میری پسند

  1. علی وقار

    تاریخی، معلوماتی و دلچسپ ویڈیوز

    یو ٹیوب یا دیگر ویڈیو چینلز پر بسا اوقات نادر و نایاب ویڈیوز ہاتھ لگ جاتی ہیں۔ نایاب نہ بھی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی کوئی خاص قدر و قیمت ہے اور اس کا ریکارڈ رکھنا کم از کم مجھے ضروری محسوس ہوتا ہے۔ اس لڑی میں، ایسی ویڈیوز کی شراکت کرنا چاہوں گا جنہیں کم از کم میں اپنی حد تک اہمیت کی...
  2. نیرنگ خیال

    بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہو گا (مخمور سعیدی)

    چل پڑے ہیں تو کہیں جا کے ٹھہرنا ہو گا یہ تماشا بھی کسی دن ہمیں کرنا ہو گا ریت کا ڈھیر تھے ہم، سوچ لیا تھا ہم نے جب ہوا تیز چلے گی، تو بکھرنا ہو گا ہر نئے موڑ پہ یہ سوچ قدم روکے گی جانے اب کون سی راہوں سے گزرنا ہو گا لے کے اس پار نہ جائے گی جدا راہ کوئی بھیڑ کے ساتھ ہی دلدل میں اترنا ہو گا...
  3. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے ۔۔۔ خالد ندیم شانی

    غزل خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاؤ یارو ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے...
  4. نیرنگ خیال

    بقدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کا (جمیلؔ مظہری)

    بقدر پیمانۂ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کا اگر نہ ہو یہ فریب پیہم تو دم نکل جائے آدمی کا بس ایک احساس نارسائی نہ جوش اس میں نہ ہوش اس کو جنوں پہ حالت ربودگی کی خرد پہ عالم غنودگی کا ہے روح تاریکیوں میں حیراں بجھا ہوا ہے چراغ منزل کہیں سر راہ یہ مسافر پٹک نہ دے بوجھ زندگی کا خدا کی رحمت پہ...
  5. محمداحمد

    ہم یوں تمہارے پاؤں پہ اے جانِ جاں گرے ۔۔۔قیس فریدی

    غزل ہم یوں تمہارے پاؤں پہ اے جانِ جاں گرے جیسے کسی غریب کا خستہ مکاں گرے مانا کہ اے ہوا تُو نہیں گن سکی مگر دیکھا تو ہوگا پات کہاں سے کہاں گرے پہلے ہی زخم زخم ہے دھرتی کا انگ انگ پھر کیا ضرور ہے کہ یہاں آسماں گرے یُوں صحنِ تیرگی میں پڑی چاند کی کرن جیسے خموش جھیل میں سنگِ گراں گرے ہم قیسؔ ،...
  6. محمداحمد

    ادبِ عالیہ اور ہمارا معاشرہ ۔۔۔ از ۔۔۔ آوازِ دوست

    ادبِ عالیہ اور ہمارا معاشرہ آوازِ دوست زندگی کی اعلیٰ اقدار کل کے مقابلے میں آج زیادہ تیزی سے رو بہ زوال ہیں۔ پھر سوچتا ہوں کہ یہ اعلیٰ اقدار اپنی اصل میں ہیں کیا؟ شائد دو وقت کی روٹی کے پیچھے بھاگتے لوگ موسیقی، شاعری، مصوری، ادب و فلسفہ، روحانیت وغیرہ جیسے تسکینِ ذات کے ذرائع سے حظ اُٹھانے کی...
  7. محمداحمد

    شہزاد احمد غبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے

    شہزاد احمد میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہیں۔ اُن کی ایک خوبصورت غزل چونکہ محفل میں نہیں تھی سویہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ غزل غبارِ طبع میں تھوڑی بہت کمی ہو جائے تمھارا نام بھی سُن لوں تو روشنی ہو جائے ذرا خیال کرو، وقت کس قدر کم ہے میں جو قدم بھی اُٹھا لوں ، وہ آخری ہو جائے قیامتیں تو ہمیشہ...
  8. نیرنگ خیال

    دسمبر کے مہینے کا وہ شاید آخری دن تھا از نوید ہاشمی

    دسمبر کے مہینے کا وہ شاید آخری دن تھا گذشتہ سال میں نے محبت لفظ لکھا تھا کسی کاغذ کے ٹکڑے پر اچانک یاد آیا ہے گذشتہ سال میں مجھ کو کسی سے بات کرنی تھی اسے کہنا تھا جانِ جاں مجھے تم سے محبت ہے مگر میں کہہ نہیں پایا وہ کاغذ آج تک لپٹا پڑا ہے دُھول میں لیکن کسی کو دے نہیں پایا دسمبر پھر کے آیا ہے...
  9. نیرنگ خیال

    جون ایلیا آپ اپنا غبار تھے ہم تو

    آپ اپنا غبار تھے ہم تو یاد تھے یادگار تھے ہم تو پردگی! ہم سے کیوں رکھا پردہ تیرے ہی پردہ دار تھے ہم تو وقت کی دھوپ میں تمہارے لیے شجرِ سایہ دار تھے ہم تو اُڑتے جاتے ہیں دھُول کے مانند آندھیوں پر سوار تھے ہم تو ہم نے کیوں خود پہ اعتبار کیا سخت بے اعتبار تھے ہم تو شرم ہے اپنی بار باری کی...
  10. نیرنگ خیال

