آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

aslam_jadodiya

محفلین
نئی جُگاڑ

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

بھائی لوگ میرے پاس ڈریگن ڈائریکٹ یونیکوڈ اردو میں لکھ رہا ہے

بس ایک ہی پرابلم ہے،،، کوئی ٹیکنیکل بندہ ہو تو مجھے (ای میل محذوف) پر ،،، میسینجر پر آنلائن ملیں پلیز
وہ "پ" حرف رکھنے والے الفاظ نہیں لے رہا ہے
باقی سب بہت بڑھیا ہے،،،، پلیز جلدی کچھ کرو
 
برادرم اردو محفل کے پبلک فورمز میں کسی بھی حال میں ای میل پتہ دینے کی اجازت نہیں ہے۔ جو احباب اس کھوج میں دلچسپی رکھتے ہوں گے وہ آپ سے ذاتی پیغامات کے ذریعہ رابطہ کر لیں گے۔ یا آپ چاہیں تو ایک علیحدہ دھاگہ کھول کر اپنے تجربات پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔
 
aslam_jadodiya

محفلین
ہاں تو بھائی لوگ کام بن گیا ہے،،،
نوٹ پیڈ میں ڈائیریکٹ ینیکوڈ اردو چل رہی ہے
کچھ حروف ہیں جن کو ہمیں ورڈ میں کسی اور ایڈیٹر میں فائنڈ اینڈ ریپلیس کے زریعے بدلنا ہوگا
وہ حروف ہیں
ب' کو بدلنا ہے پ سے
ج' کو بدلنا ہے چ سے
د' کو بدلنا ہے ڈ سے
غ' کو بدلنا ہے گ سے
،،،
اور میرا تو کام بن گیا

کچھ اپنے طور پر رومن تلفظ سیٹ کئے ہیں وہ بھی آپ لوگوں سے شئیر کرونگا جلد ہی
ان شاء اللہ
بس آپ کو یونیکوڈ اردو لکھنی ہے رٹن فارم میں اور اسپوکن فارم میں رومن تلفظ،،، بہت آسان ہے
اللہ حافظ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کچھ اپنے طور پر رومن تلفظ سیٹ کئے ہیں وہ بھی آپ لوگوں سے شئیر کرونگا جلد ہی
ان شاء اللہ
بس آپ کو یونیکوڈ اردو لکھنی ہے رٹن فارم میں اور اسپوکن فارم میں رومن تلفظ،،، بہت آسان ہے
تو بھائی دیر کس بات کی یہاں پر شیئر کریں ناں
بہت سارے لوگ آپ کو دعائیں دیں گے
 
aslam_jadodiya

محفلین
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے

مائکروسافٹ ونڈوز سے زیادہ مشکل محفل کو چلانا لگتا ہے کبھی کبھی تو
خیر!
اب میں نے کہہ تو دیا شیئر کرونگا،،، پر کیسے کرنا ہے وہ بھی مجھے پتہ نہیں
کوئی مجھے چیٹ میں ملے یاھو پر ایسا بندہ جو سب کو بتا سکے،،، میں سب بتانا چاہتا ہوں ،،،پر بتا نہیں پا رہا ہوں
میں شدید طور پر شرمندہ ہوں مگر آپ لوگ ہی کچھ کریں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
آپ کو شیر کرنے میں کیا مسئلہ درپیش ہے؟
اگر آپ ٹیکسٹ فائل شیئر کرنا چاہتے ہی تو ٹیکسٹ فائل کو کسی بھی فائل شیئرنگ ہوسٹ پر اپلوڈ کریں اور اس کا لنک یہاں دے دیں
اور اس کے استعمال کی ترکیب کو یہاں پر ہی لکھ دیں
شکریہ
 
arifkarim

معطل
مائکروسافٹ ونڈوز سے زیادہ مشکل محفل کو چلانا لگتا ہے کبھی کبھی تو
خیر!
اب میں نے کہہ تو دیا شیئر کرونگا،،، پر کیسے کرنا ہے وہ بھی مجھے پتہ نہیں
کوئی مجھے چیٹ میں ملے یاھو پر ایسا بندہ جو سب کو بتا سکے،،، میں سب بتانا چاہتا ہوں ،،،پر بتا نہیں پا رہا ہوں
میں شدید طور پر شرمندہ ہوں مگر آپ لوگ ہی کچھ کریں

