؟؟BCD اور MSB

دوست

محفلین
Convert the following BCD numbers into Decimal.
00111001
میرے پاس حل موجود ہے جس میں دائیں‌ سے چار چار بٹس کے گروپ بنا کر ان کو اعشاری نظام میں بدلا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ بی سی ڈی کس کا مخفف ہے۔
اسی طرح ایم ایس بی MSB کس چیز کا مخفف ہے۔
Represent -54 base 10 into 1's complement from using 8 bits.
Solution:
Number of bits= 8
54 base 10 = 0110110 base 2
so in 1's complement form 54 = 00110110
So 1's complement representation of negative integres is same as the usual binary number representation and will always have a 0 in MSB.
منتظر۔۔۔۔۔
وسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس حل موجود ہے جس میں دائیں‌ سے چار چار بٹس کے گروپ بنا کر ان کو اعشاری نظام میں بدلا گیا ہے۔

یہ شارٹ کٹ طریقہ کہلاتا ہے۔ اصل طریقہ یہ ہے کہ بٹس کو اکائی دہائی کے حساب سے دیکھ لیں، یعنی


کوڈ:
2(n)x1.........+2(3)x1+2(2)x1+ 2(1)x1+2(0)x1



چھوٹی بریکٹ کے اندر کی رقم طاقت کو ظاہر کرتی ہے، اس کو حل کرلیں اور پھر ان کو جمع کرلیں


سوال یہ ہے کہ بی سی ڈی کس کا مخفف ہے۔

بی سی ڈی بائنری کوڈڈ ڈیسیمل کا مخفف ہے

اسی طرح ایم ایس بی MSB کس چیز کا مخفف ہے۔

موسٹ سگنیفیکنٹ بٹ

Represent -54 base 10 into 1's complement from using 8 bits.
Solution:
Number of bits= 8
54 base 10 = 0110110 base 2
so in 1's complement form 54 = 00110110
So 1's complement representation of negative integres is same as the usual binary number representation and will always have a 0 in MSB.

موسٹ سگنیفیکنٹ بٹ سے مراد انتہائی بائیں طرف والی بٹ۔ اگر کوئی نمبر مثبت ہوگا تو وہ بٹ صفر ہوگی، اگر منفی نمبر ہے تو یہ بٹ ایک سے ظاہر کی جائے گی
 

دوست

محفلین
وہ تو معروف طریقہ ہے ناں حل کرنے کا جو آٹھویں سے پڑھتے آرہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے وہ بھی اپلائی کروں تو جواب ٹھیک آئے گا؟؟؟
4 4کے گروپ بائنری کو سولہ کے نظام میں بدلتے وقت بنتے ہیں۔ جبکہ اعشاری نظام کے لیے سیدھا طریقہ یعنی دو سے ضرب اور اس کی طاقت رقوم کی تعداد سے ایک کم۔جو آپ نے بتایا ہے۔مجھے کھٹک صرف اس بات کی تھی کہ اس نے سولہ کے نظام والا طریقہ یہاں کیوں لگایا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اصل میں جو کلاسیکل طریقہ ہے، اس میں ہر نمبر سسٹم جب دوسرے میں تبدیل ہوگا، تو اس کے لیے اسے لازمی طور پر پہلے اساس دس میں بدلا جائے گا اور پھر اسے مطلوبہ اساس میں۔ یہ طریقہ تھوڑا سا لمبا ہوجاتا ہے لیکن اس سے آپ کے تصورات(کنسیپٹس) بہت اچھے بنتے ہیں۔ اس کے بعد کوئی سا بھی طریقہ فالو کیا جاتا ہے۔ شارٹ کٹ میتھڈ میں کوئی بہت زیادہ لاجیک نہیں‌ ملتی۔ میں نے یہ چیزیں آج سے کوئی 7 یا 8 سال پہلے پڑھی اور پڑھائی تھیں۔ ابھی تک اصل طریقہ یاد ہے لیکن شارٹ کٹ میتھڈ بھول بھلا گیا ہے :D
 
Top