Hanan

معطل
ہم مسافر یونہی مصروفِ سفر جائیں گے
بے نشاں ہو گئے جب شہر تو گھر جائیں گے

فیض آتے ہیں رہِ عشق میں جو سخت مقام
آنے والوں سے کہو ہم تو گزر جائیں گے
 

aliahmad

معطل
کانٹے تو خیر کانٹے ہیں اس کا گلہ ہی کیا
پھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا
ساغرؔ وہ کہہ رہے تھے کہ پی لیجیے حضور
ان کی گزارشات سے گھبرا کے پی گیا
ساغر صدیقی
 

aliahmad

معطل
کاٹی جہاں تصور جاناں میں ایک شب
کہتے ہیں لوگ اس جگہ بت خانے بن گئے
جن پر نہ سائے زلف غزالاں کے پڑ سکے
احساس کی نگاہ میں ویرانے بن گئے
ساغر صدیقی
 

aliahmad

معطل
میں نے جن کے لیے راہوں میں بچھایا تھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی عہد وفا یاد نہیں

ساغر صدیقی
 

محمدظہیر

محفلین
کانٹے تو خیر کانٹے ہیں اس کا گلہ ہی کیا
پھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا
ساغرؔ وہ کہہ رہے تھے کہ پی لیجیے حضور
ان کی گزارشات سے گھبرا کے پی گیا
ساغر صدیقی
پیتا بغیر عزر ، کب تھی میری مجال
در پردہ چشم یار کی شہ پاکے پی گیا
 

لاریب مرزا

محفلین
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے بادِ نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے

(فیض احمد فیض)
 

فرقان احمد

محفلین
آپ کے بعد یہ محسوس ہوا ہے ہم کو
جینا مشکل نہیں، مرنا کوئی دشوار نہیں

کانچ کے گھر ہیں یہاں سب کے، بس اتنا سوچیں
عرض کرتے ہیں فقط آپ سے ۔۔۔۔۔ تکرار نہیں
 

فرقان احمد

محفلین
آپ کونسے فونٹ میں لکھ رہے ہیں ، پڑھنے میں دقت ہو رہی ہے
معذرت، ظہیر بھائی! دراصل، چند ہی آپشن ہیں محفل میں، سو کورئیر نیو سے کام چلا رہا ہوں؛ دراصل نستعلیق فونٹ سے کچھ اُکتا سا گیا ہوں ۔۔۔ یا پھر اسے ناسٹیلجیا کہہ لیجیے۔۔۔!!! اشعار وغیرہ لکھنے کے لیے کوئی اور فونٹ بھی ہونا چاہیے یہاں ۔۔۔!!!
 

فرقان احمد

محفلین
ناسٹیلجیا !یعنی پہلے آپ یہ فونٹ استعمال کرتے رہے ہیں؟
جمیل نوری نستعلیق مجھے زیادہ پسند ہے، کیوں کہ پڑھنے میں آسان لگتا ہے :)
یقینی طور پر، نستعلیق بہت بہتر ہے بلکہ کئی لحاظ سے بہترین فونٹ ہے تاہم نستعلیق سے پہلے اسی طرح کے فونٹس سے کام چلایا جاتا تھا :) مجید امجد کی کتاب 'شبِ رفتہ' اسی فونٹ میں پڑھی تھی تو بس تب سے اسی طرح کے گھسے پٹے فونٹ ہی ہمیں اچھے لگتے ہیں :)
 
Top