آپ کے موبائل کی ہوم سکرین

فرحت کیانی

لائبریرین
فون تو "یونہی" سا ہرگز نہیں ہے۔۔۔ :p ایتھے وی شاپر۔۔۔ :D
آئکنز نہیں بالکل بھی۔۔۔ اور عمومی طرز سے ہٹ کر ہوم پیج بھی عین درمیان والا نہیں ہے۔۔۔ ۔ :)
بس دیسی لوگ اور دیسی فون :angel:۔ ہوم سکرین وہی ہوتی ہے نا جو ہوم بٹن دبانے پر سامنے آتی ہے؟ اگر ہاں تو یہ ہوم پیج ہی ہے۔ اب عین درمیان والا کیوں نہیں ہے تو بس وہی شعر سن لیا ہو گا فون بنانے والوں نے۔۔'ہم اس سے ہٹ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے'۔۔ :openmouthed:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ کو کس نے کہا یہ سیمسنگ ہے :thinking: ؟ پھر آپ کے سوال کا جواب یہ دیا جا سکتا ہے کہ یہ دراصل خصوصی طور پر میرے لیے بنایا گیا ہے اس لیے کافی شامل کر دی گئی۔ :angel:۔۔بھئی سارے فونز میں ہوتا ہو گا نا۔ اتنی کامن سی تو بات ہے۔ :cowboy:
کسی انے کو بھی گلیکسی وڈا وڈا لکھا نظر آجاوے۔۔۔ میری تو پھر دو چھوٹی موٹی آنکھیں ہیں۔۔۔۔ :tongue:
مزید یہ کہ TouchWiz کو ہر کوئی پہچانتا ہے۔ :)
بئی ہمارے سام سنگ میں تو ایسا کوئی وال پیپر نہ تھا نہ ہے۔۔۔ :p
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
بس دیسی لوگ اور دیسی فون :angel:۔ ہوم سکرین وہی ہوتی ہے نا جو ہوم بٹن دبانے پر سامنے آتی ہے؟ اگر ہاں تو یہ ہوم پیج ہی ہے۔ اب عین درمیان والا کیوں نہیں ہے تو بس وہی شعر سن لیا ہو گا فون بنانے والوں نے۔۔'ہم اس سے ہٹ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے'۔۔ :openmouthed:
مجھے نہیں پتا تھا کہ سام سنگ "دیسیوں" کی کمپنی ہے۔۔۔۔ :confused3: ویسے یہ دیسی لوگ بھی ڈالڈا لگ رہے ہیں مجھے۔۔۔۔ :devil:
آہو۔۔۔ ہوتی تو وہی ہے۔۔۔ اگر آپ نے اس رمز کو بھی کوئی شاپر نہیں کرا رکھا۔۔۔۔۔۔ :laughing:
 
