کہ آپکو لگے گا کہ جیسے آپ لوگ ایم ایس ورڈ میں کام کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں میں اردو میں ایک 5 تا 10 منٹ کا ٹوٹوریل بھی لکھ دوں گی، جس کے بعد یقینی طور پر جملہ پر مضامین شائع کرنا محفل جیسا آسان ہو جائے گا (بلکہ وزیوگ ایڈیٹر کی وجہ سے شاید محفل سے بھی آسان ہو)۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فی الوقت تو میں چپ ہوں جب تک میڈیا وکی اور جملہ میں سے کسی ایک کو فائنلائز نہ کر دیا جائے :D ۔ باقی جملہ ہو یا میڈیا وکی، مجھے اپنی حد تک تو کوئی مسئلہ نہیں
 

بدتمیز

محفلین
میں خود لائبریری کو محفل سے دیس نکالا دینے پر تلا ہوا ہوں اس پر میری نبیل سے بھی بات ہوئی تھی۔ ان کی مصروفیت بےحد ہیں۔
ماہانہ بینڈوڈتھ 900mb ہے یا 900gb? اور یہ کونسی کمپنی ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
میں خود لائبریری کو محفل سے دیس نکالا دینے پر تلا ہوا ہوں اس پر میری نبیل سے بھی بات ہوئی تھی۔ ان کی مصروفیت بےحد ہیں۔
ماہانہ بینڈوڈتھ 900mb ہے یا 900gb? اور یہ کونسی کمپنی ہے؟

بی ٹی،

یہ سائیٹ گراؤنڈ کمپنی کی سائیٹ ہے جو کہ "جملہ بیسڈ ویب سائیٹ" کے لیے مخصوص ہے۔

ذیل میں دیگر تفصیلات ہیں:

[align=left:74bf98bcea] [eng:74bf98bcea] * FREE Domain
* 40,000 MB Web space
* 900 GB Traffic
* 99.9% Server Uptime
* 15 min Response Time
* 24/7 Top Customer Care
* CPanel and Fantastico
* Immediate Activation

* FREE Joomla installation
* FREE Joomla templates
* GREAT Joomla tutorial
* Joomla optimized servers
* Joomla components
* Joomla calendar
* Joomla shop
[/eng:74bf98bcea][/align:74bf98bcea]

یہ لوگ ویب سپیس کے ساتھ ساتھ فری ڈومین نام بھی مہیا کریں گے۔

چنانچہ اب ذرا ممبران سوچ سمجھ کر آراء پیش کریں کہ آیا اس پراجیکٹ کا کچھ فائدہ بھی ہو گا یا نہیں۔ اور کیا واقعی ہمیں اتنے ویڈیو اور آڈیو مل سکیں گے کہ جن کی بنیاد پر لائبریری کی بنیاد رکھی جا سکے۔

کتب لائبریری کے حوالے تو مجھے یقین ہے کہ پی ایچ بی بورڈ سے بہتر نتائج جملہ بیسڈ ویب سائیٹ پر مل سکیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مہوش، آپ نے اس بارے میں ایک مرتبہ پہلے بھی پوسٹ کیا تھا اور اس وقت بھی میں نے عرض کیا تھا کہ جملہ سی ایم ایس لائبریری پراجیکٹ کی نوعیت کے اعتبار سے استعمال کے لیے مناسبت نہیں رکھتا۔

