اردو محفل فورم

راحیل فاروق
راحیل فاروق
ابن سعید
ابن سعید
اگر مراسلہ پہلی دفعہ ارسال کرتے ہوئے درست طریقے سے نام مینشن نہ ہوا ہو تو اطلاع نہیں ملتی، خواہ بعد میں مدون کر کے درست کیوں نہ کر دیا جائے۔ :) :) :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
پھر خواتین کو مراسلہ درست طریقے سے ارسال کرنا سکھایا جائے۔ پلیز! D:
ماہی احمد
ماہی احمد
میں نے تو ٹھیک سے ہی کیا تھا... میں آدھا نام لکھتی ہوں، آپشن آتا ہے، اسے ایڈ کرتی ہوں پھر...
squarened
squarened
ابن سعید ،بھائی کیا ایک مراسلہ میں ٹیگز کی تعداد کی کوئی حد بندی بھی ہے؟
ابن سعید
ابن سعید
squarened جی ہاں، غالباً فی مراسلہ 10 اراکین کو مینشن کیا جا سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ نمبر ہمیں ٹھیک سے یاد نہ ہو۔ :) :) :)
squarened
squarened
ماہی احمد
ماہی احمد
:( ابن سعید اس کا کیا حل ہو ہھر؟ ہم نے توطڈھیر سارے لوگوں کو ٹیگ کرنا ہوتا ہے مختلف جگہ
راحیل فاروق
راحیل فاروق
میرا خیال ہے سعود بھائی بھولتے ہیں۔ میں کافی زیادہ، کم از کم دگنے، لوگوں کو ٹیگ کرتا رہا ہوں اپنے مراسلوں میں۔ :)
ابن سعید
ابن سعید
بے تحاشہ ٹیگنگ در اصل اسپیمنگ کے زمرے میں آتی ہے اور یہ ٹیگنگ کی سہولت کا بے جا استعمال ہے، اس سے گریز فرمائیں۔ :) :) :)
ماہی احمد
ماہی احمد
گریز تو نہیں فرما سکتے.... دنیا والوں کو محروم کیوں رکھیں اپنی ہیرے جیسے باتوں سے P: یہ کر سکتے ہیں کہ 10 ٹیگز کےبعد نیا مراسلہ شروع کر دیں D:
ابن سعید
ابن سعید
ٹیگنگ کی خصوصیت کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کیا جانا چاہیے اور بلا وجہ فقط لوگوں کو اپنے مراسلے تک کھینچ کر لانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے کہ یہ اسپیمنگ شمار ہوگی۔ البتہ کوئی مراسلہ کسی محفلین سے متعلق ہو یا کسی کی توجہ اس مراسلے پر مبذول کرانا از حد ضروری ہو تو اس خصوصیت کا استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ :) :) :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
بجا فرمایا، سعود بھائی۔ چند دفعہ ہی یہ سعادت حاصل کی۔ آئندہ ضرورت پڑی تو بھی نہ کریں گے۔ :)
ماہی احمد
ماہی احمد
توجہ مبذول ہی تو کروانا ہی تو مقصد ہوتا ہے.... ورنہ ہم کیوں خوامخواہ انگلیوں کو زحمت دینے لگے...
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ماہی صاحبہ، توجہ مبذول کروانا بھی تو بعض اوقات خواہ مخواہ ہو سکتا ہے۔ :)
ابن سعید
ابن سعید
ضروری طور پر توجہ مبذول کروانا اور کسی پر اپنی تحریر تھوپنا دونوں میں فرق ہے ماہی بٹیا۔ لوگ اپنی دلچسپی کا سامان خود دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کو جو اسپیم ای میلز آتی ہیں وہ بے چارے بھی تو آپ کی توجہ ہی چاہتے ہیں۔ :) :) :)
ماہی احمد
ماہی احمد
بہتر.
ماہی احمد
ماہی احمد
ویسے جن میمبرز کو میری تحاریر "خوامخواہ تھوپی گئی" لگتیں میں انہیں "از حد ضروری توجہ" کے سوا ٹیگ بھی نہیں کرتی......
ابن سعید
ابن سعید
کیا مصیبت ہے بھئی، ہم نے کوئی شکایت تھوڑی نہ کی ہے جو وضاحتوں کی ضرورت پیش آئے۔ ہم تو محفل میں دستیاب ایک سہولت کے جا و بے جا استعمال پر عمومی گفتگو کر رہے تھے۔ ماہی بٹیا آپ بھی نا۔۔۔ آپ سے تو بس آپ کی صاحبزادی صاحبہ ہی نمٹیں! :) :) :)
Top