تعارف وہ آدمی ہے عام سا

Asad76

محفلین
وہ آدمی ہے عام سا
اک قصہ ناتمام سا
نہ لہجہ بےمثال ہے
نہ بات میں کمال ہے
ہے دیکھنے میں عام سا
نہ مہ جبینوں سے ربط ہے
نہ شہرتوں کا خبط ہے
رانجھا ہے نا قیس ہے
نہ انشاء ہے نا فیض ہے
وہ پیکر اخلاص ہے
وفا، دعا اور آس ہے
وہ شخص خود شناس ہے
تم ہی کرو یہ فیصلہ
وہ آدمی ہے عام سا
یا پھر بہت ہی خاص ہے
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
ماشاء اللہ بہت اچھی شاعری کی ہیں جناب نے۔
اس میں آپ کا تعارف قدرے واضح نہیں کچھ اپنے بارے میں بتائیں کیا کر رہیے ہیں کہاں رہتے ہیں (وغیرہ)۔
 
ہے آدمی کا نام کیا
کرتا ہے اپنا کام کیا
میری طرح غلام ہے؟
یا اپنا کوئی کام ہے؟
دن میں کیا کرتا ہے وہ
کیا مشغلہ کیا شوق ہے؟
شعر و ادب کا زوق ہے؟
عادتیں جو خاص ہوں
یا قصے جو بھی پاس ہوں
کچھ اپنے بارے میں کہو
ہے دھاگہ تعارف کا یہ
 

Asad76

محفلین
خوش آمدید کہنے والوں کے لیےتشکر بھرے جزبات :)۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوں اور شعر و شاعری سے شغف ہے۔ اچھی شاعری میرے لیے روح کی غزا ہے۔لاہور کا رہنےوالا ہوں۔
 

اکمل زیدی

محفلین
خوش آمدید کہنے والوں کے لیےتشکر بھرے جزبات :)۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوں اور شعر و شاعری سے شغف ہے۔ اچھی شاعری میرے لیے روح کی غزا ہے۔لاہور کا رہنےوالا ہوں۔
خوش آمدید بھائی صاحب ....مگر بہتر ہوتا کے آپ ایڈی بھائی (ادب دوست ) کو جواب آں عرض کرتے ...
 

اکمل زیدی

محفلین
ہے آدمی کا نام کیا
کرتا ہے اپنا کام کیا
میری طرح غلام ہے؟
یا اپنا کوئی کام ہے؟
دن میں کیا کرتا ہے وہ
کیا مشغلہ کیا شوق ہے؟
شعر و ادب کا زوق ہے؟
عادتیں جو خاص ہوں
یا قصے جو بھی پاس ہوں
کچھ اپنے بارے میں کہو
ہے دھاگہ تعارف کا یہ

واہ ایڈی بھائی زبردست ......
 
Top