گیارہویں سالگرہ اردو محفل سالگرہ-2016

ماہی احمد

لائبریرین
ہیلو ہیلو
ہیلو
microphone-smiley-emoticon.gif

آواز آرہی ہے؟
وہاں پیچھےپنجابی فورم تک؟
ہاں یہ متفرقات والے زمرے تک؟
کوچہ آلکساں تک؟
چلو اچھی بات ہے...

آپ سب سوچ رہے ہوں گے کہ اب تو سالگرہ تقریب کا اختتام ہے، تو ماہی یہاں اس وقت کیا لے کر آ گئی؟
deep-thinking-smiley-emoticon.gif

تو جناب ہم نے سوچا اس بار سالگرہ تقریب پچھلی تمام سلگرہ تقریبات سے ذرا مختلف رہی...
کئی روایتی پروگرامز نہیں ہوئے...
نہ نبیل بھیا کا خطاب آیا...
نہ سالگرہ تقریبات کی کوریج کا کوئی اہتمام ہو سکا...
تو چلو ماہی ایسا کرتے ہیں، سالگرہ تقریبات 2016 کا خلاصہ ہی کیے دیتے ہیں؟
smileyFlowers.gif

تو جی سب سے پہلے تو 30 جون 2016 کو ابن سعید اپنے "تجاویز برائے جشن سالگرہ" والے باکس کو لائے اور وہ وہاں ہاں اس طرف سب سے سامنے، لاکر رکھ دیا... بہت سے محفلینز نے مختلف تجاویز دیں... مگر عمل شاید کسی ایک پر بھی نہیں ہوا... خیر کوئی بات نہیں...
graphics-floaties-hearts-084467.gif

پھر 1 جولائی 2016 کو محفل کی بہت ہی پیاری سی اور نئی میمبر لاریب مرزا نے "ایک دفعہ کا ذکر ہے..." کا نعرہ بلند کیا... سب جمع ہو گئے کہ نجانے کون سی کہانی سننے کو ملے گی اب... اور جو کہانی سنائی..........
وہ آپ خود جا کر دیکھ لیں... ماہی کو ابھی اور بھی بہت کام ہیں..
ہاں تو کہاں تھے ہم؟
graphics-floaties-hearts-084467.gif

2 جولائی 2016 کو دوست نے کچھ یادیں کچھ باتیں کے نام سے محفل اور محفیلین سے وابستہ اپنی کچھ یادیں ہم سب کے ساتھ شریک کیں...
:rainbow:
اسی دن محمد خلیل الرحمٰن نے ایک طرف چند کرسیاں رکھیں اور ایک کاپی پن اور چائے کا کپ پکڑے بیٹھ گئے اور کہا "آئیے آنلان مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں"... اس کی پیش رفت سے متعلق تو وہی بتا سکتے ہیں... ہم تو ایسی محفلوں اور محفل والوں کو دور سے سلام کہہ کر نکل جاتے ہیں.... السلام علیکم انکل!!!
graphics-floaties-hearts-084467.gif

پھر 4 جولائی 2016 کو غدیر زھرا نے مائیک سنبھالا اور شاعری سے اپنا خوبصورت انتخاب "محفلین کے نام" کرنے لگیں... اور پھر جو یہ سلسلہ شروع ہوا تو کہاں تک پہنچا...
خود دیکھیے...:p
graphics-floaties-hearts-084467.gif

5 جولائی 2016 کو محمد امین نے "لائیبریری پر کام اور تراجم کی تجویز اور متفرقات" پر کام کرنے کا سوچا.... مگر.... ہمیں لگتا ہے کوچہ آلکساں کی ممبر شپ جب سے فری کر دی گئی ہے، سب لوگ بہت سست ہو گئے ہیں:cautious:.... تو امین بھیا کی یہ تجویز بھی جوں کی توں رہ گئی...:unsure:
graphics-floaties-hearts-084467.gif

9 جولائی 2016 کو محمد تابش صدیقی دوستوں کو ذرا ایک طرف لے گئے اور لگے اپنا "حال دل" سنانے....
graphics-floaties-hearts-084467.gif

10 جولائی 2016 کو فرحت کیانی اپیا نے اپنے پیارے سے انداز میں ان تمام محفلین کو یاد کیا جن کے بارے ہم سب ہی کہتے ہیں " آج تم بے حساب یاد آئے".... ان میں سے کس تک فرحت آپی کی صدا گئی... اور کون ابھی بھی ہم سے ملنے نہیں آئے... ہااااہہہہ لمبی کہانی ہے.... وقت کم ہے... لڑی میں ہی دیکھ لیجیے...
graphics-floaties-hearts-084467.gif

11 جولائی 2016 کو نور سعدیہ شیخ کچھ دیر کو مائیک سنبھالا اور ہم سب بتایا "میں یہاں کیسے پہنچی"...
graphics-floaties-hearts-084467.gif

13 جولائی 2016 کو کافی رونق رہی....
پہلے تو مقدس نے کہا "چلو ذکر کرتے ہیں ان کا ذرا سا" اور اس ذرا ذرا سے ذکر میں جس خوبصورتی کے ساتھ سب محفلین کا تعارف کروایا:love:.... اپنی مثال آپ ہے... محفل میں یہ کام پہلے بھی بہت سے لوگ کر چکے ہیں مگر مقدس نے جس سادگی سے یہ کام کیا... ایسا پہلے کم از کم ہم نے نہیں دیکھا
:rainbow:
اسی دن عبداللہ محمد نے ہمیں بتایا کہ "میں یہاں کیسے پہنچا"
:rainbow:
اسی دن نایاب چاچو نے "میرا مکتب میرا مدرسہ" کے نام سے چند خوبصورت موتی ایک لڑی میں پروئے اور محفل کے گلے میں وہ خوبصورت مالا ڈال دی:love:
:rainbow:.
اور اسی دن یعنی 13 جولائی کو ہی @قرۃالعین اعوان آپی نے "جگنوؤں سی محفل" کہتے ہوئے اپنے الفاظ کے خوشبو سے ہمارے خیالات کو معطر کر دیا...:love:
graphics-floaties-hearts-084467.gif

