آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

طالوت

محفلین
مجھے کچھ خاص نہیں تھی لگی پتہ نہیں کیوں یا شاید پتہ ہے;)
گیم آف تھرونز کے مقابلے میں یہ بہتر نہیں لگ سکتی کیوں کہ اس سریز کی کہانی میں کہانیاں ہی کہانیاں ہیں جب کہ یہاں مجموعی طور پر کہانی ایک ہی فرد کے گرد گھوم رہی ہے اور یہ دیکھ دیکھ کر شاید دیکھنے والے پک گئے ہیں ۔ مگر گیم اف تھرونز "ٹوٹل " Fantasy ہے مگر وائی کنگز میں ایسا نہیں۔ بہرحال میرے خیال میں وائی کنگز کے بارے میں جاننے کا یہ اچھا تفریح بھرا ذریعہ ہے :) اور مجھے ٹراوس فملی لگنار کے کردار میں بہت پسند آیا ہے۔
 
زیک

مسافر
Elementary شارلوک ہومز پر بنائی گئی امریکی ٹی وی سیریز ہے
اور کچھ ٹوئسٹ ہے کہانی میں
شارلوک امریکہ چلا گیا ہے اسکا باپ بھی زندہ ہے مگر کبھی دیکھایا نہیں گیا واٹسن ایک خاتون ہے
اچھی سیریز لگی کیونکہ مختلف کہانی لگی
مگر Elementary کی چوبیس اقساط Sherlock کی تین اقساط کے سیزن کے سامنے کچھ بھی نہیں ۔
میں نے اس سیزن سے Elementary دیکھنا شروع کیا ہے
 
اسد

محفلین
Battlestar Galactica قسط بہ قسط دیکھنے کا شوق چڑھا ہے
کیا یاد کروا دیا!
بیٹل سٹار گیلیکٹیکا دیکھنے کے کچھ آداب ہیں اور ایک ترتیب۔ مندرجہ ذیل ترتیب سے واقعات پیش آئے تھے
01 کیپریکا Caprica (series)
02 بلڈ اینڈ کروم BSG - Blood and Chrome - Webisodes
03 ریزر فلیش بیکس BSG - Razor Flashbacks - Webisodes
04 منی سیریز BSG - Mini Series
05 سیزن BSG - Season 1
06 سیزن BSG - Season 2
07 ریزر BSG - Razor - 2007 TV movie
08 دی رزسٹینس BSG - The Resistance - Webisodes
09 سیزن BSG - Season 3
10 سیزن BSG - Season 4 - کچھ لوگ گیارہویں قسط کے بعد The Face of the Enemy دیکھتے ہیں اور پندرہویں قسط کے بعد The Plan
11 دی فیس آف دی اینیمی BSG - The Face of the Enemy - Webisodes
12 دی پلان BSG - The Plan 2009 TV movie

ویسے تو صرف منی سیریز اور ٹی وی سیریز دیکھنے سے بھی کام چل جاتا ہے۔
 
انہی آداب ہی کے لئے دیکھ رہا ہوں ورنہ گاہے بگاہے قسطیں دیکھی تھیں جب ٹی وی پر آتی تھی
 
طالوت

محفلین
کیا یاد کروا دیا!
بیٹل سٹار گیلیکٹیکا دیکھنے کے کچھ آداب ہیں اور ایک ترتیب۔ مندرجہ ذیل ترتیب سے واقعات پیش آئے تھے
01 کیپریکا Caprica (series)
02 بلڈ اینڈ کروم BSG - Blood and Chrome - Webisodes
03 ریزر فلیش بیکس BSG - Razor Flashbacks - Webisodes
04 منی سیریز BSG - Mini Series
05 سیزن BSG - Season 1
06 سیزن BSG - Season 2
07 ریزر BSG - Razor - 2007 TV movie
08 دی رزسٹینس BSG - The Resistance - Webisodes
09 سیزن BSG - Season 3
10 سیزن BSG - Season 4 - کچھ لوگ گیارہویں قسط کے بعد The Face of the Enemy دیکھتے ہیں اور پندرہویں قسط کے بعد The Plan
11 دی فیس آف دی اینیمی BSG - The Face of the Enemy - Webisodes
12 دی پلان BSG - The Plan 2009 TV movie

ویسے تو صرف منی سیریز اور ٹی وی سیریز دیکھنے سے بھی کام چل جاتا ہے۔
گویا آپ کہہ رہے ہیں کہ اس ترتیب سے دیکھا جانا چاہیے ؟؟ یہ تو بہتر ہے منی سریز سے پہلے ہی آزمائش ہو جائے گی۔
 