محفل فورم پر وکی کا استعمال ایک تجربہ تھا۔ اس پر کام کرنے میں دوستوں کو قدرے دقت ضرور ہوئی ہے لیکن اس کا تعلق خود وکی پیڈیا سے نہیں ہے۔ اس کی وجہ وکی میں شامل ویب پیڈ کے ذریعے ایڈیٹنگ کے مسائل رہے ہیں۔ اس کے باوجود میرے خیال میں وکی پیڈیا کسی اور سی ایم ایس کے مقابلے میں لائبریری پراجیکٹ ہوسٹ کرنے کے لیے بہتر پلیٹ فارم ہے۔ بلکہ میں اس مقصد کے لیے میڈیا وکی کے استعمال کا عنقریب آغاز بھی کرنے والا ہوں۔ ہمارے پاس ایک ڈومین urdulibrary.org موجود ہے جو فی الحال لائبریری پراجیکٹ فورم پر ری ڈائریکٹ ہو رہی ہے۔ میں اس بعد میں fully hosted ڈومین بنا کر اس پر میڈیا وکی انسٹال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس میں ویب پیڈ شامل ہوگا۔ میں اس جانب کچھ عرصے سے تجربات بھی کر رہا ہوں۔ میں چونکہ ایک وقت میں کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوتا ہوں اسی لیے اس کام کو بھی ابھی تک مکمل نہیں کر پایا۔

میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ جملہ بنیادی طور پر نیوز ویب سائٹ بنانے کے لیے زیادہ مناسب ہے اور یہ لائبریری پراجیکٹ کی requirements کو ہینڈل نہیں کر سکتا۔ جہاں تک تفریحی پہلو کا تعلق ہے تو میں اسے لائبریری پراجیکٹ سے علیحدہ چیز سمجھتا ہوں۔

لائبریری پراجیکٹ کی رفتار بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کی ضرورت ہے اور اس میں ہم لوگ مشاورت بھی کر رہے ہیں جس میں کئی تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔ وقت آنے پر ہم ان تجاویز کو منظر عام پر بھی لائیں گے اور ان پر عملدرآمد بھی کریں گے۔ میری گزارش ہوگی کہ لائبریری پراجیکٹ کو مختلف سائٹس پر پھیلانے کی بجائے فی الحال اس پراجیکٹ پر تمام کاوشوں کا مرکز اردو ویب کو ہی رکھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوسری جانب میں یہ بھی کہوں گا کہ اگر مہوش جملہ پر مبنی کوئی نئی اردو ویب سائٹ بنانا چاہتی ہیں تو یہ ایک دلچسپ اور نیا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ابھی تک جملہ پر مبنی اردو سائٹس بننا شروع نہیں ہوئی ہیں۔ یہ تجربہ دوسروں کے لیے بھی ویب سائٹ میکنگ میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
 
یہ موضوع کافی توجہ چاہتا ہے اور اس پر پہلے بھی گاہے گاہے بات ہوتی رہی ہے مگر کچھ خاص پیش رفت نہ ہوسکی۔ لائبریری کو یقینا ایک نیا رنگ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں لکھا ہوا بہت سا مواد اس کے اندر گم ہوتا جارہا ہے اور ابھی تک اس سے اتنا فائدہ بھی نہیں اٹھایا جا سکا جتنا ہم نے شروع میں سوچا تھا۔

آڈیو اور ویڈیو فائلز تھوڑی سہی مگر آہستہ آہستہ ان کی تعداد بڑھ سکتی ہے فی الوقت چونکہ اس طرف بالکل بھی دھیان نہیں ہے اس لیے یہ مواد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اردو کی طرف آ سکتے ہیں اور لطف اٹھا سکتے ہیں۔ ابھی تو مجھے لگ رہا ہے کہ کسی ایک پر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا جس کی وجہ سے گومگو کی کیفیت طاری ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
فی الوقت تو میں چپ ہوں جب تک میڈیا وکی اور جملہ میں سے کسی ایک کو فائنلائز نہ کر دیا جائے :D ۔ باقی جملہ ہو یا میڈیا وکی، مجھے اپنی حد تک تو کوئی مسئلہ نہیں

قیصرانی بھائی،

میں ویڈیو اور آڈیو کونٹینٹ کے حوالے سے آپکی رائے جاننا چاہتی ہوں۔ کیا آپکی نظر میں ایسے کونٹینٹ موجود ہیں جنہیں آپ ویب پر پیش کرنا چاہیں گے؟

