آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
بہت خوب
کیا ذوق ہے شاعری کا ۔
ماشااللہ
سدا خوش رہیں آپ سب آمین


اب وہی حرفِ جنوں سب کی زباں ٹھہری ہے
جو بھی چل نکلی ہے وہ بات کہاں ٹھہری ہے
(فیض احمد فیض)
نایاب
 

مغزل

محفلین
سیکھیں ہیں مہ رخوں کیلیے ہم مصوری
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہئیے

میرزا اسداللہ خاں غالب
 

مغزل

محفلین
سودا کے جو بالیں پہ ہوا شورِ‌قیامت
خدامِ‌ادب بولے ابھی آنکھ لگی ہے

مرزا رفیع سودا
 

مغزل

محفلین
ایک شعر یاد آرہا ہے ۔۔ یگانہ کا ۔

دھڑ کا لگا نہ ہو تو مز ا کیا گناہ کا ---------
لذت ہی اور ہوتی ہے چوری کے مال میں
یاس یگانہ چنگیزی
 

شہر زاد

محفلین
کیسا زعم، کہاں کے تیور، کیسی انا اور کیسی خودی
یارو سچی بات تو یہ ہے کھو کے اُسے پچھتائے بہت

خلیل اللہ فاروقی
 

مغزل

محفلین
ضروری تو نہیں ہم جھیل کہہ دیں
اگر پانی کہیں ٹھہرا ہوا ہے ۔۔۔۔

مقبول زیدی ( مقبول سہانپوری)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top