آج کس کس سے بات ہوئی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج کا دن بہت اچھا دن ہیں ایک کے بعد ایک اچھی خبر اور وہ بھی ایک ہی دن میں۔ آج جب میں 2 بجے اپنے کمرے میں گیا آرام کرنے کے لیے (آرام تو کم ہی کرتا ہوں ) تو سب سے پہلے میں نے اپنے بھائی کو فون کیا یہ پتہ کرنے کے لیے کہ اس کی طبیعت کیسی ہے۔ تو پتہ چلا وہ آج بہت بہتر ہے اور کل سے ریسٹ بھی ختم ہو رہی ہے مطلب کل سے ہو سکول جانا بھی شروع کر دے گا (ٹیچر ہے میرا بھائی) اس کے بعد مجھے یاد آیا کچھ عظیم انسانوں کے نمبر تھے میرے پاس لیکن وہ اس وقت کہاں ہیں یہ معلوم نہیں تھا اس لے بھائی کو بتایا کہ میرے کمرے میں جائے اور وہاں ایک ڈائیری اور ایک موبائل ہو گا جس میں میری سیم پڑھی ہوگی وہاں کچھ نمبر ہیں وہ مجھے لکھوا دو۔ وہاں سے پتہ چلا کہ میری چھوٹی بہیں نے وہ ساری چیزیں میرے بیگ میں ڈال دی تھی میں نے بیگ کھولا اور اس کی تلاشی شروع کر دی تو وہاں سے میری مطلوبہ چیزیں مل گئی سب سے پہلے نمبر تلاش کیے تو جناب وارث صاحب کا نمبر سب سے پہلے ملا تو میں نے فون کرنا شروع کیا لیکن شاید ان کا نمبر بند تھا ۔ پہلے جواب آیا آپ کا مطلوبہ نمبر مصروف ہے ۔ کچھ دیر بعد کال کی تو نمبر آف تھا
اس کے بعد دوسرا نمبر نوید صادق صاحب کا ملا ۔ ان کو کال کی تو جناب سے بات ہوگئی بہت خوشی ہوئی کہتے ہیں ارے پاکستان آ گے ہو کیا وہ اصل میں جس سافٹویر سے میں کال کر رہا تھا اس کا نمبر پاکستانی ہی آتا تھا کافی اچھی گپ شپ ہوئی اس کے بعد ایک اور نمبر ملا جناب الف نظامی صاحب کا پھر ان سے بھی اچھی خاصی بات چیت ہوئی ان کو میں نے کہا تھا انشاءاللہ مشاعرہ کروائیں گے تو آپ کو دعوت دیں گے لیکن میں یہاں آ گیا اور وہ مشاعرے کا انتظار اب بھی کر رہے ہیں ہی ہی ہی۔ اس کے بعد اور نمبر تلاش کرنے ہی والا تھا کہ مجھے اچانک یاد آ گیا ۔
کسی سے میں نے کسی کا نمبر مانگا تھا اور میں نے کہا تھا کہ پوچھ کر دینا لیکن لگتا ہے کسی کو یاد ہی نہیں‌رہا خیر پھر مٰں نے خود ہی نمبر مانگ لیا تھا اور آج پھر سوچا کیوں نا جناب کو تنگ کیا جائے کال کی السلام علیکم کیا ایک ہی بات کی تھی کے دوسرے طرف سے آواز آئی
خرم کیا حال ہے
تو میرا سارا پروگرام وہی پر دفن ہو گیا
ہمم
اور یہ جو آخری بندہ تھا جس سے میری بات ہوئی ان کا ابھی نہیں بتاؤں‌گا بعد میں بتاؤں گا
 

محمد وارث

لائبریرین
سب سے پہلے نمبر تلاش کیے تو جناب وارث صاحب کا نمبر سب سے پہلے ملا تو میں نے فون کرنا شروع کیا لیکن شاید ان کا نمبر بند تھا ۔ پہلے جواب آیا آپ کا مطلوبہ نمبر مصروف ہے ۔ کچھ دیر بعد کال کی تو نمبر آف تھا