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ویڈیوز ہوسٹنگ کی کچھ فری ویب سائیٹز ہیں۔ وہاں پر بہت سے اردو ویڈیوز بھی موجود ہیں مگر بکھری ہوئی ہیں اور کوئی ایسی ویب سائیٹ موجود نہیں جو کہ انکے لنک موضوعات کے مطابق ایک جگہ جمع کر دے۔

لہذا، ویڈیو لائبریری کے حوالے سے کامیابی کے آثار مجھے اس سمت میں نظر آ رہے ہیں کہ ان بکھری ہوئی ویڈیوز (جو کہ کرکٹ، ڈرامے، مشاعرے۔۔۔۔۔ وغیرہ پر مشتمل ہیں) کے لنکز کو موضوعات کے مطابق ایک جگہ جمع کر دیا جائے۔


\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

لائبریری کے حوالے سے جملہ اور وکی میڈیا کے حوالے سے میں بھی بہت عرصے تک تذبذب اور کنفیوژن کا شکار رہی ہوں۔ میں نے دونوں پر کام کرنا سیکھا ہے، اور اب دونوں کے پازیٹیو اور نیگیٹیو کافی حد تک میرے سامنے ہیں۔

میری ناقص رائے اس معاملے میں یہاں پہنچی ہے کہ لائبریری ایک تفریحی پراجیکٹ ہے۔ وکی میڈیا بہت خشک چیز ہے اور بہت بڑے بڑے پراجیکٹز کے لیے ہے۔ (مثلا بڑے بڑے انسائیکلوپیڈیاز وغیرہ)۔

محفل پر موجود ہماری لائبریری کے سیکشنز اور حجم کو دیکھتے ہوئے میں بہت یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اس مقصد کے لیے جملہ بہت موزوں رہے گا۔

اور یقینی طور پر یوزر فرینڈلی ہونے کا تقابل کیا جائے تو جملہ اس معاملے میں وکی میڈیا کو پیچھے چھوڑتا ہے (کیونکہ اس میں وزیوگ ایڈیٹر استعمال ہو رہا ہے)۔

آپ اراکین سے گذارش ہے کہ ہمارے پاس اردو کا ایک وکیپیڈیا موجود ہے۔ (دیکھئے wikipedia.com )۔ میں نے وہاں براؤز کرنے کی کوشش کی اور بہت جلد میں کھو گئی اور مطلوبہ چیزیں ڈھونڈنے میں بہت زیادہ وقت لگا۔

اسی طرح ہماری محفل میں بھی لائبریری کے لیے ایک وکی موجود ہے (اور میڈیا وکی اس سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہو گا)۔

مگر آپکو پتا ہے کہ جب ہم صحیح بخاری کے ترجمے کو برقیا رہے تھے تو ہر باب کے لیے الگ صفحہ بنانا پڑ رہا تھا اور ہر صفحہ پر خود سے یہ تین لنک دینے پڑ رہے تھے:

1۔ پچھلا صفحہ
2۔ اگلا صفحہ
3۔ صحیح بخاری کا مین صفحہ

ان تین لنکز کے علاوہ ذیل کی آپشنل لنک بھی دینے چاہیے تھے (مگر ہم نہیں دیتے تھے)

4۔ قران و سنت صفحہ کا لنک
5۔ اسلام سیکشن کا لنک
6۔ وکی کے مین صفحے کا لنک


اب یہ تمام لنک ہمیں وکی پر ہاتھ سے دینے تھے۔ مگر جملہ میں یہ کام خود بخود ہوتا رہتا ہے۔ طریقہ صرف یہ ہے کہ ہر کیٹیگری میں ایک لنک ہو گا کہ اس کیٹیگری سے متعلقہ مضامین شائع کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ اور جیسے ہی اراکین مضامین شائع کریں گے، باقی تمام لنک جملہ خود بخود دیتا چلا جاتا ہے۔

چنانچہ یہ تو آپ یقین رکھیں کہ جملہ بہت زیادہ یوزر فرینڈلی ہو گا اور وکی میڈیا اسکا اس سلسلے میں مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ اسی طرح تفریح کے لیے جملہ وکی میڈیا سے زیادہ بہتر موقع پیش کرے گا۔

