آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

جاسم محمد

محفلین
ڈاکومنٹری کو بہت ہی مفید پایا اگرچہ بنائی غیر مسلموں کی جانب سے ہے لیکن دیکھنے کے قابل ہے.
کیونکہ غیرمسلم تاریخ میں اپنی ہار کو بھی بہت اچھے انداز میں بیان کرتے ہیں جبکہ مسلم اپنی بد ترین شکست کو بھی کسی کی سازش قرار دے کر جیت میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دلیپ کمار کی خود نوشت سوانح پڑھنے کے دوران دلیپ کمار کی کوئی درجن بھر فلمیں بھی دیکھ ڈالیں، ان میں کچھ پہلی بھی دیکھ رکھی تھیں اور کچھ پہلی بار دیکھی ہیں:

-آن، 1952ء (یہ انڈیا کی پہلی رنگین فلم تھی اور پہلی ہی فلم تھی جو انٹرنیشنل سرکٹ یعنی 28 ملکوں میں ریلیز کی گئی تھی، اس فلم نے باکس آفس بزنس کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ زیر و زبر کر دیئے تھے)۔
-مدھو متی، 1958ء
-کوہِ نور، 1960ء
-مغلِ اعظم، 1960ء
-گنگا جمنا ، 1961ء (یہ واحد فلم ہے جو دلیپ کمار نے خود پروڈیوس کی تھی)۔
-لیڈر، 1964ء
-رام اور شام، 1967ء
-گوپی، 1970ء
-ساگینا، 1974ء (یہ فلم پہلے 1971ء میں بنگالی زبان میں بنی تھی پھر اسی اصل کاسٹ یعنی دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے ساتھ ہندی میں بنی)۔
-کرانتی، 1981ء
-ودھاتا، 1982ء
-شکتی، 1982ء (دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کی اکٹھے واحد فلم)
-کرما، 1986ء

ابھی کچھ مزید فلمیں دیکھنے کا ارادہ ہے خاص طور پر 1940ء کی دہائی میں بننے والی دلیپ کمار کی کچھ فلمیں اور آخری فلم "سوداگر" جو 1991ء میں ریلیز ہوئی تھی تو تب دیکھی تھی۔
 

عباس اعوان

محفلین
I Am Human (2019)
اعصابی اور دماغی امراض مثلاً پارکنسن،اندھا پن، حادثاتی فالج ، وغیرہ کے مریضوں کے علاج میں ایک جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں یہ ڈاکیومنٹری بنائی گئی ہے، اس علاج میں دماغ اور آنکھوں میں مختلف سرکٹس اور چپس لگائی جاتی ہیں۔ یہ ڈاکیومنٹری اس بات پر بھی فلسفیانہ بحث کرتی ہے کہ ہم کتنی ایسی چپس اپنے جسم میں لگا سکتے ہیں، یہ ہمیں بطور انسان کیسے تبدیل کرتی ہیں، اور کس نقطہ پر جا کر ہم انسان نہیں رہیں گے ۔
عمدہ ڈاکیومنٹری ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
Chef's Table BBQ
کی پہلی دو قسطیں دیکھی ہیں۔
چار اقساط پر مشتمل اس سیریز میں تین مختلف ملکوں میں بہترین بار بی کیو کرنے والے چار افراد کو فلمایا گیا ہے۔


Rotten
کی ایک قسط دیکھی ہے۔
یہ ڈاکیومنٹری سیریز مختلف غذائی اجناس مثلا، شہد، مونگ پھلی، مچھلی، ایووکاڈو وغیرہ کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم وغیرہ سےمتعلق ہے، اور ان سےجڑے مسائل مثلاً کرپشن، جرائم، ماحولیاتی اثرات وغیرہ پر بحث کرتی ہے۔ نیز اس میں ان اجناس کے پیدا ، ترسیل اور تقسیم کنندہ کے انٹرویوز بھی ہوتے ہیں۔
 

عباس اعوان

محفلین
Unnatural Selection
کچھ عرصہ پہلے اس سیریز کو دیکھا تھا۔ اس سیریز کا موضوع جینیاتی ترمیم (Genome Editing)ہے جو کہ میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک ہے۔
سیریز میں جنیٹک ایڈٹنگ خصوصاً CRISPR، اس کے بطور علاج استعمال، دیگر استعمالات مثلاًDesigner baby پر بحث کی گئی ہے۔
 
اپنی پسندیدہ مصنفہ ڈیفنی ڈی موریا کے مشہور ناول ربیکا پر بنی نیٹ فلیکس کی فلم دیکھ لی۔ اچھی فلم بنائی ہے۔ ناول پر کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔


 
ابھی ابھی یو ٹیوب پر ہماری پسندیدہ اداکارہ آڈرے ہیپ برن کی فلم شیریڈ دیکھی جس میں آڈرے ہیپ برن کے علاؤہ کیری گرانٹ، جارج کینیڈی وغیرہ موجود تھے۔ مزیدار اور خوبصورت فلم۔ یوں تو آڈرے کو بولتے ہوئے سننا بجائے خود ایک پر لطف کام ہے، لیکن مرڈر مسٹری کے طور پر خوب فلم ہے۔ پسند آئی۔

Screenshot-2020-11-24-00-11-30-334-com-android-chrome.png
 
Top