مزاحیہ شاعری

  1. عرفان قادر

    ایسے سرتاج کو ملتی ہے ہدایت کم کم

    ایسے سرتاج کو ملتی ہے ہدایت کم کم جس کی سینڈل سے ہو کی جاتی مُرمّت کم کم کرتے رہتے ہیں یہاں گاؤں کے کنگلے بھی بہت "شہر میں رزق تو وافر تھا محبت کم کم" ووٹ لینا ہو تو در در ہیں بھٹکتے پھرتے پھر نظر آتے ہیں اربابِ سیاست کم کم پانچ دیوان ہیں چھَپوائے ہوئے شاعر نے پائی جاتی ہے مگر اُن میں فراست...
  2. عرفان قادر

    چکن کے اتنے فضائل ہیں، آپ کیا جانیں؟

    جناب شاہد ماکلی کی زمین میں ایک غزل۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنابِ شیخ بھی گھائل ہیں، آپ کیا جانیں؟ اسیرِ جھانجھر و پائل ہیں، آپ کیا جانیں؟ پلاٹ چاند پہ یا مُشتری پہ لے لیں گے وہ جن کے پاس وسائل ہیں، آپ کیا جانیں؟ ہوں مکھّیاں یا پتنگے، جوئیں یا کھٹمل ہوں سب ایک جیسے قبائل ہیں، آپ کیا جانیں؟ نہ...
  3. عرفان قادر

    بِن ٹی وی کے زندہ نہیں رہ سکتی ہے چاچی

    سونی ہو یا ایل جی ہو، یا ہایئر یا ہٹاچی بِن ٹی وی کے زندہ نہیں رہ سکتی ہے چاچی مقدور کہاں روز مِلن ہیر سے میرا مَیں گلشنِ معمار میں، وہ مائی کُلاچی مانا کہ نہیں کوئی بھی کل اونٹ کی سیدھی پر یاد رہے اتنی بھی سیدھی نہیں ڈاچی سیلفی تو بنانے دے مجھے عید کے دن پر "نُوری" سے یہ کہتا ہی رہا "جام...
  4. نیرنگ خیال

    جیڈے تیرے پیر او بیلی (پیروڈی از قلم نیرنگ خیال)

    فلک شیر بھائی کی ایک پنجابی غزل کی پیروڈی موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق (یعنی ہر طرح کے وزن سے آزاد) پیش خدمت ہے۔ اصل غزل یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ جیڈے تیرے پیر او بیلی کھا کے مر جا زہر او بیلی والاں دے وچ تیل چنبیلی "مینوں لگدا زہر او بیلی" سیلفی لیندا ٹریا جاندا ڈگ پیا وچ نہر او بیلی روزے...
  5. فہد اشرف

    غالب کا پوسٹ مارٹم

    غالب کا پوسٹ مارٹم ایک دن غالبؔ کے پڑھ کر شعر میری اہلیہ مجھ سے بولی آپ تو کہتے تھے ان کو اولیا عاشق بنت عنب کو آپ کہتے ہیں ولی فاقہ مستی میں بھی ہر دم کر رہا ہے مے کشی پوجنے سے مہ جبینوں کے یہ باز آتا نہیں اور پھر کافر کہے جانے سے شرماتا نہیں کوئی بھی مہوش اکیلے میں اگر آ جائے ہاتھ...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعروں کے مسائل پر ایک غزل

    شاعروں کے مسائل پر ایک غزل محمد خلیل الرحمٰن مرنے کے بعد ہم کو بھی رُسوا نہ کیجیو! کہیو غزل نہ کوئی ہماری زمین میں اپنی زمین ہم نے رجسٹر کرائی تھی احباب اُس کو لے گئے ایران و چین میں یاروں نے قافیے بھی اچھوتے ہی گھڑ لیے اور ہم پھنسے ہوئے ہیں اسی قاف و شین میں سُسرا! غزل ہماری ہمیں کو سُنا...
  7. محمداحمد