    جون ایلیا میں تو خدا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو

    میں تو خدا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو ہر لمحہ لا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو مجھ کو بقائے عیش ِ توہم نہیں قبول میں تو فنا کے ساتھ ہو تم کس کے ساتھ ہو میں ہوں بھی یا نہیں ہوں، عجب ہے مرا عذاب ہر لمحہ یا کے ساتھ ہوں، تم کس کے ساتھ ہو میں ہوں غبار جادہ بود و نبود کا یعنی ہوا کے ساتھ ہوں،...
  11. نیرنگ خیال

    گلزار سود در سود

    اتنی مہلت کہاں کہ گھٹنوں سے سر اُٹھا کر فلک کو دیکھ سکوں اپنے ٹکڑے اُٹھاؤں دانتوں سے ذرہ ذرہ کریدتا جاؤں چھیلتا جاؤں ریت سے افشاں وقت بیٹھا ہوا ہے گردن پر تو ڑتا جارہا ہے ٹکڑوں میں زندگی دے کے بھی نہیں چکتے زندگی کے جو قرض دینے ہیں
  12. نیرنگ خیال

    امجد اسلام امجد ناگزیر

    یہ رات اپنے سیاہ پنجوں کو جس قدربھی دراز کر لے میں تیرگی کا غبار بن کر نہیں جیوں گا مجھے پتہ ہے کہ ایک جگنو کے جاگنے سے یہ تیرگی کی دبیز چادر نہیں کٹے گی مجھے خبر ہے کہ میری بے زور ٹکروں سے فصیلِ دہشت نہیں ہٹے گی میں جانتا ہوں کہ میرا شعلہ چمک کے رزقِ غبار ہو گا تو بے خبر یہ دیار ہو گا میں...
  13. نیرنگ خیال

    کوئی سایہ اچھے سائیں دھوپ بہت ہے

    کوئی سایہ اچھے سائیں دھوپ بہت ہے مر جاؤں گا اچھے سائیں دھوپ بہت ہے سانولی رت میں خواب جلے تو آنکھ کھلی میں نے دیکھا اچھے سائیں دھوپ بہت ہے اب کے موسم یہی رہا تو مر جائے گا اک اک لمحہ اچھے سائیں دھوپ بہت ہے کوئی ٹھکانہ بخش اسے جو گھوم رہا ہے مارا مارا اچھے سائیں دھوپ بہت ہے ایک تو دل کے رستے...
  14. نیرنگ خیال

    موسم بھی نہیں غم کا مگر ٹوٹ رہا ہے

    موسم بھی نہیں غم کا مگر ٹوٹ رہا ہے کس حبس میں آنکھوں سے ثمر ٹوٹ رہا ہے جیسے کسی ٹہنی پر لرزتے ہوئے پتے اے موسم ہجراں میرا گھر ٹوٹ رہا ہے سہمے ہوئے نکلے ہیں پرندے بھی میرے ساتھ آندھی سے میرے گھر کا شجر ٹوٹ رہا ہے یہ خون کے قطرے میرے چلنے کا صلہ ہیں یا پاؤں سے چپکا ہوا در ٹوٹ رہا ہے میں خواب...
  15. فہیم

    پسند اپنی اپنی

    مجھے سے کچھ لوگوں نے میری میوزک چوائس کی بارے میں معلوم کیا، کہ مجھے کس طرح کے سونگز پسند ہیں؟ اب میں کیسے بتاؤں کہ میوزک کے معاملے میں میری پسند اجمیر شریف کے سالانہ لنگر میں پکنے والی اس دیگ سی ہے جس میں جس کے ہاتھ جو لگتا وہ اس میں ڈال دیتا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ گوشت، میٹھائیاں، زیور اور پتہ...
  16. طالوت

    نیرہ نور میری پسند ۔۔۔۔۔(نیّرہ نور)۔۔۔۔ 3

    نیّرہ نور میرے پسندیدہ فنکاروں میں سے ایک ہیں ، جہاں ان کی آواز اور گائیکی کمال کی ہے وہیں ان میں مجھے ایک اور بات بہت پسند ہے اور وہ ہے ان کا سادہ و سنجیدہ انداز ! نیرا 1950 میں آسام میں پیدا ہوئیں تھیں ، ان کا خاندان کاروبار کی غرض سے امرتسر سے آسام ہجرت کر گیا تھا 1958 میں یہ پاکستان آ گئے...
  17. طالوت

    میری پسند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2

  18. طالوت

    میری پسند ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1

  19. فاروقی

    محسن نقوی لہو سے دل کبھی چہرے اجالنے کے لئے

    لہو سے دل کبھی چہرے اجالنے کے لئے میں جی رہا ہوں اندھیروں کو ٹالنے کےلئے اتر پڑے ہیں پرندوں کے غول ساحل پر سفر کا بوجھ سمندر میں ڈالنے کےلئے سخن لباس پہ ٹھہرا تو جوگیوں نے کہا کہ آستیں ہے فقط سانپ پالنے کےلئے میں سوچتا ہوں کبھی میں بھی کوہکن ہوتا ترے وجود کو پتھر میں ڈھالنے کے لئے کسے...
Top