دوست
محفلین
و بھئی اللہ والیو حسب وعدہ اردو لائبریری معاون کا لینکس ورژن حاضر خدمت ہے. جی ٹی کے پر کام کرتے ہوئے ہمیں جن خارزار راہوں سے گزرنا پڑا ان کا ذکر نہ ہی کیجیے. سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ جی ٹی کے کے ٹیکسٹ ویو ویجٹ میں اردو لکھنا کیسے ممکن بنایا جائے. اس کے لیے پہلے نبیل بھائی کو زحمت دی جنھوں نے ہمیں WndProc نامی ایک کلاس کا ربط تھما دیا جو ونڈوز کے لیے مخصوصہے. لیکن پر ہمیں یہ کام کرنے کے لیے keypress event کو قابو کرنا پڑا. یعنی جب کی بورڈ سے کوئی کلید دبائی جائے تو اس کا ردعمل ایک مخصوص علاقے میں کیا ہو. اس کے بعد اگلا کام یہ تھا کہ اس کا اطلاق کیسے کیا جائے. برادرم سعادت سعید کا بنایا ہوا پائی اردو ایڈیٹ اس سلسلے میں بہت کام آیا. اس کے سورس کوڈ کو دیکھ دیکھ کر جی ٹی کے شارپ میں کوڈ لکھا لیکن ہر چیز ویسی ہی نہیں تھی. وہاں جو چیز کام کرتی تھی وہ یہاں نہیں کررہی تھی. آخر ان کی میلنگ لسٹس پر جاکر رولا ڈالا. ایک چیز کا پتا چلا کہ ایسے کرلو. وہ کی تو کچھ دیر کے بعد اور مسئلہ نکل آیا. پہلے کوئی بھی کلید دبائے جانے پر کچھ بھی لکھا نہیں جاتا تھا اب کنٹرول کلید نے کام سے انکار کردیا. چناچہ شارٹ کٹ بے کار ہوگئے. پھر کسٹم ویجٹ بنانے کا مشورہ ملا وہ بھی کردیکھا لیکن کنٹرول اور آلٹ پھر سے مسئلہ کررہے تھے. کنٹرول سی دبانے سے بجائے کاپی ہوتا سی پر میپ اردو کا لفظ لکھا جاتا. پھر سے میلنگ لسٹس کو رجوع کیا. انھوں نے کہا ایسے کرلو. ایسے کیا تو پھر بات نہ بنی. بس اسی بننے نہ بننے میں دو ماہ لگ گئے. پھر یونہی بینشی کا سورس کوڈ دیکھتے ہوئے ایک آئیڈیا ذہن میں آیا اور اسے آزما ڈالا. اللہ کا کرم ہے اس نے ذہن کو کھول دیا اور پھر معاملات آسان ہوتے چلے گئے. یہ اگست کے آخری دنوں میں تیار تھا اور شاید ستمبر کی پہلی کو جاری بھی ہوجاتا لیکن مسئلے پر مسئلے نے مجھے بد دل کردیا.
مکی بھائی نے کہا تھا کہ ایسے ہی چلنے دو، سسٹم سپورٹ سے اردو لکھی جاسکتی ہے لیکن میرا دل نہ مانا اور آخر اس کو لاگو کرکے ہی دم لیا. اب یہ ونڈوز ورژن کے بالمقابل ہر چیز رکھتا ہے. آٹو سیو کا فنکشن بھی شامل ہے. کنٹرول سپیس دبانے سے زبان انگریزی ہوجاتی ہے اور پس منظر کا رنگ بھی ویب پیڈ کی طرح ہلکا نیلا ہوجاتا ہے. اوپر والے آدھے میںتصاویر کھولیں اور نچلے آدھے میں ٹائپ کریں. ایک چیز اضافی ہے وہ ہے فائل بیک اپ. یہ اس لیے کہ آٹو سیو کی صورت میں فائل اوور رائٹ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اسی وقت اگر کمپیوٹر مسئلہ کرجائے تو سب کچھ گیا. اس لیے پہلے ایک بیک اپ بنتی ہے پھر آگے کام چلتا ہے. گنوم پر یہ نظر ہیں آئے گی کیڈی پر نظر آتی ہے. گنوم پر دیکھنے کے لیے مخفی فائلوں کا اظہار فعال کرلیجیے. انداز وہی جی ایڈٹ اور کےٹ والا ہے.آخر میں ایک ~ شامل کرکے فائل سیو اور اس کے ساتھ ٹیکسٹ کی اضافت نہیں ہے. جیسا کہ جی ایڈٹ کا انداز ہے. یہ شامل کرنا تو چاہتا تھا لیکن کچھ اور مسئلہ سر اٹھا رہے تھے چناچہ ایسے ہی رہنے دیا. فائل ٹیکسٹ ہی ہوتی ہے، کسی بھی یونیکوڈ ایڈیٹر میں کھولیں گے تو ٹیکسٹ ٹھیک دکھے گا.
خیر تقریر ختم اور سکرین شاٹ.
مونو ایگزی یہاں سے اتار لیں. یہ اوبنٹو کے ورژن 8.04 اور Gtk 2.12 کے لیے کمپائل کیا گیا ہے۔
رائٹ کلک سے اوپن ود مونو، یا ڈیکسٹاپ پر لانچر بھی بنا سکتے ہیں
mono /path/to/UrduLibraryAssistant.exe
مونو کا تازہ ترین ورژن 1.2.9 اور جی ٹی کے 2.12 اس کے لے درکار ہیں. میرے پاس اوبنٹو ہارڈی پر یہ ریپازٹری تازرہ ترین ورژن فراہم کرتی ہے. 1.2.6 جو آفیشل ریپازٹری میں موجود ہے پر بھی اسے چلنا چاہیے، مسئلہ صرف جی ٹی کے ورژن کا ہوسکتا ہے.
سورس کوڈ
محمد علی مکی کے پاس اوبنٹو 7.10 ہے جس پر جی ٹی کے کا ورژن پرانا ہے۔ ورژن 2.10۔ اس کے لیے الگ سے کمپائل کیا گیا تھا۔
یہاں سے اتاریں۔
یاددھانی کے لیے۔ مندرجہ ذیل پیکجز درکار ہونگے۔
مکی بھائی کے سسٹم سے ایک سکرین شاٹ۔
استعمال کریں اور مسئلہ ہو تو مطلع کریں. ایک مسئلہ جو مکی بھائی نے ہی بتایا ہے وہ یہ کہ اس میں اردو نہیں لکھی جارہی۔ یعنی سسٹم کی سپورٹ کے بغیر آپ اردو ٹائپ نہیں کرسکتے۔ میرے پاس انگریزی کی بورڈ ہوتے ہوئے ہی اردو لکھی جاتی ہے۔ جبکہ مکی بھائی کے پاس نہیں، اب اس کی وجہ معلوم کرنے کے لیے مجھے تصدیق درکار ہے۔ اگر دوسرے احباب کے پاس بھی اردو نہ لکھی جائے تو پھر مسئلہ ہے اور مجھے دوبارہ سے اسے دیکھنا پڑے گا۔ براہ کرم اس کی تصدیق کردیں تو کیا ہی کہنے۔
وسلام

کوڈ:
sudo apt-get install mono gtk-sharp2