Recent content by Asad76

  1. Asad76

    احمد ندیم قاسمی اب جُستجو ہے تیری جفا کے جواز کی

    اب تک تو نور و نکہت و رنگ و صدا کہوں میں تُجھ کو چُھو سکوں تو خُدا جانے کیا کہوں لفظوں سے اُن کو پیار ہے مفہوم سے مُجھے وہ گُل کہیں جِسے ، میں تیرا نقشِ پا کہوں اب جُستجو ہے تیری جفا کے جواز کی جی چاہتا ہے تُجھ کو وفا آشنا کہوں صرف اِس لئے کہ عشق اسی کا ظہور ہے میں تیرے حُسن کو بھی ثبوتِ وفا...
  2. Asad76

    ڈاکٹر نجمہ شاہین تخت نشین تھی عشق کی پھر بھی، دل کی بازی ہاری سائیں

    تخت نشین تھی عشق کی پھر بھی، دل کی بازی ہاری سائیں تیرا مذہب دنیا داری، میں الفت کی ماری سائیں مثلِ خوشبو مہکی تھی مَیں، اس کے وصل کی چھاؤں میں کل سر پر تپتی دھوپ کھڑی اب ، ساتھ میں ہجر کی باری سائیں ہر اک موڑ پہ دل نے تجھ کو کیسے اپنا مان لیا ہے مجھ کو مار گئی ہے تیری، جھوٹی یہ دلداری سائیں...
  3. Asad76

    ڈاکٹر نجمہ شاہین تو میَں تقدیر سے پوچھوں۔۔۔

    کبھی تقدیر گر میری مجھے رستے میں مل جائے کبھی بھولے سے ہی گَر وہ مری بستی میں آجائے مرے گھر کا پتہ پوچھے کبھی مجھ سے کہے آکر کہ میں تقدیر ہوں تیری بتا کیا چاہئے تجھ کو؟ خوشی درکار ہے تجھ کو؟ ہنسی درکار ہے تجھ کو؟ وفا درکار ہے تجھ کو ؟ کسی بچھڑے ہوئے کا کوئی پتہ درکار ہے تجھ کو؟ بتا تقدیر کی ماری...
  4. Asad76

    ڈاکٹر نگہت نسیم

    سنو میری زندگی کا ایک باب ھے جو یونہی سادہ پڑا ھے کب سے تم کچھ لفط لکھ دو نا اُس میں بس ایسا کچھ لکھ دو جس سے دل کے کچھ باب اور بھی کُھلنے لگیں زخم جتنے بھی ھرے ھیں سبز ھونے لگیں اور پھر مہکنے لگیں بہار دینے لگیں سنو یہ دروازہٍ دل ھے جو میرا یونہی کھلا پڑا ھے کب سے کبھی تو آؤ اس گزر...
  5. Asad76

    شبنم رحمٰن وقت پھر وار کر نہ جائے کہیں

    وقت پھر وار کر نہ جائے کہیں خواب آنکھوں میں مر نہ جائے کہیں میری آنکھوں پہ تیرے ہاتھ کا لمس یہ بھی سپنا بکھر نہ جائے کہیں تجھ کو یہ خوف کیوں ہے اے جاناں تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں تیرے جانے سے میرے دل کا نگر خشک پتوں سے بھر نہ جائے کہیں ضبط کرنا مجھے بھی مشکل ہے آنکھ تیری بھی بھر نہ جائے...
  6. Asad76

    تعارف وہ آدمی ہے عام سا

    خوش آمدید کہنے والوں کے لیےتشکر بھرے جزبات :)۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوں اور شعر و شاعری سے شغف ہے۔ اچھی شاعری میرے لیے روح کی غزا ہے۔لاہور کا رہنےوالا ہوں۔
  7. Asad76

    تعارف وہ آدمی ہے عام سا

    وہ آدمی ہے عام سا اک قصہ ناتمام سا نہ لہجہ بےمثال ہے نہ بات میں کمال ہے ہے دیکھنے میں عام سا نہ مہ جبینوں سے ربط ہے نہ شہرتوں کا خبط ہے رانجھا ہے نا قیس ہے نہ انشاء ہے نا فیض ہے وہ پیکر اخلاص ہے وفا، دعا اور آس ہے وہ شخص خود شناس ہے تم ہی کرو یہ فیصلہ وہ آدمی ہے عام سا یا پھر بہت ہی خاص ہے
  8. Asad76

    محسن نقوی انتساب

    واہ، بہت خوب، آپکاشاعری کا ذوق بہت عمدہ ہے۔
  9. Asad76

    محسن نقوی اِس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جان ہم

    صحرا جو پُکاریں بھی تو سُن کر نہیں آتے اب اہلِ جُنوں شہر سے باہر نہیں آتے وہ کال پڑا ہے تجارت گاہِ دل میں دستاریں تو میسر ہیں مگر سَر نہیں آتے وہ لوگ ہی قدموں سے زمیں چھین رہے ہیں جو لوگ میرے قد کے بھی برابر نہیں آتے اِک تم کہ تمہارے لیے میں بھی ؛ میری جان بھی اِک میں کہ مجھے تم بھی میسر نہیں...
  10. Asad76

    کسک بن کے رہوں۔۔۔۔۔۔۔۔!! ثمینہ راجہ

    Lajawab،behtareen
  11. Asad76

    فیض ریتالمی چراغَِ عشق جلانے کی رات آئی ہے

    چراغِ عِشق جلانے کی رات آئی ہے کسی کو اپنا بنانے کی رات آئی ہے فلک کا چاند بھی شرما کے مُنہ چھپائے گا نقاب رُخ سے اُٹھانے کی رات آئی ہے ! نِگاہِ ساقی سے پیہم چھلک رہی ہے شراب پیو ! کہ پینے پلانے کی رات آئی ہے ! وہ آج آئے ہیں محفل میں چاندنی لے کر کہ روشنی میں نہانے کی رات آئی ہے
  12. Asad76

    تو تقش ہو جا کسی طرح ہو بہو مجھ میں - غزالہ شاہد

    اس غزل کے چھٹے شعر کے دوسرے مصرعے میں مانندکی کی جگہ ماند ہے، برائے کرم درستگی فرما دیں۔
Top