15 جولائی 2016 کو عبداللہ محمد نے "ایک دن زیک بھائی کے ساتھ" کے نام سے ایک ہمیں ایک چھوٹا سا قصہ سنایا...
graphics-floaties-hearts-084467.gif

16 جولائی 2016 کو راحیل فاروق نے "قضیہ چہار درویش" کے نام سے نجانے کیا چیز اس پیش کی.... ( بہت معذرت لیکن میں نے سوچا جس چیز کا نام اتنا مشکل ہے اس کو پڑھنا کتنا مشکل ہوگا:unsure:... سو چلو کوئی بات نہیں ہم تھوڑے سے محروم رہ جائیں گے تو :ROFLMAO:)....
graphics-floaties-hearts-084467.gif

17 جولائی 2016 کو squarened نے ہمیں "محفل کے گیارہ سالہ سفر کی تصویری جھلکیاں" دکھائیں...
graphics-floaties-hearts-084467.gif

اس کے بعد ذرا خاموشی سی چھا گئی... ایسے لگا سب بھول ہی گئے ہیں کہ سالگرہ کی تقریبات ابھی جاری ہیں:confused2:... لیکن وہ کیا ہے نا کہ جیسے ہر خاموشی ایک طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے اسی طرح یہ خاموشی بھی ایک خاص مقصد لئیے ہوئے تھی....
ٹن ٹنڑاااااااں:bomb:
23جولائی 2016 کو قیصرانی چچا... جی جی آپ نے ٹھیک سنا قیصرانی چچا کافی عرصے بعد اپنی مصروفیات و ترجیحات میں سے قیمتی وقت نکال کر یہاں آئے اور "محفلین" کے نام سے ایک قصہ سنایا...
graphics-floaties-hearts-084467.gif

26 جولائی 2016 کو نایاب چاچو کا انتہائی خوبصوت اور پرخلوص سلسلہ "سرشار مجھے جن کی توجہ رکھتی ہے" اس تقریب کا ابھی تک کا آخری پروگرام ثابت ہوا...
graphics-floaties-hearts-084467.gif

جی تو یہ تھا سالگرہ 2016 کی تقریبات کا ایک خلاصہ...
ہائے کوئی پانی ہی پلا دو بولتے بولتے گلا خشک ہو گیا....
drinkwater.gif

اردو محفل کی 11ویں سالگرہ کی تقریبات اپنے اختتام کو ہیں
میری دعا ہے کہ یہ محفل ہمیشہ ہنستی مسکراتی کبھی اٹھکھیلیاں کرتی اور کبھی سنجیدہ موضوعات پر روشنی ڈالتی، شاد و آباد رہے:redheart:... اس محفل سے ہم میں سے بہت سے لوگوں نے بہت کچھ سیکھا... جن سے سیکھیں وہ تو پھر بہت اہم ہو جاتے ہیں نا، بہت خاص.... تو یہ محفل بھی خاص ہے.... ہم سب کے لئیے...:love:

اللہ پاک آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے، آپ سے کو اپنی رضا میں راضی رکھے اور دونوں جہانوں میں آپ سب کا حامی و ناصر ہو...
:) :) :) :)
آخر میں تمام محفلین کے نام امجد اسلام امجد کی خوبصورت نظم

کيسے کاريگر ہيں يہ
آس کے درختوں سے
لفظ کاٹتے اور سيڑھياں بناتے ہيں
غم کے بيج بوتے ہيں
اور دلوں ميں خوشيوں کی کھيتياں اگاتے ہيں
کيسے چارہ گر ہيں يہ
وقت کے سمندر ميں
کشتياں بناتے ہيں ، آپ ڈوب جاتے ہيں

امجد اسلام امجد

waving.gif
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین

ماہی احمد

لائبریرین
کیا یہ ممکن ہے کہ ان پر سالگرہ ٹیگ لگ جائے؟ کیونکہ میرا خیال ہے ٹیگ لگنے کے بعد ان لڑیوں کے ربط بھی بدل جائیں (آفکورس ماہی، جب زمرہ بدلے گا تو ربط بھی بدل جائے گا نا!)....
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کيسے کاريگر ہيں يہ
آس کے درختوں سے
لفظ کاٹتے اور سيڑھياں بناتے ہيں
غم کے بيج بوتے ہيں
اور دلوں ميں خوشيوں کی کھيتياں اگاتے ہيں
کيسے چارہ گر ہيں يہ
وقت کے سمندر ميں
کشتياں بناتے ہيں ، آپ ڈوب جاتے ہيں

امجد اسلام امجد
خوبصورت..!!
 

تجمل حسین

محفلین
کیا یہ ممکن ہے کہ ان پر سالگرہ ٹیگ لگ جائے؟ کیونکہ میرا خیال ہے ٹیگ لگنے کے بعد ان لڑیوں کے ربط بھی بدل جائیں (آفکورس ماہی، جب زمرہ بدلے گا تو ربط بھی بدل جائے گا نا!)....
جی بالکل ممکن ہے لیکن کوئی منتظم یا مدیر ہی کرسکتا ہے۔ :)
 
Top