اردو سیارہ شمولیت فارم

زیک

مسافر
کچھ شکایات موصول ہوئ ہیں کہ بلاگرز نے اردو سیارہ میں شمولیت کی درخواست دی تھی اور بلاگ شامل نہ کیا گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا شمولیت فارم ہمیں ملا ہی نہ تھا۔

چیک کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ نومبر یا دسمبر کے مہینے میں کسی وقت وہ بلاگر جنہوں نے اپنا نام شمولیت فارم میں اردو میں لکھا ان کے فارم موصول ہونا بند ہو گئے۔ چونکہ کچھ فارم موصول ہو رہے تھے اس لئے بروقت مسئلے کا علم نہ ہو سکا۔

بہرحال اب میں نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے اور آپ کی شمولیت کی درخواست گم نہیں ہونی چاہیئے۔

یاد رہے کہ عام طور سے بلاگ شامل کرنے کا فارم موصول ہونے کے ایک ہفتے میں اسے سیارہ میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ لہذا اگر آپ کو سیارہ میں شمولیت کا فارم پر کئے دو ہفتے ہو چکے ہوں اور آپ کا بلاگ شامل نہ کیا گیا ہو تو پلیز مجھ سے رابطہ کریں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی زیک، میں نے بھی رجسٹریشن کروائی تھی بہت عرصہ ہواابھی بھی کروائی دیکھتے ہیں کیابنتاہے۔


والسلام
جاویداقبال
 

باسم

محفلین
میں نے بھی کئ مرتبہ فارم بھیجا مگر بلاگ شامل نہیں ہوا اب تو بلاگ ہی غائب ہے تو کیا شامل کروانا
 

زیک

مسافر
بہتر ہے کہ سب بلاگر جو سیارہ پر شامل ہونا چاہتے ہیں وہ وہاں شمولیت کا فارم بھریں اور ساتھ ہی مجھے محفل پر ذاتی پیغام بھی بھیج دیں تاکہ میں کنفرم کر سکوں‌کہ ایرر واقعی مکمل ختم ہو گیا ہے۔
 

زیک

مسافر
ماوراء میں انتظار کر رہا تھا کہ جن لوگوں نے ابھی لنک دینے ہیں وہ مل جائیں تو سب کو شامل کر دوں۔ امید ہے کہ آج یا کل شامل ہو جائے گا۔
 

زیک

مسافر
جتنے بلاگ یہاں ذپ پر یا شمولیت فارم کے ذریعہ بھیجے گئے وہ سب شامل کر دیئے گئے ہیں۔
 

زیک

مسافر

ماوراء

محفلین
زکریا، بلاگ پر پرانی پوسٹ ایڈیٹ کرنے سے سیارہ پر اوپر آ جاتی ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ پرانی پوسٹ ایڈیٹ کرنے سے سیارہ پر دکھائی نہ دے؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی زیک، میں نےفارم دوبارہ پرکرکےبھیج دیاہےدیکھیں کہ آپ کےمعیارپرہمارابلاگ بھی اتراتاہےکہ ۔ ۔ ۔ ۔ نہیں


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

شکریہ زیک بھائی، بڑی مہربانی آپ کی کہ آپ نےبلاگ شامل کرلیا۔


والسلام
جاویداقبال
 

زیک

مسافر
اب یہ خیال رہے کہ اگر آپ 3 مہینے کچھ نہیں لکھیں گے تو بلاگ سیارہ سے نکل جائے گا۔ لہذا باقاعدگی سے لکھتے رہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ٹیک ڈاٹ‌ نیٹ کے بلاگ اس وقت نہیں کھل رہے ہیں۔ کوئی سرور کا مسئلہ لگتا ہے۔
 
Top