    شبنم افشانی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمد

    شبنم افشانی اے غریبِ شہر تیری رب نگہبانی کرے لوڈ شیڈنگ کے ستائے، تجھ پہ آسانی کرے گر نہیں تجھ کو میسر گرمی دانوں کا سفوف٭ آسماں تیری کمر پر شبنم افشانی کرے محمد احمدؔ * prickly heat powder
  8. فرخ منظور

    اکسا رہا ہے ملنے کو موسم بہار کا ۔ شاعر نامعلوم

    اکسا رہا ہے ملنے کو موسم بہار کا پر دل میں خوف ہے ترے ابا کی مار کا بھائی بھی تیرے دھوش ہیں خوں خوار شکل کے اک دو نہیں یہ گینگ مکمل ہے چار کا تگڑا سا اک پٹھان بھی ہے گیٹ پر ترے مونچھیں ہیں جس کی ہو بہو تلوار مارکا اِک اور بھی بلا ہے ترے گھر میں ان دنوں "قیدو" سا ایک چاچا ترا دور پار کا اوپر...
  9. عاطف ملک

    غالب سے معذرت: ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی

    ویسے تو یہ غزل ناقابلِ اصلاح ہے،لیکن اساتذہ اور محفلین سے درخواست ہے کہ اس کی بہتری کیلیے قیمتی رائے سے نوازیں۔ لیکن اس سے قبل اس دعا پر آمین بھی کہہ دیجیے گا:p ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی مجھ کو "ابا" کہا کرے کوئی گھر سے جب جاؤں کام پر باہر یاد مجھ کو کیا کرے کوئی لوٹ کر جب میں آؤں واپس گھر...
  10. محمداحمد

    K-Electric اور اقبال -از- پروفیسر عنایت علی

    K-Electric اور اقبال پروفیسر عنایت علی خان کی نظم جب واپڈا والوں سے کہا جا کے کسی نے یہ کس نے کہا ہے ہمیں راتوں کو سزا دو بولے ہمیں اقبال کا پیغام ملا تھا اُٹھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو اور اُٹھتے ہوئے بَاس نے یہ اور کہا تھا کاخِ اُمراء کے در و دیوار سجا دو کاخِ امرا کے کہیں فانوس نہ بُجھ...
  11. عرفان قادر

    پہلے تو دِل سجن کو چُھپا کر دیا گیا

    پہلے تو دِل سجن کو چُھپا کر دیا گیا رکھنے کو پھر سٹیل کا "لاکر" دیا گیا خبریں کرپشنوں کی چھُپانے کے واسطے شوشہ نیا ہی کوئی کھڑا کر دیا گیا گرہیں لگا کے چھین لئے مصرعے سبھی ہے شاعروں کے ساتھ یہ کیا کر دیا گیا سرٹیفیکیٹ عشق کے ڈپلومہ کورس کا مجنوں کو دشت میں ہے بُلا کر دیا گیا مظلوم شوہروں...
  12. عاطف ملک

    پیروڈی:لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں

    مجھے لگتا ہے آج شاعروں کیلیے اچھا دن نہیں ہے کہ میری مشقِ سخن کے چکر میں ان کی شاعری "تختہِ مشق" بنی ہوئی ہے۔ تمام محفلین کی خدمت میں اصلاحی اور تنقیدی رائے کی امید کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔ بہادر شاہ ظفر کی روح سے معذرت کے ساتھ: "لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں" شاید سکون پا سکوں بیوی کی مار...
  13. عاطف ملک

    پیروڈی: دل نکلتا ہے جان سے آگے

    میرے اور محفلین کے ہر دلعزیز جناب راحیل فاروق بھائی کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کی پیروڈی پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ راحیل بھائی سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔ "دل نکلتا ہے جان سے آگے" اور مری جان، نان سے آگے "بٹ" ہوں، پر صرف ران کھاؤں گا سری، گردن، زبان سے آگے اس کی دعوے جو "بجلی" لائے ہیں وہ ہے...
  14. عاطف ملک

    مصحفی کی روح سے معذرت کے ساتھ: "رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا"

