آسماں لال نظر آتا ہے جو شام کے وقت
آنکھ اسے خون کی سرخی کا بدل بولتی ہے
اے غزل گو کبھی سن مرثیۂ میر انیسؔ
ایک مصرعے میں یہاں پوری غزل بولتی ہے
( عارف امام)
کیوں نا اس سالگرہ کے موقع پر ایک شاعری کا تھریڈ بنایا جائے اور کسی بھی پیش کردہ تخلیق کو تیکنیکی عینک سے نہ دیکھا جائے اس میں صرف یہ دیکھا جائے کے کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے مطلب نظر صرف مرکزی خیال پر ہو اس لڑی میں بحر - وزن -قافیہ - ردیف وغیرہ وغیرہ سے صرفِ نظر کیا جائے ؟ اور اس میں ہر بندے کو دعوت ہو۔سچی مچی شاعروں کے علاوہ۔شاید کچھ کام کا ہاتھ لگ جائے کہنہ مشقوں کو ۔۔
اس سالگرہ پر ایک شاہکار ِاردو محفل کے نام سے کوئی لڑی بننے چاہیے اس میں موجودہ اور سابقہ محفلین کی شاہکار تحریر کو ایک جگہ کیا جائے نثر اور غزل کی الگ الگ لڑی ۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے ۔۔؟
کتنا اچھا میسج آیا واٹس اپ پر آپ سے شیئر کر رہا ہوں شاید آپ کے پاس بھی آیا ہو بقرعید سے متعلق کہ ۔۔۔۔لوگ باپ اور بیٹے کی گفتگو بھول گئے صرف دنبہ یاد رہ گیا ۔۔۔۔
کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیں
نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہوگا
کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
افتخار عارف
سولہ رمضان کی دعا :
اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں کے ساتھ ہم آہنگی کی توفیق دے؛ اس میں مجھ کو بروں کی صحبت و ہم نشینی سے بچائے رکھ اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دارالقرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود!
15 رمضان کی دعا:
معبود! آج کے دن مجھے خشوع کرنے والوں جیسی عبادت نصیب کر اور اس میں دلدادہ لوگوں جیسی بازگشت کے لیے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خائفین کی پناہ!
15 رمضان : جشنِ ولادت با سعادت نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم جگر گوشہ بتول سلام اللہ علیہا حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام پر تمام عالمِ اسلام کو ہدیہ تبریک پیش ہے۔
عید غدیر بہت بہت مبارک ہو❤️❤️❤️❤️❤️