نتائج تلاش

  1. علی امان

    ہیں راہِ شوق کے اہلِ صفا ہم

    چند تازہ اشعار نہ کر پائے کبھی اس سے جفا ہم کہا کرتے ہیں جس کو بے وفا ہم خفی رہتی نہیں اپنی محبت گو ظاہر میں ہوں کتنے ہی خفا ہم اماؔن اب یہ گماں ہوتا ہے خود پر ہیں راہِ شوق کے اہلِ صفا ہم
  2. علی امان

    غزل: ۔۔۔ چلے جانا ۔۔۔

    غزل: ۔۔۔ چلے جانا ۔۔۔ شب ہے ٹھہرو سحر چلے جانا باندھ رختِ سفر چلے جانا اپنی دنیا الگ بسانے کو چھوڑ کر میرا گھر چلے جانا میری تعمیرِ آس کو ہمدم کر کے زیر و زبر چلے جانا کتنا مشکل ہے تم سے یہ کہنا کہہ رہا ہوں مگر، چلے جانا ظلمتِ شب اماؔن کو دے کر لے کے نورِ سحر چلے جانا (علی اماؔن)
  3. علی امان

    غزل: زلفِ عشق کے پیچ و خم

    غزل: زلفِ عشق کے پیچ و خم دل ہے باغی سر ہے خم بدلا پھر اندازِ ستم جائیں جہاں الفت مفقود دیکھیں جدھر پتھر کے صنم دل کا حال بتائیں کیا رکھتے ہیں شعلہ پیہم کہتے ہیں ہم بات بڑی لفظ چنیں پر کم سے کم رات اندھیری، منزل دور رستہ گم، راہی بے دم اس کا ہمارا جوڑ کہاں ہم ہیں شعلہ وہ شبنم ڈالیں...
  4. علی امان

    غزل: زندگی تو ہے۔

    میں مسافر ہوں رہبری تو ہے دشتِ تیرہ میں روشنی تو ہے جانِ ساغر ہے مے کشی تو ہے جس کے دم سے ہے بے خودی تو ہے تو تغزل ہے میری غزلوں کا میرے نغموں کی نغمگی تو ہے گذریں کتنی نگہ سے تصویریں اک جو دل میں اتر گئی تو ہے بے خبر ہوں میں ساری دنیا سے ہے فقط جس سے آگہی تو ہے گر ضرورت ہے تو فقط تیری اور...
  5. علی امان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اس ویب سائٹ پر پہلی بار آ رہا ہوں، ایک شاعر ہوں، نام علی امان ہے، تعلق کراچی سے ہے۔ اپنے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں۔ دوستوں کی آرا کا منتظر ہوں، خصوصا اساتذہ کی۔ بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو کہ اس کے بن نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا اسی سے پائیں گے باہم...
Top