    ایک اور کاوش پیشِ خدمت ہے. تمام محفلین سے درخواست ہے کہ تنقیدی نظر سے دیکھ کر اپنی قیمتی رائے سے نوازیں۔ مصحفی کی روح سے معذرت کے ساتھ "رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا" منہ کا کھلنا تھا کہ بدبو کا بھبھوکا نکلا نام "Angel" تھا تو تصویر بھی حوروں جیسی پر اکاونٹ وہ مرے یار "گلو" کا نکلا بیٹے...
  15. عاطف ملک

    پیروڈی: باوفا کوئی کوئی ہوتا ہے

    راحیل بھائی کی ایک اور غزل پر طبع آزمائی کی ہے۔ان سے پیشگی معذرت کے ساتھ محفلین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ "دل جلا کوئی کوئی ہوتا ہے" سر پھرا کوئی کوئی ہوتا ہے چاہنے والے تیرے لاکھوں سہی دم چھلا کوئی کوئی ہوتا ہے روز بیوی سے تو نہیں پٹتا دن خطا کوئی کوئی ہوتا ہے میں نے "پاگل" ہزاروں دیکھے...
  16. عاطف ملک

    پیروڈی:یار کرتا ہے تو بھی کیا باتیں

    ہم سب کے بہت ہی پیارے جناب راحیل فاروق بھائی کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کی پیروڈی کی جسارت کی ہے جو یہاں پیش کر رہا ہوں۔ یار کرتا ہے تو بھی کیا باتیں رائفلوں گولیوں کی ٹھا باتیں کچھ خیال اس غریب کا کیجے تُھوک پھینکے ہیں بے بہا باتیں گالیاں دل میں رکھ کے بیٹھا ہوں "نہیں باتوں سے مدعا باتیں"...
  17. عرفان قادر

    نہیں ملے گی تمھیں زُلف سے رہائی میاں

    وہ پوری قوم نے جوڑی تھی پائی پائی میاں جو تُو نے یونہی تللّوں میں ہے اُڑائی میاں کسے ملی ہے اجازت بھی عقدِ ثانی کی؟ ہے جس نے پوچھ لیا، اُس نے مُنہ کی کھائی میاں! کہاں گئے وہ ترے وعدے لوڈشیڈنگ پر گئی ہے صُبح سے بجلی، نہیں ہے آئی میاں جؤوں کے ساتھ بتانا پڑے گا جیون اب نہیں ملے گی تمھیں زُلف سے...
  18. کاشفی

    لیڈر کی دُعا -ابلیس مرے دل میں وہ زندہ تمنّا دے - اسرار جامعی

    لیڈر کی دُعا (اسرار جامعی - کلاسکی روایت کے ممتاز مزاحیہ شاعر،اپنی مخصوص زبان اور طرزاظہار کے لیے مشہور) ابلیس مرے دل میں وہ زندہ تمنّا دے جو غیروں کو اپنا لے اور اپنوں کو ٹرخا دے بھاشن کے لیے دم دے اور توند کو پھلوا دے پایا ہے جو اوروں نے وہ مجھ کو بھی دلوا دے پیدا دلِ ووٹر میں وہ شورشِ محشر...
  19. راحیل فاروق

    ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو

    (ساغرؔ صدیقی کی اور اپنی روح سے معذرت کے ساتھ :laughing::laughing::laughing:) ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو مر نہ جائیں تو کیا تماشا ہو غسل خانے میں، ٹھنڈے پانی میں مسکرائیں تو کیا تماشا ہو نام اللہ کا لے کے گھس تو گئے نکل آئیں تو کیا تماشا ہو ناچ اٹھیں یار دوست اور ہم بھی کپکپائیں تو کیا تماشا...
  20. عرفان قادر

    دسمبری شاعری

    شعر مت کہہ صنم دسمبر میں ناک میں کر نہ دم دسمبر میں یاد سُکڑی ہے اُس کی، سردی سے تب ہی آتی ہے کم دسمبر میں جن کو اہلِ قلم سمجھتا تھا نکلے "اہلِ شکم" دسمبر میں سال بھر کی کرپشنیں لیڈر کر گئے سب ہضم دسمبر میں شاعری چھوڑ، مشورہ یہ مان بیچ انڈے گرم دسمبر میں تازگی بخشتے ہیں آنکھوں کو "سبز"...
Top