اردو سلیکس 2 کے لیے اردو ایکس ایف سی ای ورژن 4.6.1 ڈیسک ٹاپ

مکی

معطل
اردو سلیکس 2 میں ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ ورژن 4.4.3 استعمال ہوا ہے، جبکہ حالیہ ورژن 4.6.1 ہے، ایکس ایف سی ای کا یہ نیا ورژن سابقہ تمام نسخوں سے کافی مختلف اور بہتر ہے، کافی بگ بھی دور کیے گئے ہیں، خاص طور سے اردو کیبورڈ کے حوالے سے جو بگ تھا وہ بھی دیکھنے میں نہیں آیا جو اچھی بات ہے..

اردو سلیکس 2 میں ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ ورژن 4.4.3 استعمال کرنے کی اصل وجہ یہ تھی کہ ترجمہ نئے ورژن پر اپڈیٹ نہیں کیا گیا تھا، اپ چونکہ ترجمہ حالیہ ورژن 4.6.1 پر اپڈیٹ ہوگیا ہے چنانچہ میں اردو سلیکس 2 کے لیے ایکس ایف سی ای کا تازہ ترین ڈیسک ٹاپ ورژن 4.6.1 پیش کر رہا ہوں..

تنصیب کا طریقہ کوئی مشکل نہیں، base کے فولڈر سے urdu-xfce-4.4.3.lzm نامی فائل حذف کردیں اور urdu-xfce-4.6.1.lzm وہاں کاپی کردیں.

دونوں ڈیسک ٹاپس میں فرق پیدا کرنے کے لیے میں نے اس ورژن میں ڈیسک ٹاپ کو دوسری طرح سے ڈیزائن کیا ہے، اور اوپر کا پینل ختم کردیا ہے، اس طرح سارا انحصار صرف نیچے کے ٹاسک بار پر ہے، ٹاسک بار پر پس منظر تصویر لگائی ہے تاکہ یہ مزید خوبصورت لگے، ابتداء بٹن اردو ابنٹو کا ہی لگا دیا ہے اس لیے اگر اس پر ابنٹو کا لوگو نظر آئے تو حیران مت ہوئیے گا.. ;)

آئکن تھیم بھی مختلف ہے، اور ترجمہ میں بھی آپ کو کافی بہتری نظر آئے گی.. اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری چھوٹی موٹی تبدیلیاں ہیں جو آپ دیکھ ہی لیں گے..

ڈاؤنلوڈ: یہاں سے
 
arifkarim

معطل
مکی بھائی ، میں کچھ دنوں سے مختلف اوپن سورس اوپریٹو سسٹمز پر معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ لیکن لینکس بیسڈ سسٹمز کی تعداد اسقدر زیادہ ہے کہ انمیں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اوپر سے پتا لگا کہ لینکس بھی یونیکس پر بیسڈ ہے!:confused:
اگر اس سلسلے میں اپنے تجربہ سے کچھ رہنمائی کر دیں تو مشکور ہوں گا۔
لینکس ڈسٹرو:
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_Linux_distributions
 
جیسبادی

محفلین
میرے خیال میں سلیکس کی ایسی اردو قرص جاری کرنے کی ضرورت ہے جس میں صرف اردو کی حد تک کی تبدیلیاں ہوں۔ ایکس ایف سی ای ڈال دی جائے اور اردو کلیدی تختہ وغیرہ۔ عجمہ (kernel), اور xorg.conf وغیرہ کو نہ چھیڑا جائے۔ آپ کا اردو سلیکس میری ایک USB اختراع کو نہیں پہچانتا جبکہ اصل سیلیکس کر لیتا ہے۔ یہی مسئلہ منظرہ بطاقہ (video card) کے ساتھ ہے۔
 
لینکس عجمہ (kernel) کا نام ہے، جسے لینس بناتا ہے (دوسروں کی مدد سے)۔ باقی کافی کچھ سٹالمین کے GNU سے آیا ہے۔ باہر سے یونکس کی طرز کا ہے، مگر اس سے کچھ لیا نہیں گیا بلکہ خود بنایا گیا ہے۔ لینکس اور BSD عجمہ میں کافی مختلف طریق سے چیزیں بنائی گئی ہیں۔

http://ur.wikipedia.org/wiki/Linux

اس کے بعد GUI وغیرہ دوسرے لوگوں نے بنایا ہے۔
 
مکی

معطل
میرے خیال میں سلیکس کی ایسی اردو قرص جاری کرنے کی ضرورت ہے جس میں صرف اردو کی حد تک کی تبدیلیاں ہوں۔ ایکس ایف سی ای ڈال دی جائے اور اردو کلیدی تختہ وغیرہ۔ عجمہ (kernel), اور xorg.conf وغیرہ کو نہ چھیڑا جائے۔ آپ کا اردو سلیکس میری ایک USB اختراع کو نہیں پہچانتا جبکہ اصل سیلیکس کر لیتا ہے۔ یہی مسئلہ منظرہ بطاقہ (video card) کے ساتھ ہے۔

سرکار کرنل اور xorg.conf کو نہیں چھیڑا ہے.. xorg.conf ہر دفعہ نئی بنتی ہے.. اتنا تو میں بھی سمجھتا ہوں.. اگر کسی کمپیوٹر میں نہیں چل رہا تو ماڈیول کے فولڈر سے z-ati-8-12-fglrx-automatic-k2-6-27-8.lzm نامی ماڈیول کو حذف کر کے دیکھیں.. اصل سلیکس بھی کئی کمپیوٹرز پر نہیں چلتا.. میرے ایک دوست کے کمپیوٹر پر اصل سلیکس نہیں چلتا جبکہ اردو سلیکس چل جاتا ہے.. :biggrin:
 
مکی

معطل
مکی بھائی ، میں کچھ دنوں سے مختلف اوپن سورس اوپریٹو سسٹمز پر معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ لیکن لینکس بیسڈ سسٹمز کی تعداد اسقدر زیادہ ہے کہ انمیں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اوپر سے پتا لگا کہ لینکس بھی یونیکس پر بیسڈ ہے!:confused:
اگر اس سلسلے میں اپنے تجربہ سے کچھ رہنمائی کر دیں تو مشکور ہوں گا۔
لینکس ڈسٹرو:
http://en.wikipedia.org/wiki/list_of_linux_distributions

لینکس ڈیسٹریبیوشن تو واقعی بہت زیادہ ہیں.. آپ کو کس قسم کی رہنمائی کی ضرورت ہے.. کیا کوئی نئی ڈیسٹرو بنانے کے چکر میں ہیں..؟
 
Top