اردو محفل فورم

محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
شاید ان کے کفیت نامے پر کیا گیا ان کا ہی کفیت نامہ معطلی کا سبب بنا ہے۔
squarened
squarened
محض سلام؟ یا کچھ اور بھی پوسٹ کیا تھا؟
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
ٹاپ پر جو کفیت نامہ ہے
squarened
squarened
ان کا تو آخری کیفیت نامہ ٢٢ جون کا ہے اور وہ تو سیاسی معاملات پر لگتا ہے، معطل تو کل ہوئے ہیں
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمداحمد
محمداحمد
خوش آئند بات یہ ہے کہ کافی لوگ بحال ہو گئے ہیں۔

عباس اعوان تو کسی لینے دینے میں نظر نہیں آتے۔ اُن کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
مجھے تو خود تابش بھائی کے کوائف نامے سے پتہ چلا ہے۔
squarened
squarened
محمداحمد بھائی، جن کی معطلی ایک ہفتہ کے لیے ہوئی تھی وہ ایک ہفتہ میں بحال ہوئے اور جن کی ایک مہینہ کی تھی وہ مہینہ پورا کر کے ہی واپس آئے ہیں۔ باقی جو دائمی معطل ہیں ان کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے بظاہر
محمداحمد
محمداحمد
میرا خیال ہے کہ پچھلی ماہ ہونے والی معطلیوں میں سے تین یا چار احباب ایسے ہوں گے جو بحال نہیں ہو سکے۔ یعنی دائمی معطل ہوگئے۔ ڈاکٹر صاحب، ادب دوست، اکمل زیدی اور شاید اے خان۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
ڈاکٹر صاحب، ادب دوست، اکمل زیدی یہ لوگ معطل ہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
ہمممم۔۔۔!

ویسے میری تمام ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ جو معطل ہونے کےبعد بحال ہوئے ہیں کہ وہ آئندہ کچھ محتاط رہیں اور اگر کوئی اختلافی بات درپیش ہو بھی تو اُسے اس قرینے سے کیا جائے کہ اُسے معطلی کا جواز نہیں بنایا جا سکے۔ یہ اردو کی محفل ہے اور یہاں ہر مکتبہ فکر کی موجودگی ضروری ہے۔
squarened
squarened
احمد بھائی آپ کی بات پر مسکرانے کے سوا کیا کر سکتے ہیں؟ آپ میری پچھلی پوسٹس میں سے بتا دیں کون سی غیر محتاط تھیں؟یا قرینے سے نہیں کہی گئی تھیں؟ ادب دوست بھائی نے غالبا لطیفے ہی پوسٹ کیے تھے یہ جواز ہے؟
ویسے دائمی معطلی کی فہرست میں عارف کریم بھی شامل ہیں
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
فورم کے قوانین کو ہم چیلنج نہیں کرسکتے۔تو کیوں بلا وجہ ہم دیوار سے سر پھوڑ کر اپنا نقسان کریں۔اگر پالیسی سے متفق نہیں تو باعزت انداز میں فورم سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔
محمداحمد
محمداحمد
squarened آپ کے معاملے میں یہ بات بجا ہے۔ یوں تو اُن دنوں جو بھی کچھ ہوا وہ غیر معمولی تھا ۔ اُمید ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ مستقبل میں کبھی ایسا معاملہ درپیش ہو تو ہم لوگوں کو چاہیے کہ تناؤ والے معاملات کی رسی کچھ دن کے لئے چھوڑ دیا کریں اور جب تناؤ میں کمی ہو جائے تو بات کی جائے اورجذبات کے بجائے دلائل سے بات کی جائے۔
محمداحمد
محمداحمد
آپ لوگوں کا یہ سیاہ ڈی پی تبدیل کرنے کا کیا پروگرام ہے؟
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
مینوں تے بخش دیو۔ :p
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔!

کیا ہوا؟ :) اب رونق اچھی نہیں لگ رہی؟ :) :) :)
squarened
squarened
عدنان بھائی، فورم قوانین کو کوئی پاگل ہی چیلنج کرے گا،میرا تو اولین مطالبہ ہی قوانین کا "یکساں" نفاذ ہے۔ میں قوانین سے نہیں بلکہ ان کے نفاذ سے ہی ہمیشہ شاکی رہی ہوں اسی لیے یہاں مہمان کے طور پر ہی آتی رہی ہوں، مگر برداشت کی کوئی حد بھی آخر ہوتی ہے؟؟ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ اردو فورم ہے، مذہبی یا پاکستانی فورم نہیں، مگر اسلام اور پاکستان کو مسلسل نشانہ بنانے سے پتہ نہیں اردو کی کون سی خدمت کی جاتی ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
آپ سب سے ایک درخواست ہے کہ آج رات سے محفل کی سالگرہ شروع ہو رہی ہے ہم سب مھفلین کو مل جل کر اس میں حصہ لینا چاہیے اور اپنی ڈی پی کو تبدیل کرلینا چاہیے۔فورم پر اچھا اثر پڑے۔
Top