آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

قیصرانی

لائبریرین
کچھ وقت قبل Million ways to die in the west دیکھی، بہت ہنسی آئی۔ زبان کے حوالے سے شاید بچوں کے لیے مناسب نہ ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
عرفان خان کی وجہ سے تازہ ترین "مداری" دیکھی۔ جتنا شور تھا یا جیسی توقع تھی ویسی نکلی نہیں۔

images
 
فہیم

لائبریرین
کل رات الیگزینڈر دیکھی
alexander-revisited-2.jpg

مجھے تو کوئی خاص نہیں لگی۔
بلکہ بیکار ہی لگی۔

بس معلومات میں اتنا اضافہ ہوا کہ الیگزینڈر "گے" بھی تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
(y)

’سٹرینجر تھِنگز‘ کو دیکھنے کے بعد Reddit پر ایک جگہ پڑھا کہ اِس شو کے کچھ لوازمات فلم ’Super 8‘ سے مِلتے جُلتے ہیں، سو یہ فلم بھی دیکھ ڈالی۔ اچھی تھی۔ :)
نیٹ فلیکس بار بار یہ فلم سجسٹ کر رہا ہے۔ آپ کیا تبصرہ کریں گے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
نیٹ فلیکس بار بار یہ فلم سجسٹ کر رہا ہے۔ آپ کیا تبصرہ کریں گے؟
میرا تبصرہ تو یہ ہے کہ نیٹ‌فلکس کا مشورہ مان لیں۔ :)

دلچسپ فلم ہے؛ سائنس فِکشن، مِسٹری، اور ڈرامہ کا ایک اچھا امتزاج۔ چائلڈ اداکاروں کی پرفارمنس بہت خوب ہے۔ ایکشن کے مناظر بھی مزے کے ہیں، خصوصاً ایک ٹرین کے کریش کا سِین۔
 
شکریہ
 
فہیم

لائبریرین
1954 میں ریلیز ہونے والی مووی Rear Window دیکھی۔
میرا خیال تھا کہ اس فلم کا اختتام بہت ڈرامائی اور شاندار ہوگا
پر سچ پوچھیں تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اینڈ ہوا کیا۔ کیونکہ کچھ واضح ہی نہیں کیا گیا۔
شاید وارث بھائی کچھ بتاسکیں کہ اینڈ تھا کیا بھلا :)

rear-window.jpg
 
یاز

محفلین
1968 میں بننے والی "ونس اپون اے ٹائم ان دی ویسٹ" دیکھ ڈالی۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک عمدہ فلم ہے۔
تاہم فلم کا ٹیمپو اور خصوصاً ابتدا میں اس کے کرداروں کی حرکات و سکنات اتنی آہستہ ہیں کہ فلم کا بیشتر حصہ ویڈیو کی سپیڈ 125 فیصد کر کے دیکھا۔

once-upon-a-time-in-the-west-1968.jpg
 
سویٹ واٹر :)
 
میں نے جب یہ مووی دیکھی تو فیس بک پر کچھ یوں لکھا تھا

"ریت ہی ریت، ڈائیلاگ کم ، چہرے اور آنکھوں کے اتار چڑھاؤ زیادہ۔ موقعے کی مناسبت سے بیک گراؤنڈ میوزک۔ شاندار مووی۔"
 
یاز

محفلین
1954 میں ریلیز ہونے والی مووی Rear Window دیکھی۔
میرا خیال تھا کہ اس فلم کا اختتام بہت ڈرامائی اور شاندار ہوگا
پر سچ پوچھیں تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اینڈ ہوا کیا۔ کیونکہ کچھ واضح ہی نہیں کیا گیا۔
شاید وارث بھائی کچھ بتاسکیں کہ اینڈ تھا کیا بھلا :)

rear-window.jpg

میں نے بھی کل ہی یہ فلم دیکھی ہے۔ اینڈ کافی سمپل سا تھا۔ یعنی کہ جس پہ قتل کا شبہ تھا، وہی قاتل نکلا۔ تاہم آخری ایکشن سین کے طور پر ہیرو کی دوسری ٹانگ بھی گھائل کر گیا۔ اس کے بعد اکیلی عورت کو ایک عدد عاشق (پیانو والا) اور پیانو والے کو معشوق مل گئی۔ ڈانس کی مشق کرنے والی خاتون کا دوست فوج سے واپس لوٹ آیا۔ جن کا کتا مارا گیا تھا، انہوں نے دوسرا کتا لے لیا۔ وغیرہ وغیرہ الغرض سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
 
Top