فائل کو سیو کریں۔ یہاں اپلوڈ کر دیں اور لنک دے دیں:
http://www.sendspace.com/
 
aslam_jadodiya

محفلین
اصل مسئلہ صرف فائل کا نہیں ہے،،، ویسے بھی میری فائل پوری نہیں ہے،،،،میں بتانا چاہتا ہوں کہ ڈائریکٹ یونیکوڈ اردو کیسے لکھینگے ڈریگن کے زریعے،،، اگر یہ سب کو پتہ ہو یا کسی نے ایسا آزما کر دیکھا ہو تو بتائیں،،، میرا اُس پر کام شروع ہے ،،، چلتا رہیگا،،، میں نے پرسنلی سوچ کر انٹری کی ہے فائل میں،،، آپ شاید ایگری نا کریں
 
بہرحال مشورہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔ ہو سکتا ہے آپکا طریقہ اتنا کارآمد ہو کہ اسٹینڈرڈ بن جائے۔
 
aslam_jadodiya

محفلین
میں نے کچھ جگاڑ لگائی ہے،،، ذرا کرم کریں

~a=آ
~n=ں
i=ی
au=و like اور
o=و دوست
T=ٹ tv=ط
D=ڈ K=خ
R=ڑ sv=ص
G=غ zv=ظ
J=ض H=ح
A=ع S=ث
r=ر e=ِ ، ے
s=س z=ز
Z=ذ p=پ
b=ب t=ت
ch=چ j=ج

آخر کے الف کے لئے ڈبل اے نہیں رہیگا
ڈبل او
اور ڈبل ای
کے استعمال سے گریز کیا جائگا

میں چاہونگا کہ کوئی مجھے ایسے الفاظ دے جس سے ٹرانسلیٹریشن کا آئیڈیا صاف ہوجائے اگر میں انہیں اپنے طریقہ پر ٹرانسلٹریٹ کروں تو،، کوئی مشکل ہو تو میں حاضر ہوں مشورہ کے لئے
 
umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم،

اس سافٹ وئیر کو ان بیج میں کس طرح استعمال کیا جائے گا؟ پلیزکوئی بھائی رہنمائی کر دے اور اس کی ڈکشنری کسی بھائی کے پاس ہو تو پلیز اس کا لنک دے دیں۔

جزاکم اللہ خیرا

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
یقیناً ام ولید۔ کیونکہ اس کی لغت جب بن جائے گی، تو اس کا فائدہ اٹھا کر آوازوں کی بنیاد پر یہ فونیٹک کی بورڈ استعمال کرے گا۔ اب اس کی بورڈ سے آپ یونی کوڈ لکھیں یا ان پیج میں، کیا فرق پڑتا ہے!!
 
umm-e-waleed

محفلین
۔ اب ایک نئی ڈکشنری اس میں شامل کر دیں
3۔ ڈکشنری میں تمام اردو الفاظ جو آپ بول سکتے ہیں شامل کر دیں یہ کام آپ ٹیکسٹ فائل سے امپورٹ کر کے بھی کر سکتے ہیں

شکریہ محترم الف عین

ڈکشنری امپورٹ کرنے کا طریقہء کار آپ بتا سکتے ہیں؟ یا کوئی اور بھائی رہنمائی کر سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کچھ انتظار کر لیں تاکہ ڈکشنری تیار ہو جائے۔ ابن سعید اور عارف اسی کام میں مصروف ہیں۔
 
Top