مکی
معطل
اردو سلیکس 2 میں ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ ورژن 4.4.3 استعمال ہوا ہے، جبکہ حالیہ ورژن 4.6.1 ہے، ایکس ایف سی ای کا یہ نیا ورژن سابقہ تمام نسخوں سے کافی مختلف اور بہتر ہے، کافی بگ بھی دور کیے گئے ہیں، خاص طور سے اردو کیبورڈ کے حوالے سے جو بگ تھا وہ بھی دیکھنے میں نہیں آیا جو اچھی بات ہے..
اردو سلیکس 2 میں ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ ورژن 4.4.3 استعمال کرنے کی اصل وجہ یہ تھی کہ ترجمہ نئے ورژن پر اپڈیٹ نہیں کیا گیا تھا، اپ چونکہ ترجمہ حالیہ ورژن 4.6.1 پر اپڈیٹ ہوگیا ہے چنانچہ میں اردو سلیکس 2 کے لیے ایکس ایف سی ای کا تازہ ترین ڈیسک ٹاپ ورژن 4.6.1 پیش کر رہا ہوں..
تنصیب کا طریقہ کوئی مشکل نہیں، base کے فولڈر سے urdu-xfce-4.4.3.lzm نامی فائل حذف کردیں اور urdu-xfce-4.6.1.lzm وہاں کاپی کردیں.
دونوں ڈیسک ٹاپس میں فرق پیدا کرنے کے لیے میں نے اس ورژن میں ڈیسک ٹاپ کو دوسری طرح سے ڈیزائن کیا ہے، اور اوپر کا پینل ختم کردیا ہے، اس طرح سارا انحصار صرف نیچے کے ٹاسک بار پر ہے، ٹاسک بار پر پس منظر تصویر لگائی ہے تاکہ یہ مزید خوبصورت لگے، ابتداء بٹن اردو ابنٹو کا ہی لگا دیا ہے اس لیے اگر اس پر ابنٹو کا لوگو نظر آئے تو حیران مت ہوئیے گا..
آئکن تھیم بھی مختلف ہے، اور ترجمہ میں بھی آپ کو کافی بہتری نظر آئے گی.. اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری چھوٹی موٹی تبدیلیاں ہیں جو آپ دیکھ ہی لیں گے..
ڈاؤنلوڈ: یہاں سے