دیکھیں، وکی میڈیا کو جملہ پر یہ فوقیت حاصل ہے کہ اس میں یوزر کو رائیٹ ہوتا ہے کہ وہ کوئی بھی سیکشن یا کیٹیگری خود بنا لے۔ جبکہ جملہ میں کیٹیگری یا سیکشن بنانا ایڈمن کا کام ہوتا ہے۔ (یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسا کہ اس محفل میں ایڈمن نے مختلف سیکشنز اور کیٹیگریز بنا کر یوزر کو پابند کر دیا ہے کہ وہ اپنے مضامین انہی مخصوص سیکشنز اور کیٹیگریز میں شائع کریں)۔

میرے خیال میں لائبیری جیسے چھوٹے پراجیکٹ کے لیے بہتری یہی رہے گا کہ کیٹیگریز اور سیکشن بنانا ایڈمن پر ہی چھوڑ دیا جائے۔ (وکی میں ہوتا یہ ہے کہ ہر یوزر اپنی مرضی سے الگ سیکشن بنا لیتا ہے اور پھر اس میں پوسٹ کر دیتا ہے۔ مثلا قران کا ترجمہ شائع کرنے کے لیے ایک یوزر اسے "اسلام" کیٹیگری بنا کر شائع کرے گا، تو دوسرا "قران" کیٹیگری کے ضمن میں، جبکہ تیسرا اس کے لیے "مذہب" کی کیٹیگری بنا دے گا۔ چنانچہ چیزیں بکھر جاتی ہیں اور انہیں کیٹیگری کی بنیاد پر ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔

محفل میں ہماری لائبریری میں جو کیٹیگریز بنی ہوئی ہیں، ابتدا میں وہ کافی ہیں۔ اور یہ چیز جملہ میں ایڈمن آسانی سے ایڈجسٹ کر دیں گے۔ اسکے بعد یوزر کے لیے کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔ ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔ اگر کسی یوزر کو کوئی الگ کیٹیگری چاھئے ہو گی تو ایڈمن یہ کام جملہ میں 5 منٹ کے اندر اندر کر سکتے ہیں۔

اور آخر میں عرض ہے کہ مجھے علم ہے کہ نبیل بھائی شائد اس مسئلے میں مجھ سے اختلاف رکھتے ہیں۔ بہرحال، مجھے صرف اپنی رائے پیش کرنی تھی اور یقینی طور پر ہم کوئی بھی فیصلہ ذاتی آراء سے بلند ہو کر کریں گے اور ہمارے نزدیک ہر حال میں اردو کی ترقی و ترویج سامنے رہے گا۔ انشاء اللہ۔


اگر جملہ اور میڈیا وکی کے حوالے سے کسی کے پاس مزید سوالات ہوں تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،

یہ چیز واقعی بہت مثبت ہے کہ میڈیا وکی میں اردو ویب پیڈ (یعنی وزیوگ ایڈیٹر) شامل ہو جائے۔ یقینا یہ اس کو کافی یوزر فرینڈلی بنا دے گا۔

مگر بہرحال، لنکنگ کے جن مسائل کا میں نے اوپر تذکرہ کیا ہے، کیا آپ اس مسئلے پر مزید روشنی ڈالیں گے؟