سرکار یہ پورے موبائل کی سنیپ شاٹ لینے کا کیا طریقہ ہے۔۔۔ :p
اسکرین شاٹ لینے کا طریقہ کار ہر ڈیوائس میں مختلف ہو سکتا ہے، مثلاً ہمارے فون میں والیوم ڈاؤن اور پاور بٹن کے ایک ساتھ دبا کر اسکرین شاٹ لیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ اسکرین شاٹ دستیاب ہو جائے پھر اسے علیحدہ سے موبائل کے ماڈل کے حساب سے اس کے فریم میں جڑ دیا جاتا ہے۔ یہ کام کسی فوٹو ایڈیٹر کی مدد سے بھی ممکن ہے لیکن گوگل برانڈیڈ ڈیوائسیز کے لیے اینڈرائڈ ڈیویلپر کی آفیشئیل سائٹ پر ڈیوائس آرٹ کے نام سے ایک صفحہ موجود ہے جہاں یہ کام بآسانی کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
میں نے یہ اس لیے پوچھا تھا کہ آپ کی تصویر میں بٹن نظر نہیں آرہے تھے۔ سو اگر تصویر کسی اور موبائل یا کیمرا سے کھینچی گئی ہوتی تو بٹن نظر آنے چاہیے تھے۔ یا پھر یہ خیال آیا شاید آپ نے کچھ فوٹو ایڈیٹنگ کی ہے۔ یہ طریقہ میرے لیے بالکل نیا ہے۔ شاید کبھی سنیپ شاٹ کو ڈیوائس میں جڑنے کا میں نے سوچا ہی نہیں۔ جزاکٔ اللہ خیرا۔۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے نہیں پتا تھا کہ سام سنگ "دیسیوں" کی کمپنی ہے۔۔۔ ۔ :confused3: ویسے یہ دیسی لوگ بھی ڈالڈا لگ رہے ہیں مجھے۔۔۔ ۔ :devil:
آہو۔۔۔ ہوتی تو وہی ہے۔۔۔ اگر آپ نے اس رمز کو بھی کوئی شاپر نہیں کرا رکھا۔۔۔ ۔۔۔ :laughing:
کمپنی والے لوگ دیسی نہ سہی۔ یہ استعمال کنندہ تو دیسی ہی ہے نا۔ :angel:
میں نے کیا شاپر کرانا ہے۔ کتنی بار بتایا ہے کہ مجھے اس لفظ کے ہجے بھی نہیں آتے۔ :cowboy:
 
میں نے یہ اس لیے پوچھا تھا کہ آپ کی تصویر میں بٹن نظر نہیں آرہے تھے۔ سو اگر تصویر کسی اور موبائل یا کیمرا سے کھینچی گئی ہوتی تو بٹن نظر آنے چاہیے تھے۔ یا پھر یہ خیال آیا شاید آپ نے کچھ فوٹو ایڈیٹنگ کی ہے۔ یہ طریقہ میرے لیے بالکل نیا ہے۔ شاید کبھی سنیپ شاٹ کو ڈیوائس میں جڑنے کا میں نے سوچا ہی نہیں۔ جزاکٔ اللہ خیرا۔۔۔ ۔
آپ کون سے بٹن کی بات کر رہے ہیں پیارے؟ نیکسس ڈیوائسیز نے سامنے والے ہارڈوئیر بٹن کو بہت پہلے خدا حافظ کہہ دیا تھا اس کی جگہ سافٹوئیر میں ہی بیک، ہوم اور اس قسم کے دیگر بٹن موجود ہیں۔ والیوم اور پاور کے لیے دونوں کناروں پر ہارڈوئر بٹن موجود ہیں بلکہ سرچ والے خانے کی سیدھ میں کنارے پاور بٹن کا معمولی ابھار ملاحظہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
اوہ۔۔۔ میں سیم سنگ اور ایچ ٹی سی کے تناظر میں ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔ :)
 
نین بھائی آپ کے کہنے پر راز کھول دیتا ہوں۔۔۔ ۔:biggrin:
111111111111111111111.jpg
میرا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
میں اپنے موبائل فون کی سکرین شاٹ کیسے لوں؟
بہت غور و فکر کے بعد بھی کوئی طریقہ سمجھ میں نہ آیا سو تصویر ہی لگا دی ہے۔۔۔ اگر کوئی صاحبِ علم یا صاحبۂ علم بتا دیں تو عین نوازش ہو گی۔
Mobile_radio_telephone.jpg
 
آپ کا موبائل تو بہت مشہور ہے۔۔۔ وکی پر بھی اس کی تصویر موجود ہے۔۔۔ :p
ویسے اگر آپ کا یہی موبائل مستقل رکھنے کا اراردہ ہے تو کبھی اسلام آباد آتے جاتے نوٹ ٹو میرے پاس بھول جائیے گا اگر نوٹ تھری پر شفٹ نہیں ہوگئے تو۔۔۔۔ :D
 
Top