آج شاعری کا عالمی دن ہے

4anyjazz65%20cc-by-nc-sa.jpg

Photo: Flickr.com/anyjazz65/cc-by-nc-sa
آج شاعری کا عالمی دن ہے۔ یہ تقریب 1999 سے منائی جا رہی ہے۔ یہ تقریب اقوام متحدہ کی ثقافتی تنظیم یونیسکو کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق منانا شروع کی گئی تھی۔ سن دو ہزار نو سے روس میں شاعری کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات ایوان ادباء میں منعقد کی جاتی ہیں، تقریبات کی تیاریوں میں یونیسکو کی ماسکو کی شاخ بھی حصہ لیتی ہے۔ یوم شاعری کا مقصد نوجوان شاعروں کو اپنی تصانیف متعارف کرانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر مغربی یورپ میں نوجوان شاعروں کی نظمیں شائع کی جاتی ہے۔
آج شام ماسکو کے ایوان ادباء میں "پوئٹ آف دی ائیر" اور "رائرٹر آف دی ائیر" کے اعزازات دئے جانے کی تقریب ہوگی۔
خیال رہے کہ تاریخدانوں کے مطابق تیئیسویں صدی قبل از مسیح میں موجودہ ایران کی سرزمین پر واقع ایک قدیم ریاست کی شہزادی این ہیدوُآنا نے بنی نوع انسان کی تاریخ میں پہلی شاعری لکھی تھی۔
خبر بشکریہ
http://urdu.ruvr.ru/2013_03_21/108569204/
 

محمد وارث

لائبریرین
اور ہر محفل مشاعرہ۔۔۔ :D

اور ہر کتاب غزلوں کی کتاب۔ بقول حافظِ شیراز

دریں زمانہ رفیقے کہ خالی از خلل است
صراحیِ مئے ناب و سفینہٴ غزل است

اِس زمانے میں اگر کوئی ساتھی یا چیز بغیر نقصان کے ہے اور تکلیف دہ نہیں ہے تو وہ خالص شراب کی صراحی اور غزلوں کی کتاب ہے ;)
 
Top