اداکارہ میرا کا لاہور سےعمران خان کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ

حسان خان

لائبریرین
لاہور: اداکارہ میرا نے لاہور کے حلقے این اے 126 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میرا نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل نشست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں لاہور کے حلقہ این اے 126 سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرا کے وکیل منصب اعوان نے ان کے لئے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلئے ہیں، اداکارہ میرا منصب اعوان کی جسٹس پارٹی کے انتخابی نشان کالے کوٹ کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ میرا کے علاوہ پشتو فلموں کی مشہور اداکارہ مسرت شاہین بھی سیاست کے میدان میں سرگرم ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان کے مد مقابل انتخابات میں حصہ لیتی ہیں۔

ربط
 
محمداحمد

لائبریرین
اب ووٹ دینے والے بھی سوچ میں پڑ جائیں گے۔ :)

بقول شاعر:

اک طرف اُس کا گھر، اک طرف میکدہ
میں کہاں جاؤں ہوتا نہیں فیصلہ

ویسے کوچے والے کہاں جائیں گے یہ تو سب کو پتہ ہی ہے۔ :p:D
 
عسکری

معطل
پہلے ووٹ ڈال لیجے گا بندوبست سے پہلے۔ ورنہ پہلے والے ہی آ جائیں گے۔ :p

کم از کم مذکورہ بالا دو میں سے کسی ایک کو تو لے ہی آئیے گا۔ :)
ہم ووٹ سے بری ہیں اور کبھی ووٹ نہیں ڈالیں گے جا کر دیکھیں کسی پاکستان نیوی شپ پر ۔ ہر ضلعے ہر صوبے کا بندہ ملے گا اور ایک جان ایک دل ایک پاور ہو گا لعنت ہو ووٹ اور ڈیموکریسی پر ہماری طرف سے ہم کسی کے نہیں ہمارا سب کچھ پاکستان ہے
 
شہنشایت زندہ باد :cool:
 
سید ذیشان

محفلین
سب کو الیکشن لڑنے کا حق ہے۔ اگر آپ کو کوئی ناپسند ہے تو اس کو ووٹ نہ کریں، فضول الفاظ کے استعمال سے گریز کریں۔ ویسے مسرت شاہین نے فضل الرحمٰن کو ایک مرتبہ پہلے بھی کافی ٹف ٹائم دیا تھا۔
 
حسان خان

لائبریرین
عمران خان نے اداکارہ میرا کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

لاہور: عمران خان نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، اداکارہ میرا بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 126 سے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے این اے 125 اور این اے 122 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے بھی لاہور کے حلقے این اے 126 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
 
ایک سنجیدہ آدمی کو ایسا کرنا چاہیے تھا
 
ہار سے ڈرتا ہے
 
عسکری

معطل
کاغذات نامزدگی واپس لینے سے یہی ظاہر ہوتا ہے
ویسے یہ بھی ہے کہ بغیر لڑے میرا سے ہارگیا عمران اپنا
آپ الٹا سوچ رہے ہیں میرا کو کوئی ووٹ نا دیتا اور عمران جیت جاتا تو لوگ ہائے ہائے کرتے کہ دیکھو جیتا بھی تو کس سے اس لیے ایسا کیا عمران نے ۔
 
Top