اردو علماء سے سوال

ہن سپیل کے سلسلے میں خط و کتابت کے دوران ایک سوال پوچھا گیا ہے جس نے کم از کم مجھے تو کلین بولڈ کر دیا ہے۔ سوال کچھ یوں ہے:

[align=left:2e41375754]I have a question to you: Nastaliq script doesn't use
optional diacritical marks, as Arabic for short vowels, does it?
[/align:2e41375754]
 

زیک

مسافر
اور ظاہر ہے کہ نستعلیق میں بھی زیر، زبر، پیش وغیرہ استعمال ہوتے ہیں عربی ہی کی طرح۔
 

الف عین

لائبریرین
اعراب استعمال ضرور ہوتے ہیں لیکن شاید سوال کندہ کا مطلب یہ تھا کہ عموماً لکھے نہیں جاتے۔ نستعلیق میں ہی نہیں، نسخ میں بھی اردو میں اسی وقت استعمال کئے جاتے ہیں جب کسی کنفیوژن کا اشتباہ ہو۔
 

جیسبادی

محفلین
اوپن آفس کے لیے الفاظ کی فہرست

openoffice.org کا لاسنس چونکہ LGPL ہے، اس لیے اردو الفاظ کی فہرست کا بھی LGPL ہونا ضروری ہے۔ اور یہی بات hunspell کے لیے بھی۔ اب ان لوگوں کو کونسی فہرست دینے کا ارادہ ہے جو LGPL ہو؟ آصف کی فہرست تو غالباً GPL ہے۔
 

دوست

محفلین
بہرحال شارق بھائی اب امید ہے جواب دے سکیں گے استعمال تو ہوتے ہیں بس یہی میرا خیال ہے جواب ہے۔
جی پی ایل کا جہاں تک تعلق ہے اس کی ایل جی پی ایل کر لیں گے اگر شامل کروانا ہے۔ ہمیں تو اردو کی ترقی چاہیے چاہے کوئی کالا چور آکر اس کے لیے کام کرے۔
 

آصف

محفلین
مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ دوسرا اس کام کی نسبت اردو ویب سے ہونی چاہئیے نہ کہ میری ذات سے۔ اسی لئے آپ سب لوگ مل کر فیصلہ کر سکتے ہیں لائسنس کے بارے میں۔
 
Top