مزید یہ کہ ہمارے پاس اس وقت کتنی بینڈ وڈتھ اور سپیس موجود ہے؟ اور کیا ہم آڈیو اور ویڈیو لائبریری کی طرف بھی قدم اٹھا سکتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
میں ویڈیو اور آڈیو کونٹینٹ کے حوالے سے آپکی رائے جاننا چاہتی ہوں۔ کیا آپکی نظر میں ایسے کونٹینٹ موجود ہیں جنہیں آپ ویب پر پیش کرنا چاہیں گے؟
میرے پاس بہت سارا آڈیو اور وڈیو مواد موجود ہے۔ کچھ پاکستان میں، کچھ باجی کے گھر لندن اور کچھ ادھر۔ ان میں‌ ڈراما بھی شامل ہیں، گانوں کا ایک بہت بڑا کلیکشن (بلیک اینڈ وائٹ دور سے لے کر اب تک کے گانوں کا مجموعی سائز کوئی ڈیڑھ سو گیگا بائٹ کے لگ بھگ ہو چکا ہے، آڈیو وڈیو لائبریری کے ضمن میں) اس کے علاوہ مشاعرہ جات اور دیگر چیزیں‌موجود ہیں۔ ان کو پیش کرنے میں‌ میں‌اس لیے بہت زیادہ محتاط ہوں‌ کہ کاپی رائیٹ کا مسئلہ سامنے آ جاتا ہے۔ اگر یہ سب کچھ میں اپنی ذاتی ذمہ داری پر کروں، جیسا کہ میں یو ٹیوب اور گوگل وڈیوز پر اپ لوڈ کرتا ہوں، تو مجھے کاپی رائیٹ کی اتنی زیادہ پروا شاید نہ ہو۔ لیکن جب محفل کا خیال ہوتا ہے تو میں اس بارے کچھ محتاط ہو جاتا ہوں۔ کیونکہ یہاں میرا فعل انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی شمار ہوتا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ لائبریری پراجیکٹ کی نوعیت اور اس کے حجم کا اندازہ لگانے میں کچھ غلطی کر رہی ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ اسے چھوٹا پراجیکٹ کہنا غلطی ہوگی۔ ابھی بھی اس پراجیکٹ کو اس کی نوزائیدگی کے عالم میں کہا جا سکتا ہے۔ لیکن ڈیجیٹل لائبریری ایسا پراجیکٹ ہے جو کبھی نہ ختم ہونے والا ہے۔ آج اس میں اگر درجنوں کتابوں پر کام ہو رہا ہے تو کل ہو سکتا ہے کہ ایک ہی وقت میں ہزاروں کتابوں پر کام ہو رہا ہو۔ یہ ہمارے جذبہ اور اس پراجیکٹ کو صحیح طور پر ایڈورٹائز کرنے پر منحصر ہے۔ وقت کے ساتھ اس پراجیکٹ کو الگ ویب سائٹ پر علیحدہ کرنا بھی مناسب ہوگا۔ میرا پوائنٹ یہ ہے کہ اس کے لیے وہ پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے جو اس پراجیکٹ کے بڑھتے ہوئے حجم کے ساتھ سکیل کر سکے۔ آپ جملہ اور میڈیا وکی پر مبنی ویب سائٹس کا مقابلہ کریں، آپ کو فرق خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ کونسی سائٹس میں زیادہ حجم کا مواد منظم کیا جاتا ہے۔ آپ کو اگر جملہ پر مبنی کسی آن لائن کتب خانے کے بارے میں علم ہے تو ہماری معلومات میں اضافہ فرمائیں۔ میڈیاوکی پر مبنی وکی بکس سائٹ کے متعلق تو آپ جانتی ہی ہوں گی۔ جہاں تک نیویگیشن کا تعلق ہے تو وکی پیڈیا میں بھی ایک قابل استعمال نیویگیشن ترتیب دینا ممکن ہے۔

دوسرے میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کو تفریحی نوعیت کا پراجیکٹ سمجھنا بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اس میں تفریح شامل کرنے کے خلاف ہوں۔ لائبریری پراجیکٹ کے آغاز پر ہم نے کہا تھا کہ ہم پراجیکٹ گٹن برگ کی طرز پر اردو مواد کو برقیانے کی کاوشوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ آپ پراجیکٹ گٹن برگ کی ویب سائٹ کا جائزہ لیں۔ یہ تفریحی اعتبار سے آپ کو خشک نظر آئے گی۔ یہ اسی لیے ہے کہ اس کا اصل مقصد تفریح نہیں ہے۔

