اک فقر سِکھاتا ہے صیّاد کو نخچیری
اک فقر سے کھُلتے ہیں اسرار جہاں گیری
اک فقر سے قوموں میں مسکینی و دِلگیری
اک فقر سے مٹّی میں خاصیّتِ اِکسیری
اک فقر ہے شبیّری، اس فقر میں ہے مِیری
میراثِ مسلمانی، سرمایۂ شبیّری!
یا منتقم ظہورِ امامِ زماںؑ دکھا
آنکھیں ہیں منتظر رُخ آرامِ جاں دکھا
دنیا میں ایکبار پھر امن و اماں دکھا
پھر برقِ ذوالفقار کو آتش فشاں دکھا
دشمن رہے نہ ایک شہؑ مشرقین کا
اس دن غلام سوگ اتاریں حسینؑ کا
میر_انیس ✍🏻
علیؑ کے نام کی عظمت صفاتِ اسمِ اعظم ہے..
علیؑ ہی علم کی توقیر کا حسنِ مجسم ہے!!!!!!
آمد مولائے کائنات حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو ♥️❤️❤️❤️❤️
مقام خویش اگر خواہی دریں دیر
بحق دل بند و راہ مصطفیٰ ﷺرو!
(اے مسلمان! اگر تجھے دنیا میں اپنی جگہ بنانی ہے تو اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں بسا لو اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلو)
تو غنی از ہر دو عالم من فقیر
روز محشر عذر ہائے من پذیر
ور حسابم را تو بینی ناگزیر
از نگاہ مصطفے پنہاں بگیر
علامہ اقبالؒ اور عشقِ رسولﷺ
اے اللہ:تو دوجہانوں کو عطا کرنے والا ہے جبکہ میں تیرا منگتا و فقیر ھوں.روزِ محشر میری معذرت کو پذیرائی بخش کر قبول فرمانااور مجھے بخش دینا.اگر میرے نامہ اعمال کا حساب نا گزیر ہوتو پھر اے میرے مولی.اسے میرے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھنا۔آمین