اوہ تو وہ آپ تھے :)

معذرت خواہ ہوں خرم کہ آپ سے بات نہیں ہو سکی، وجہ یہ کہ ایک میٹنگ میں بری طرح مصروف تھا جو دوپہر ایک بجے سے شروع ہو کر بغیر وقفے کے شام سات بجے تک چلی، افسوس کہ سگریٹ تک کا وقفہ نہ ہوا :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اوہ تو وہ آپ تھے :)

معذرت خواہ ہوں خرم کہ آپ سے بات نہیں ہو سکی، وجہ یہ کہ ایک میٹنگ میں بری طرح مصروف تھا جو دوپہر ایک بجے سے شروع ہو کر بغیر وقفے کے شام سات بجے تک چلی، افسوس کہ سگریٹ تک کا وقفہ نہ ہوا :)
جی سر یہ گستاخی ہم ہی کر سکتے ہیں عین میٹنگ میں فون کر دیتے ہیں
افسوس کے بعد میں سمجھ آپ نے لکھا ہو گا کہ خرم سے بات نا ہو سکی لیکن یہ سگریٹ ہم سے بھی اہم نکلا ہاہاہہا:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
خود ہی نمبر مانگ لیا تھا اور آج پھر سوچا کیوں نا جناب کو تنگ کیا جائے کال کی السلام علیکم کیا ایک ہی بات کی تھی کے دوسرے طرف سے آواز آئی
خرم کیا حال ہے
تو میرا سارا پروگرام وہی پر دفن ہو گیا
ہمم اور یہ جو آخری بندہ تھا جس سے میری بات ہوئی ان کا ابھی نہیں بتاؤں‌گا بعد میں بتاؤں گا

چچ چچ بہت افسوس ہوا کہ تمہارا پروگرام دھرے کا دھرا رہ گیا۔ اب باقی کا تبصرہ میں زینب کے لیے چھوڑتا ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
کسی سے میں نے کسی کا نمبر مانگا تھا اور میں نے کہا تھا کہ پوچھ کر دینا لیکن لگتا ہے کسی کو یاد ہی نہیں‌رہا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اگر مجھے کہہ رہے ہو تو جناب میں بھولی ُ نہیں یاد رہا ، آپ نے اپنی فیس بُک وال میسج نہیں پڑھا خرم :battingeyelashes: ؟ میں دو دن پہلے ہی وہاں میسج لکھ کر آئی ہوں :battingeyelashes:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کسی سے میں نے کسی کا نمبر مانگا تھا اور میں نے کہا تھا کہ پوچھ کر دینا لیکن لگتا ہے کسی کو یاد ہی نہیں‌رہا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اگر مجھے کہہ رہے ہو تو جناب میں بھولی ُ نہیں یاد رہا ، آپ نے اپنی فیس بُک وال میسج نہیں پڑھا خرم :battingeyelashes: ؟ میں دو دن پہلے ہی وہاں میسج لکھ کر آئی ہوں :battingeyelashes:


ہا ہا ہا ایک تیر سے دو شکار ہو گے ہاہاہہا چلو دونوں کام ہو جائے گے شکریہ باجو ویسے آپ کی طرف اشارہ نہیں‌تھا :grin:
 

فہیم

لائبریرین
لاحول ولا قوۃ۔

ارے بھائی اوپر آپ نے بھی تھے ہی استعمال کیا۔
تو آپ کی دیکھا دیکھی ہم نے بھی تھے دے مارا:wasntme:
 

زینب

محفلین
افففففففف پت انہین ہر نئے دھاگے پر زینب بےچاری کو کیوں گیڑا لگ جاتا ہے:(

اوے ایک میں ہی ملی ہوں سب کو مجال ہے جو ایک بھی بھائی ساتھ دیتا ہو اسیے وقت میں:cool:سب ایک ساتھ اتحاد کر جاتے ہیں


میں نے اب احتجاجا "بہن کے عہدے"سے استعفیٰ دے دینا ہے پھر یاد کرو گے قدر ہوگی ہاں:notlistening::notlistening:
 
Top