میں جانتا ہوں کہ آپ لائبریری پراجیکٹ پر تیز تر پیشرفت کی خواہاں ہیں۔ ہم سب ایسا ہی چاہتے ہیں۔ میں اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہوں گا کہ اب تک کی پیشرفت کو بھی under-estimate نہیں کیا جا سکتا۔ منصور اس بارے میں بہتر انفارمیشن مہیا کر سکتے ہیں کہ گزشتہ ایک سال میں اس پراجیکٹ کے سلسلے میں کتنا کام ہوا ہے۔ میں اس پراجیکٹ کو بہتر طور پر آگے چلانے کے سلسلے میں کچھ دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم سب کے پاس وقت کی کمی ہے اور طے کرنے کے لیے نکات کی ایک لمبی لسٹ موجود ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ عنقریب ہم کوئی اتفاق رائے حاصل کر لیں گے۔

مجھ پر ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ آپ کے پاس آڈیو اور ویڈیو کی کس قسم کی کولیکشن ہے۔ کچھ اس کے بارے میں بتانا پسند کریں گی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اب سے کچھ عرصہ قبل میں نے لائبریری کے حوالے سے ایک جائزہ لیا تھا۔ جس میں یہ دیکھا گیا تھا کہ کتنا کام ہوا ہے اور کتنا کام جاری ہے

برقیانے کے لیے کل درخواستیں 76
جو برقیائی گئیں 2
کام جاری ہے 3
گم شدہ یعنی جن پر کام شروع ہی نہ ہو سکا وہ موضوعات 71

کل کتب یا افسانوں‌ وغیرہ پر کام شروع ہوا 221
جن پر کام مکمل ہوا 171
جن پر کام جاری ہے 50

یہ ایک اجمالی جائزہ تھا جو بہت پہلے ہوا۔ ابھی ہمارے پراجیکٹ میں‌تفاسیر، ضخیم ناول وغیرہ بھی شامل ہو چکے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
میرا خیال یہ ہے کہ اس مرحلے پر بجائے ویب سپیس خریدنے کے کسی فری ہوسٹ اور ڈومین سے کام چلایا جائے اور تجرباتی جملہ بیسڈ سائٹ بنا کر دیکھا جائے۔ اسی طرح منصور یا تمیزدار میڈیا وکی سے ایک سائیٹ بنا کر تجربہ کریں۔ ارکان نئی کتاب کی بجائے پہلے سے مکمل کتابوں (میری تو کئی نزید کتابیں بھی مکمل ہیں یا زیرِ تکمیل، لیکن یہاں پوسٹ کرنے کی فرصت نہیں۔ شاعری کے علاوہ میں اکثر کتابیں یہاں‌پوسٹ نہیں کرتا۔ ان تجربات کے بعد ہی کچھ فیصلی کیا جائے۔
رہا سوال ویڈیو اور آدیو کا تو میرے خیال میں یہ اکثر کاپی رائٹ ہی ہوگا۔ اور نیا مواد پیدا کرنا بھی کارے داراد۔ بہر حال جیسے جیسے ملتا جائے، شامل کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک بار پھر عرض کروں گا کہ چند روز انتظار کر لیں۔ میں urdulibrary.org پر ایک الگ سے میڈیا وکی کی انسٹالیشن سیٹ اپ کرنے والا ہوں۔ مستقبل میں لائبریری پراجیکٹ کا کام اسی سائٹ پر ہوا کرے گا۔ جہاں تک جملہ پر لائبریری پراجیکٹ‌ کا مواد پبلش کرنے کا تعلق ہے تو میں اس کے بارے میں اوپر اپنی رائے دے چکا ہوں۔ دوسرا معاملہ تکمیل شدہ کتب کی ای بکس کی ڈاؤنلوڈمنیجمنٹ کا ہے۔ اگرچہ جملہ اور اس کے DocMan ڈاؤنلوڈمنیجر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ اس مقصد کے لیے overkill ہوگا۔ میں نے ابھی تک مکی کا تیار کردہ مائی بکس کا اردو ورژن نہیں آزمایا لیکن میرا اندازہ ہے کہ یہ ہمارے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم

