آج طاق رات ہے

سید عمران

محفلین
آج طاق راتوں میں سے پہلی رات ہے...
زندگی کے سب سے قیمتی لمحات...
لمحہ لمحہ انمول، بے مثل، لاثانی...
ایک لمحہ بھی عبادت سے غفلت ہوئی تو...
اسی کے بقدر ابد الآباد کی محرومی مقدر کا دائمی، انمٹ حصہ بن جائے گی...
 

تجمل حسین

محفلین
آج بھی طاق رات ہے۔ گزشتہ طاق رات تو بہت مزہ آیا۔ یقین جانیے پہلی بار اتنی اچھی رات گزاری ہے۔ ورنہ اس سے پہلے بھی کئی طاق راتیں جاگ کر گزاریں لیکن جو مزہ اس طاق رات میں آیا کہیں نہ آیا۔ انتہائی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید اور انتہائی عمدہ بیان۔ سمجھ نہیں آرہا کیسے بیان کروں۔
 

سید عمران

محفلین
آج بھی طاق رات ہے۔
طاق رات تو بہت مزہ آیا۔ یقین جانیے پہلی بار اتنی اچھی رات گزاری ہے۔ ورنہ اس سے پہلے بھی کئی طاق راتیں جاگ کر گزاریں لیکن جو مزہ اس طاق رات میں آیا کہیں نہ آیا۔ انتہائی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید اور انتہائی عمدہ بیان۔ سمجھ نہیں آرہا کیسے بیان کروں۔
ہوسکتا ہے وہی شب قدر ہو...
لیکن اس پر بھروسہ کرکے نہیں بیٹھ جانا چاہیے...
پانچ راتوں کے مجموعے کو ہی شب قدر سمجھنا چاہیے..
اللہ کی اطاعتوں کی لذت مبارک ہو...
مگر نیک اعمال پر استقامت ہزار کرامات سے افضل ہے... چاہے لطف آئے یا نہ آئے...
ہم عبد اللطیف ہیں... عبد اللطف نہیں...
کبھی کبھار اللہ تعالی اپنی ذات سے وابستگی کی بے مثل لذت عطا فرماتے ہیں... مگر پھر دوبارہ حجابات حائل کردیتے ہیں...
اگرایسا نہ کریں اور ہر وقت لذت و مستی کی یہی کیفیت طاری رہے تو بندہ اللہ کے قرب کی لذت سے سرشار ہوکر گوشہ نشینی اختیار کرلے... بادشاہت کو بھی خاطر میں نہ لائے...
جیسا سلطنت بلخ کے بادشاہ حضرت ابراھیم ابن ادھم کے ساتھ ہوا تھا...
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
23 ویں رات کو 21 ویں رات سے بھی زیادہ لطف آیا۔۔۔ پہلے ایک مسجد میں نمازَ تراویح پڑھیں پھر دوسری مسجد میں عبدالرزاق ساجد صاحب کا بیان سنا۔ پھر تیسری مسجد میں ضیاءاللہ شاہ صاحب کا بیان سنا اور سحری کی۔۔۔ :)
 
آخری تدوین:
23 ویں رات کو 21 ویں رات سے بھی زیادہ لطف آیا۔۔۔ پہلے ایک مسجد میں نمازَ تراویح پڑھیں پھر دوسری مسجد میں عبدالرزاق ساجد صاحب کا بیان سنا۔ پھر تیسری مسجد میں ضیاءاللہ شاہ صاحب کا بیان سنا اور افطاری کی۔۔۔ :)
سحری؟
 
طاق راتوں میں سے شب قدر کی جتنی نشانیاں بتائی گئیں ہیں وہ اکیسویںشب کو پوری ہوتی محسوس ہوئیں تھیں۔ یہاں فیصل آباد میں ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور بہت ہی خوبصورت موسم تھا۔ بہرحال ابھی تو تین راتیں باقی ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
23 ویں رات کو 21 ویں رات سے بھی زیادہ لطف آیا۔۔۔ پہلے ایک مسجد میں نمازَ تراویح پڑھیں پھر دوسری مسجد میں عبدالرزاق ساجد صاحب کا بیان سنا۔ پھر تیسری مسجد میں ضیاءاللہ شاہ صاحب کا بیان سنا اور سحری کی۔۔۔ :)
ماشاء اللہ...
اللہ تعالی تاحیات استقامت دے...
خدا کی اطاعت مقصد حیات ہے...
باقی سب ثانوی چیزیں ہیں...
 

تجمل حسین

محفلین
ماشاء اللہ...
اللہ تعالی تاحیات استقامت دے...
خدا کی اطاعت مقصد حیات ہے...
باقی سب ثانوی چیزیں ہیں...
آمین۔۔۔۔
آج رات کے بیان کا موضوع تھا ”مایوس تو وہ ہو جس کا رب نہ ہو“۔بہت ہی خوب بیان تھا اور اس سے بھی خوب تراویح میں تلاوت قرآن مجید تھی۔ :)
 

سید عمران

محفلین
آمین۔۔۔۔
آج رات کے بیان کا موضوع تھا ”مایوس تو وہ ہو جس کا رب نہ ہو“۔بہت ہی خوب بیان تھا اور اس سے بھی خوب تراویح میں تلاوت قرآن مجید تھی۔ :)
آپ کے حالات سن کر بہت خوشی ہورہی ہے۔۔۔
اور دل سے مسلسل استقامت کی دعا نکل رہی ہے۔۔۔
 

تجمل حسین

محفلین
27 رمضان المبارک کی رات یعنی کہ آج افطاری کے بعد بابری مسجد ساہیوال میں قاری یٰسین بلوچ صاحب آرہے ہیں۔ ان کا موضوع ”حقوق والدین“ ہے۔ :)
آج ہمارے گروپ میں تین مزید دوستوں کی شمولیت کی امید بھی ہے۔
 

سید عمران

محفلین
27 رمضان المبارک کی رات یعنی کہ آج افطاری کے بعد بابری مسجد ساہیوال میں قاری یٰسین بلوچ صاحب آرہے ہیں۔ ان کا موضوع ”حقوق والدین“ ہے۔ :)
آج ہمارے گروپ میں تین مزید دوستوں کی شمولیت کی امید بھی ہے۔
لوگوں کی شمولیت اچھی بات ہے۔۔۔
لیکن کسی کے آنے جانے پر نظر نہیں رکھنی چاہیے۔۔۔
بس اپنے احوال پیش نظر رہنے چاہئیں۔۔۔
کہ اپنے اصلی وطن کے لیے پردیس سے کیا کیا سامان بھیج رہے ہیں۔۔
 

محمد فہد

محفلین
اللہ تعالی، ہم سب کو شب قدر کی فضیلتوں، سعادتوں، اور برکتوں، سے فیض یاب کرے ۔۔!
ہماری تمام عبادات، اور محنت، کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ہماری تمام خطاؤں کو بخش دے۔۔۔آمین۔۔۔
 
Top