تعارف اراکین

  1. رضوان راز

    تعارف ڈبویا مجھ کو ہونے نے۔۔۔۔

    خاک سار کا نام ملک محمد رضوان علوی ہے۔ گئے وقتوں کے شہرِ علم و ادب یعنی لاہور میں مقیم ہوں۔ بچوں کو پڑھاتا ہوں تو اپنے حصے کا رزق پاتا ہوں۔ نہیں معلوم پالن ہار کو کیا ادا پسند آئی جس نے مجھ ایسے کو معلّمی کے تاج سے سرفراز کیا۔ اے لیولز حیاتیات (بیالوجی) کی تدریس سے وابستہ ہوں۔ سالمیاتی...
  2. نیرنگ خیال

    اٹھارہویں سالگرہ تعارف کروائیں۔۔۔!

    مجھے سب سے مشکل کام اپنا تعارف کروانا لگتا ہے۔ اور سب سے آسان کام دوسروں کا تعارف کروانا۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بھی کوئی کام ہے۔۔۔ گھسی پٹی سی چند سطریں ہی تو گھسیٹنی ہے۔۔۔ کہ یہ ہمارے محترم جناب۔۔۔ چنداں آفتاب اور بغیر چندے کے ماہتاب۔۔۔ فلاں و فلاں ۔۔۔۔ لیجیے ہوگیا تعارف۔۔۔ تو...
  3. نیلا نقطہ

    تعارف نیلے نقطے کا تعارف

    السلام علیکم! میں بی۔ایس کا طالب علم ہوں۔ اکاؤنٹ تو فروری کا بنایا ہوا ہے لیکن ای میل کی ترسیل میں کسی خرابی کے سبب اتنا عرصہ رسائی نہ مل سکی۔ وہ تو شکر ہے مجھے سعادت صاحب مل گئے ۔ ان ہی کی بدولت آخر کار فورم کی رسائی مل گئی۔ ان کا جتنا شکر گزار ہوں کم ہے۔ پر مجھے ڈر ہے کہ باقی نئے اراکین کو...
  4. عمر شرجیل چوہدری

    تعارف مختصر تعارف عمر شرجیل چوہدری

    اپنا تعارف یا اپنے بارے میں لکھنا بنسبت دوسرے پر لکھنے سے خاصا مشکل ہوتا ہے اور ایک طرح سے آسان بھی ہے کہ آدمی اپنے بارے وہ حقائق بھی جانتا ہوتا ہے جس سے دوسرے بے خبر یا بے سروپائی کا شکار ہوتے ہیں. میرے بارے میں بھی بہت سے دوست احباب تخمینہ لگا چکے ہیں اور میں نے آج تک کسی کو یہ نہیں کہا کہ...
  5. ا

    تعارف میرا تعارف

    آج میں آپ کا تعارف ایک جانی پہچانی شخصیت اور ہر دل عزیز شاعر اسلام عامرؔ اسلام صاحب سے کروا رہا ہوں۔ یقین نہیں آتا کہ اٹھارہ سال کا یہ نوجوان اس قدر با شعور ،پراعتماد، بامقصد اور عمدہ شاعر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوانی میں جناب اشہر اشرف صاحب کی سرپرستی میں بزمِ سخن گروپ بنایا اور صدائے سخن عالمی...
  6. ابن سعید اردو

    تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

    السلام علیکم، میرا نام مدثر اقبال ہے، میں نے پہلی بار کسی فورم کو جوائن کیا ہے۔ میں ایک ترقی پسند خیالات کا حامل شخص ہوں۔ کاملیت پسند اور ذوق جمال بھی رکھتا ہوں۔ مجھے اس فورم کے سادہ ڈیزائن، شائستہ باتوں اور دوسروں کے لیے احترام کے الفاظ نے بہت متاثر کیا ہے۔ اس سے بڑھ کر، اس فورم کے مکمل اردو...
  7. سنگین علی زادہ

    تعارف تعارف

    اردو محفل کے کارکنان و ارکان کو السلام و علیکم۔ ماضی میں دو دفعہ اس اجتماع گاہ کا حصہ بنا لیکن دونوں دفعہ ہی ایسا اتفاق ہوا کہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے میرا کھاتہ بند کر دیا گیا(کشمیر اور فلسطین سے متعلق میری آن لائن سرگرمی کی بنا پر)۔ آج کسی خیال کے تحت دوبارہ اس انجمن کا حصہ بننے کا دل کیا...
  8. MindRoasterMirs

    تعارف مائنڈ روسٹر میر ۔ تعارف

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ خاکسار کا تعلق پاکستان پنجاب سے ہے۔ خاکسار آئی ٹی کی فیلڈ سی منسلک ہے۔ خاص طور پر پروگرامنگ کا شوق ہے۔ والسلام
  9. محمد سرمد

    تعارف تعارف

    اراکین محفل کو سلام! خاکسار کو محمد سرمد کہتے ہیں۔ فلم کا طالبعلم رہا ہوں اور مشغلے کے طور پر تصویر نگاری اور فلم کرتا ہوں۔ پیشے کے اعتبار سے وڈیو ایڈیٹر اور اینی میٹر ہوں۔ اس محفل کو جان کر بہت مسرت ہوئی اور خصوصی طور پر لائبریری بہت ہی عمدہ ہے۔ اللّہ اس محفل کو یوں ہی آباد رکھے۔
  10. م