:) :) مجھے کچھ ممبران کے ذپ موصول ہوئے ہیں اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ میں جملہ پر لائبریری نہ بننے کے حوالے سے دلبرداشتہ ہوں۔

میں نے ان ممبران کو الگ الگ جواب دینے کی بجائے اکھٹا ادھر ہی جواب دے دیتی ہوں تاکہ صورتحال سب پر صاف ہو جائے۔ ۔۔۔۔ اور صورتحال یہ ہے کہ آپکی ہمدردیوں کا شکریہ، مگر میں ذرہ برابر (رائی کے برابر) بھی دلبرداشتہ نہیں ہوں :) :) :)

آپ میرا یقین کر سکتے ہیں کہ مجھے نبیل بھائی کے وژن پر اپنے وژن سے زیادہ بھروسا ہے اور اگر وہ اس بات کو دھرا رہے ہیں کہ میڈیا وکی لائبریری کے لیے زیادہ موزوں ہے، تو میں اس بات کا پورا یقین کر رہی ہوں۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں جملہ کو چھوڑ کر آجکل پھر سے میڈیا وکی سیکھنے کے چکر میں ہوں۔

نبیل بھائی، آپ اس پراجیکٹ پر آگے بڑھیں، اور انشاء اللہ ہمیں کامیابی ملے گی۔ والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ۔۔

مہوش بہن، دراصل میں آپ کے جذبات کو سمجھ سکتا ہوں۔ میں گزشتہ دو سال سے پہلے ممبو اور پھر جملہ کی ڈیویلپمنٹ کو فالو کر رہا ہوں اور میرے سے بڑا اس کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کا کوئی فین نہیں ہے۔ یہ انسٹال کرنے اور استعمال میں نہایت آسان ہے۔ مسئلہ وہی ہے جس کا میں ذکر کر چکا ہوں۔ کوئی ایک سی ایم ایس تمام مسائل کا حل مہیا نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اوپن سورس کی دنیا میں سینکڑوں کے حساب سے سی ایم ایس موجود ہیں اور اس کے باوجود ہزاروں نئے تیار ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈیویلپر حضرات کسی موجودہ سی ایم ایس کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے بجائے ایک نیا سی ایم ایس لکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔ ایک تو یہ بالکل آپ کی ضروریات سے مطابقت رکھنے والا نظام تیار ہوتا ہے، دوسرے ضرورت پڑنے آپ اس کی فیچرز میں وسعت رکھنے پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔

گزشتہ دنوں میں نے ایک کتاب (جرمن زبان میں) کا مطالعہ شروع کیا تھا جس میں php اور MySQL پر مبنی ایک سی ایم ایس بنانے کی تفصیل موجود تھی۔ اگرچہ مجھے اس میں پیش کیا گیا کوڈ پسند نہیں آیا لیکن اس کے باوجود مجھے اس کتاب میں پیش کیے گیے آئیڈیاز دلچسپ لگے ہیں۔

میں بعد میں کبھی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز پر اپنی تحقیق کے بارے میں کچھ لکھوں گا۔ فی الحال میں چاہتا ہوں کہ لائبریری پراجیکٹ کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم تیار ہو جائے۔ یہی مہوش بھی چاہتی ہیں۔ مہوش کا دوسرا آئیڈیا یعنی ایک ملٹی میڈیا کونٹینٹ والی سائٹ ایک بالکل الگ کونسپٹ ہے۔ اس کے لیے ایک الگ سائٹ تشکیل دی جا سکتی ہے لیکن اس سے پہلے اس کی مناسب منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے تاکہ ایک حقیقت پسندانہ پراجیکٹ پر عمل کیا جا سکے۔ میری تجویز ہو گی کہ اس پراجیکٹ کو بھی فی الحال پراجیکٹس کی تجاویز کے زمرے میں پوسٹ کر دیا جائے تاکہ کم از کم اس پر صلاح مشورہ تو شروع ہو۔ بعد میں اس پر عملدآمد کا مرحلہ بھی آجائے گا۔
 
Top