کاشفی

محفلین
عالم اُس کے رُخِ زیبا کا بیاں ہو کس سے
حُسن حیرت میں ہے خود محوِ تماشا ہو کر
(اکبر الہ آبادی)
 

سارہ خان

محفلین
سرکشی اہلِ تواضع سے کوئی چلتی ہے
پست دروازہ سے خود آتا ہے انساں جھک کر

مرتبہ پیشِ خدا ہوتا ہے اتنا ہی بلند
جس قدر چلتا ہے انساں سے انساں جھک کر
(امیر مینائی)
 

کاشفی

محفلین
دل بھی نازک، دل کا افسانہ بھی نازک، کیا کریں
ہم غزل پڑھتے ہیں وحشت، رنگِ محفل دیکھ کر
(رضا علی وحشت کلکتوی)
 

عمر سیف

محفلین
میرے ماضی کو اندھیرے میں دبا رہنے دو
میرا ماضی میری ذلت کے سوا کچھ بھی نہیں

(ساحر لدھیانوی)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مغزل
میری قسمت کے تم ستارے ہو، زندگی سے بھی مجھ کو پیارے ہو
سامنے تم نہ ہو تو مر جاؤں، بن تمھارے مجھے قرار نہیں:rose::rose:
 

kanwal ali

محفلین
Asslam.o.Allaikum
خدا جانے مجھ کو دکھائے گا کیا
یہ چھپ چھپ کے اپنا ادھر دیکھنا
(نظام شاہ نظام رامپوری)

wah wah
 
Top