    تعارف کون ہوں میں؟

    کون ہوں میں؟ کیا نام ہوں میں؟ کیا عمر ہوں میں؟ کیا جنس ہوں میں؟ قد کاٹھ ہوں میں؟ کیا ایک ہوں میں؟ یا لاکھ ہوں میں؟ میں ہوں بھی کیا؟ یا ہوں ہی نہیں؟ یہ سوالات کچھ دن پہلے میں اپنے آپ سے پوچھ رہا تھا۔ یہ دن وہی تھا جب بہت پیارے اور محترم بھائی محمد عدنان اکبری نقیبی نے اس طرف توجہ دلائی تھی کہ...
  11. ایازوسیر

    تعارف ایاز وسیر۔۔

    اسلام و علیکم دوستو!!! میں دو دن قبل محفل میں آیا هوں کحچھ دوستوں کے تعاون سے سمحجھ بوجھ آ رهی هے اگر کسی جگه په غلطی سرزد هو جائے تو برائے کرم معاف کر دیجئے گا
  12. محمد عزیر ندیم

    تعارف محمد عزیر ندیم

    میرا نام محمد عزیر ندیم ہے۔ میں جامعہ کامسیٹ میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہوں، اردو کا یہ فورم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ واقعی دوسری زبانیں سیکھ سیکھ کر اب تو یہ حالت ہے کہ خالص اردو کی سمجھ یہ نہیں لگتی ہے۔ امید کرتا ہوں یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
  13. شکیب

    تعارف شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے

    تعارف ایک ضروری چیز ہے۔ تعارف نہ کرایا جائے تو بعض اوقات دولہے بدل جاتے ہیں، اور دلہنیں اپنی نصیب پر رشک اور دولہے ماتم کرنے لگتے ہیں۔ غلط تعارف سے پرہیز کرنا چاہیے۔ یہ گناہ ہے۔ اور گناہ سے اللہ پاک ناراض ہوتے ہیں۔ فیس بک پر آپ کو بہت سے غلط تعارف ملیں گے، جو لڑکی بننے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔...
  14. سامے

    تعارف تعارف یا زبردستی

    سب سے پہلے تو دعا ہے کہ اللہ رب العزت رمضان کے اس بابرکت مہینے کی تمام تر برکات اس امت مسلماں پر نازل کرے اور ہمیں دوبارہ جینے کا مقام حاصل ہو ۔فلحال ہم مردہ قو میت کا بہتریں نمونہ ہے اور شکوہ یہ کہ عجیب سزا ملی ہے ہمیں اردو محفل کا پاسورڈ بھولنے کی جو دوبارہ اکاونٹ بنانا پڑا پھر سے تعارف اور...
  15. محمدابوعبداللہ

    تعارف السلام علیکم

    میرا نام ابو عبداللہ اردو ادب کا زوق مجھے اس فورم تک لے آیا ہے۔ پیشے کی لحاظ سے ایک یونیورسٹی میں لیکچرار ہوں۔
  16. نعیم یاد

    تعارف ضلع خوشاب سے

    سب سے پہلے میری جانب سے تمام قارئین کی خدمت میں محبتوں بھراالسلام علیکم ورحمۃ واللہ وبرکاتہ ضلع خوشاب کے شہر جوہرآبادسے حافظ محمد نعیم عباس قلمی نام محمد نعیم یاد شعبہ تدریس،خطاطی کتابیں:۔آوٰ پیارکے دیپ جلائیں پھر اک خواب جوٹوٹ گیا(افسانچے) خواب دریچے ناول پتھر روتے ہیں (افسانچے،زیرِ طبع) اورایک...
  17. اقبال محبوب

    تعارف تعارف

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ تمام اراکینِ محفل کی خدمت میں آداب۔ نام: محمد اقبال رہائش: اسلام آباد کام: پروڈیوسر پی ٹی وی ایک عرصے سے اس فورم کے ادبی ذخیرے سے فیضیاب ہو رہا ہوں۔ آج سوچا باقاعدہ ممبر بن کر حسب توفیق اس اچھے کام میں اپنا حصہ بھی ڈالا جائے۔ انشاءاللہ آپ دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے...
  18. عبدالودود

    تعارف السلام علیکم

    میرا نام عبدالودود ہے۔ میرا تعلق پاکستان کے ضلع صوابی سے ہے۔ آج کل جزیرہ داس میں فایر میں کی نوکری کر رہا ہوں، دو دن پہلے اس ویب سایٹ میں شمولیت کئ، سوچھا کہ آپ سب دوستوں سے اپنا تعارف کر وا دوں۔ شاعری سے انتہائ لگاو ہے۔ اور سیکھنا چاہتا ہوں، امید رکھتا ہوں کہ اس محفل میں بہت کچھ سیکنے کو...
  19. رحمت فیروزی

    تعارف رحمت فیروزیؔ

    اصل نام تو شاید رحمت اللہ ہے ، حقائق سے یہی معلوم ہوتا ہے، والد صاحب کا نام فیروزخان ہے، ان کی وجہ سے، رحمت فیروزیؔ بن گیا، پیشہ کوئی خاص نہیں، مختلف شعبوں سے وابستہ رہاہوں، کچھ احباب کا خیال ہے میں ڈاکٹر ہوں، کچھ کہتے ہیں میں حکیم ہوں، کچھ لوگ وکیل صاحب کہتے ہیں، کوئی عامل، کوئی مولانا، کوئی...
  20. سید شبیر رضا

    تعارف تعارف

    السلام علیکم میرا نام سید شبیر رضا نقوی، تاریخی شہر ٹیکسلا سے تعلق ہے۔ اردو لکھنے اور پڑھنے سے محبت ہے۔کوشش کروں گا کہ حاضر رہا کروں۔ اگر لکھنے میں کوئی غلطی ہو تو معذرت
Top