آپا سیما سے ملاقات کا احوال

شمشاد

لائبریرین
یہاں گنجوں کی باتیں ہو رہی ہیں اور کرنسی نوٹوں پر گنجوں کی تصاویر کی خوب نمائش بھی ہوئی ہے۔
شکر ہے کہ قائد اعظم ٹوپی پہنتے تھے۔
 
وکیل صاحب جیسے ان کے ساتھ سلوک کیا گیا اور مادر ملت کے ساتھ ہوا اور اس سب کے بعد پاکستان کے ساتھ ہوا ۔ وہ گنجے ہی ہوتے تو بہتر ہوتا ۔ اور کسی شے کو قصوروار تو ٹھہرا سکتے نہیں تو کیوں ناں بالوں کو ہی سہی۔
 
سیما علی

افسوس صد افسوس ہے ہماری حالت زار ۔۔۔
دوسری طرف ہندوستان ایک بڑی کامیابی حاصل کررہا ہے کہ اس نے چاند کے ایسے تاریک حصے پر قدم رکھا ہے جہاں ابھی تک ترقی یافتہ ممالک بھی نہیں پہنچ سکے۔اور اسکا دنیا کو یہ فائدہ ہوگیا کہ دنیا کو اس حصے کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔۔
ہمارے ہاں ایک مثال بہت بولی جاتی ہے کہ ’’دنیا چاند پر پہنچ گئی اور تم یہیں بیٹھے ہو‘‘۔ یہ مثال بالکل درست ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک جو ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا، جس کے حالات بھی پاکستان سے زیادہ مختلف نہیں تھے مگر آج اس نے اس قدر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔۔
ہمارے یہاں ایک فکر ہے کرسی کس کو ملے گی ۔۔۔۔تو ملک پھر ایسا ہی ہوگا 🥲🥲🥲🥲🥲🥲
 
سیما علی

لائبریرین
یہاں گنجوں کی باتیں ہو رہی ہیں اور کرنسی نوٹوں پر گنجوں کی تصاویر کی خوب نمائش بھی ہوئی ہے۔
شکر ہے کہ قائد اعظم ٹوپی پہنتے تھے۔
کاش گاندھی کی طرح ہوتے ۔۔۔
یا کاش ہم بنگالی ہوتے اب تو یہ کہنا پڑتا ہے بھیا۔۔۔وہ اپنے ملک کے ساتھ تو وفادار رہے ۔۔۔
ہمارے حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہو کے نہیں دیتں۔۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ اچھا آئیڈیا ہے قبلہ، جلدی کر لیں کہیں اپنی شادی خانہ" آبادی" کی طرح اس میں بھی دیر نہ کردیں! :)
آپ انورٹڈ کوماز کی جگہ ملکی آبادی ہی لکھ دیتے تو کیا تھا؟ زیادہ سے زیادہ سمائلی کے بجائے قہقہہ چسپاں کرنا پڑتا ۔
 
عثمان

محفلین
آپ خوامخواہ گنجے ہونے پر فکر مند ہیں۔ میں تو گذشتہ پندرہ سال سے خود کوشش کرکے گنجا ہوتا ہوں اور ہر دو ہفتے اس کا اہتمام کرتا ہوں۔ گنجے ہونے کے بہت سے فوائد ہیں جن کااحاطہ ایک مراسلے میں ممکن نہیں۔
 
عثمان

محفلین
ملاقات مبارک ہو۔ ایسی ملاقاتوں کے احوال تب اور بھی مقبول ہوتے ہیں جب ان میں دو باتیں ہوں:
تصاویر موجود ہوں۔
دوسرے محفلین پر تبصرے کی تفصیل ہو۔
 
فہیم

لائبریرین
ملاقات اتنی طویل نہیں تھی کہ غیر موجود محفلین کا ذکر خیر و ۔۔۔ بھی اس میں جگہ بنا پاتا۔
البتہ شمشاد بھائی کا ذکر ہوا تھا اور ہمیشہ کی طرح بہت اچھے الفاظ میں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ملاقات اتنی طویل نہیں تھی کہ غیر موجود محفلین کا ذکر خیر و ۔۔۔ بھی اس میں جگہ بنا پاتا۔
البتہ شمشاد بھائی کا ذکر ہوا تھا اور ہمیشہ کی طرح بہت اچھے الفاظ میں۔
شمشاد بھیا دی گریٹ
استاد محترم
ڈاکٹر فاخر رضا
صابرہ امین
جاسمن
فیصل عظیم فیصل
محمد خلیل بھیا
عظیم
سید عاطف علی
زیک
جیہ
سب کا ذکر خیر ہوا اس ملاقات میں
 
آخری تدوین:
Top