اسد

محفلین
گویا آپ کہہ رہے ہیں کہ اس ترتیب سے دیکھا جانا چاہیے ؟؟ یہ تو بہتر ہے منی سریز سے پہلے ہی آزمائش ہو جائے گی۔
نہیں، صرف اس ترتیب سے واقعات پیش آئے تھے۔ کیپریکا کا زمانہ منی سیریز اور چاروں سیزنوں سے پچاس سال پہلے کا ہے اور یہ ایک مختلف قسم کی سیریز ہے۔ اس میں سائنس فکشن ہے، سپیس فکشن نہیں ہے۔ بہت سے لوگ اسے دیکھنا ضروری نہیں سمجھتے اور بہت سے سپیس فکشن کے شوقین افراد کو یہ پسند بھی نہیں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے ویکیپیڈیا دیکھیں۔

بیٹل سٹار گیلیکٹیکا دوسرے سپیس اڈونچرز سے اس طرح مختلف ہے کہ اس میں ایک واضح مقصد یا فائنل ٹارگٹ موجود ہے، یعنی زمین (earth) تک پہنچنا۔ جبکہ سٹار ٹریک اور فائر فلائی میں ایسا کوئی ٹارگٹ نہیں تھا۔
 
آخری تدوین:

نوشاب

محفلین
کیا کسی نے بہت پہلے ایسی فلم دیکھی ہے جس میں ہیرو کے پاس ایک گھڑی ہوتی ہے اور اس گھڑی کی مدد سے وہ ماضی میں جا اورآ سکتا ہے ۔
اس طرح وہ کافی کارنامے انجام دیتا ہے ۔
میں نے بچپن میں دیکھی تھی اس وقت فلم کا نام کیا ہو تا ہے یہ بھی نہیں معلوم تھا
بس اتنی سی کہانی یاد ہے ۔
شاید کسی اور نے بھی اس وقت وہ فلم ٹی وی پر دیکھی ہو اور اس نے نام بھی نوٹ کیا ہو۔ان دنوں نائٹ رائڈر بھی بہت مقبول فلم تھی ۔
ایک اور فلم بھی ہے اس میں ہیرو مشکل میں پھنستا ہے تو بہت معمولی معمولی چیزوں سے اپنے آپ کو ان مشکلات سے نکال لیتا ہے۔میں اس وقت اس فلم کا نام بھی نوٹ نہیں کرسکا۔افسوس۔۔
 
اسد

محفلین
کیا کسی نے بہت پہلے ایسی فلم دیکھی ہے جس میں ہیرو کے پاس ایک گھڑی ہوتی ہے اور اس گھڑی کی مدد سے وہ ماضی میں جا اورآ سکتا ہے ۔ ... ان دنوں نائٹ رائڈر بھی بہت مقبول فلم تھی ۔
ٹائم ٹریول پر مبنی سیریز نائٹ رائڈر کے زمانے میں، میرے ذہن میں تو کوانٹم لیپ کا نام آیا تھا، لیکن اس میں گھڑی نہیں تھی اور یہ تقریباً 1990 کے بعد کی سیریز ہے۔ دوسری سیریز ووئیجرز! ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ میں نے یہ ٹی وی پر نہیں دیکھی تھی۔ اس میں جیبی گھڑی کی شکل کا آلہ استعمال ہوتا تھا۔
ایک اور فلم بھی ہے اس میں ہیرو مشکل میں پھنستا ہے تو بہت معمولی معمولی چیزوں سے اپنے آپ کو ان مشکلات سے نکال لیتا ہے۔میں اس وقت اس فلم کا نام بھی نوٹ نہیں کرسکا۔افسوس۔۔
یہ میک گائیور ہونی چاہئیے۔
 
اسد

محفلین
پچھلے کچھ دنوں میں بیشتر انگلش سیریز کے رواں سیزن اپنے اختتام کو پہنچ گئے اور باقی ماندہ سیریز کے سیزن اگلے مہینے ختم ہو جائیں گے۔

ختم ہونے والے سیزن:
پارکس اینڈ ریکریئیشن۔ چھٹا سیزن۔
کمیونٹی۔ پانچواں سیزن۔
دی بِگ بینگ تھیوری۔ ساتواں سیزن۔
ماڈرن فیملی۔ پانچواں سیزن۔
سیٹرڈے نائٹ لائیو۔ انتالیسواں سیزن۔
دی بلیک لسٹ۔ پہلا سیزن۔
دی گڈ وائف۔ پانچواں سیزن۔
کاسل۔ چھٹا سیزن۔
ایرو۔ دوسرا سیزن۔*
ونس اپون اے ٹائم۔ تیسرا سیزن۔*

جون میں ختم ہونے والے سیزن:
کاسموس: اے سپیس ٹائم اوڈیسی۔ پہلا سیزن آٹھ جون کو ختم ہو گا۔
ویپ۔ دوسرا تیسرا سیزن آٹھ جون کو ختم ہو گا۔
گیم آف تھرونز۔ پندرہ جون کو چوتھا سیزن ختم ہو گا۔
اورفن بلیک۔ دوسرا سیزن اکّیس جون کو ختم ہو گا۔

*: 'ایرو' اور 'ونس اپون اے ٹائم' کا ذکر پڑھنے کے بعد چند اقساط دیکھی تھیں لیکن کچھ پسند نہیں آئیں۔ دونوں میں دوہرا ٹائم فریم موجود ہے۔ کامک بکس پر مبنی ہونے کی وجہ سے 'ایرو' میں وہی احمقانہ چیزیں موجود ہیں جو تمام کامک بکس اور ان پر مبنی فلموں اور ٹی وی شوز میں ہوتی ہیں، ان میں سے بعض ہمیں پسند آتی ہیں اور بعض پسند نہیں آتیں۔ یہ ذاتی پسند/ناپسند کا معاملہ ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
پچھلے کچھ دنوں میں بیشتر انگلش سیریز کے رواں سیزن اپنے اختتام کو پہنچ گئے اور باقی ماندہ سیریز کے سیزن اگلے مہینے ختم ہو جائیں گے۔

ختم ہونے والے سیزن:
پارکس اینڈ ریکریئیشن۔ چھٹا سیزن۔
کمیونٹی۔ پانچواں سیزن۔
دی بِگ بینگ تھیوری۔ ساتواں سیزن۔
ماڈرن فیملی۔ پانچواں سیزن۔
سیٹرڈے نائٹ لائیو۔ انتالیسواں سیزن۔
دی بلیک لسٹ۔ پہلا سیزن۔
دی گڈ وائف۔ پانچواں سیزن۔
کاسل۔ چھٹا سیزن۔
ایرو۔ دوسرا سیزن۔*
ونس اپون اے ٹائم۔ تیسرا سیزن۔*

جون میں ختم ہونے والے سیزن:
کاسموس: اے سپیس ٹائم اوڈیسی۔ پہلا سیزن آٹھ جون کو ختم ہو گا۔
ویپ۔ دوسرا سیزن آٹھ جون کو ختم ہو گا۔
گیم آف تھرونز۔ پندرہ جون کو چوتھا سیزن ختم ہو گا۔
اورفن بلیک۔ دوسرا سیزن اکّیس جون کو ختم ہو گا۔

*: 'ایرو' اور 'ونس اپون اے ٹائم' کا ذکر پڑھنے کے بعد چند اقساط دیکھی تھیں لیکن کچھ پسند نہیں آئیں۔ دونوں میں دوہرا ٹائم فریم موجود ہے۔ کامک بکس پر مبنی ہونے کی وجہ سے 'ایرو' میں وہی احمقانہ چیزیں موجود ہیں جو تمام کامک بکس اور ان پر مبنی فلموں اور ٹی وی شوز میں ہوتی ہیں، ان میں سے بعض ہمیں پسند آتی ہیں اور بعض پسند نہیں آتیں۔ یہ ذاتی پسند/ناپسند کا معاملہ ہوتا ہے۔

کیا آپ محض تفریح کیلئے اتنے سارے انگریزی سیریل دیکھتے ہیں یا کسی خاص مقصد کے تحت ؟ :)
 
اسد

محفلین
کیا آپ محض تفریح کیلئے اتنے سارے انگریزی سیریل دیکھتے ہیں یا کسی خاص مقصد کے تحت ؟ :)
تفریح کے لئے۔ یہ اتنے سارے نہیں ہیں، ایک ہفتے میں ان تمام کا مجموعی دورانیہ نو گھنٹے سے کم ہے۔ ان کے علاوہ میں فلمیں، ڈاکیومنٹری پروگرام اور منتخب ٹاک شو کونن، جمی فیلن، سیتھ مایر اور جمی سٹیورٹ (جن میں انتخاب کی بنیاد مہمان ہوتے ہیں)، بھی دیکھتا ہوں۔ مجموعی طور پر ہفتے میں تقریباً پندرہ سے بیس گھنٹے بنتے ہیں۔ ان میں کوئی اشتہار نہیں ہوتا۔ کیونکہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا، اخبار نہیں پڑھتا اس لئے یہ اوسط دو سے تین گھنٹے روزانہ بنتی ہے۔ فارغ پاکستانی کے لئے یہ زیادہ نہیں ہے۔
 
شہزاد وحید

آہو سیم ٹُو می مگر فارغ پاکستانی والی بات نکال کے۔
 
Top