کیا آپ جاسوس ہیں؟

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مقدس اور ناعمہ عزیز

یہ دیکھو میں چھ سال پرانا دھاگہ ڈھونڈ کر لایا ہوں۔

یہ دھاگہ میں نے ۱۴ جنوری ۲۰۰۶ کو شروع کیا تھا۔
اگلے ہی دن انہوں نے مجھے مراسلہ نمبر ۱۱ میں ڈانٹا پھر مراسلہ نمبر میں سرزش کی۔
پھر جو انہوں نے غوطہ لگایا تو ۲۵ جنوری کو مراسلہ نمبر ۸۰ میں ابھریں۔
تو اس دن کی جو دہشت ان کی بیٹھی ہے تو اب تک نہیں گئی۔ مزید یہ کہ پڑھائی میں ہیں بھی گولڈ میڈلسٹ اور میں ٹھہرا ان پڑھ۔

میں ابھی دیکھتا ہوں لالہ ۔
 
تبسم

محفلین
عائشہ نے فہیم بھائی کے بارے میں پو چھا تھا کے وہ کہاں ہیں اور میں نے کھے دیا
 
فہیم

لائبریرین
لیجئے محفل کے جاسوسوں کے لیے ایک عدد سوال ! :happy:

سیدہ شگفتہ اپیا کے علاوہ پلیز ! :happy:

شگفتہ اپیا کا محفل پر سب سے پہلا تھریڈ کونسا ہے ؟

آپ کی جاسوسی کو آزمانے کے لیے ایک سوال کیا تھا بھیا ۔۔ذرا ملاحظہ ہو :)

آہم۔۔ آہم۔۔
یہ کنفرم ہے کہ وہ تھریڈ ابھی تک موجود ہے :)
ویسے پہلی پوسٹ کہیں تو وہ ہم ابھی حاضر کیے دیتے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
علم تو سچ مچ کم ہے شمشاد بھائی لیکن گولڈ میڈل کے لیے میں جان لڑا کے محنت کی تھی میں رات رات بھر نہیں سوتی تھی کیونکہ یہ امی کی خواہش تھی اور امی ابو نے بہت قربانیاں دیں ہماری پڑھائی کے لیے ۔ میں وہ وقت کبھی نہیں بھلا سکتی جب ہزاروں لوگ تالیاں بجا رہے تھے اتنے وسیع پنڈال میں اور امی ابو دونوں بہت پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اور میں جتنی دیر میں وہاں پہنچی امی ابو کے پاس تب تک سب تالیاں بجاتے رہے اور مڑ کے اور اٹھ اٹھ کے دیکھتے رہے کہ یہ کس کی بیٹی ہے ، اور شمشاد بھائی جب میں اسٹیج سے پلٹی تھی تو پتا ہے سب سے آگے قطار میں جو مہمان بیٹھے تھے کانووکیشن میں تو انھوں نے بہت حوصلہ افزائی کی شاباشی دی اور ہمارے اساتذہ جو بیٹھے ہوئے تھے ان کے ساتھ تو وہ انہیں بتا رہے تھے کہ یہ ہماری شاگرد ہیں ہمارے ڈپارٹمنٹ کی ہیں مجھے اس وقت اتنا اچھا لگا کہ بیان سے باہر ہمارے اساتذہ کو بھی کتنی خوشی ہوتی ہے بالکل بچوں کی طرح جب ان کے اسٹوڈنٹس کامیاب ہوتے ہیں !:happy:

ناعمہ عزیز تم نے ابھی تک یہ مراسلہ کیوں نہیں پڑھا؟
 
لیجئے محفل کے جاسوسوں کے لیے ایک عدد سوال ! :happy:

سیدہ شگفتہ اپیا کے علاوہ پلیز ! :happy:

شگفتہ اپیا کا محفل پر سب سے پہلا تھریڈ کونسا ہے ؟

ہم نے سوچا اب اس کا جواب دے ہی رہے ہیں تو کچھ اور باتیں بھی کھنگال لیتے ہیں۔ :) :) :)

شگفتہ بٹیا رانی کا اولین پیغام۔

شگفتہ بٹیا رانی کا شروع کردہ اولین دھاگہ۔

اب تک تقریباً ساڑھے آٹھ سو دھاگوں کی تصنیف کر کے سب سے زیادہ دھاگے شروع کرنے والوں کی فہرست میں پانچواں مقام حاصل کر چکی ہیں۔ (بالکل درست نمبر اس لئے نہیں بتا رہے کہ کیا عجب ہماری پوسٹ مکمل ہونے سے قبل کچھ ایک دھاگے اور وجود میں آ جائیں۔)

ان ساڑھے آٹھ سو دھاگوں میں سے پونے تین سو دھاگے ایسے ہیں جن میں صفر یا ایک تبصرہ کیا گیا ہے۔ یعنی تقریباً ایک تہائی دھاگے عوام کے شر سے محفوظ رہے ہیں۔ :) :) :)

--- --- ---

اب اگلا سوال یہ ہے کہ محفل میں سب سے زیادہ دھاگے ارسال کرنے والے پانچ محفلین کے نام ترتیب وار بتائیں۔ چند باتیں بتا دیتے ہیں، مثلاً پانچویں درجے پر تو اپنی شگفتہ بٹیا رانی ہی ہیں۔ دوم یہ کہ ایک محفلین تا حال 999 دھاگے شروع کر چکے ہیں اور اگلا دھاگہ انھیں ایک ہزاری بنا دیگا۔ جب کہ سب سے زیادہ دھاگوں کے مصنف دو ہزار سے بھی زائد دھاگوں کے خالق ہیں۔ ہم نے تذکیر و تانیث کا خیال نہیں برتا ہے اس لئے محفلین میں خواتین و حضرات دونوں ہی شامل ہیں۔ :) :) :)
 
فرحت کیانی

واؤ۔ میں ایمپریسڈ :)
آپ کے سوال کا جواب دینے والوں کو ایک اشارہ میں دے دیتی ہوں۔ ان پانچ محفلین میں میرا نام شامل نہیں ہوں۔ :openmouthed:
 
واؤ۔ میں ایمپریسڈ :)
آپ کے سوال کا جواب دینے والوں کو ایک اشارہ میں دے دیتی ہوں۔ ان پانچ محفلین میں میرا نام شامل نہیں ہوں۔ :openmouthed:

صرف موجودہ ایڈمن حضرات کو دیکھیں تو ان میں سب سے زیادہ پیغامات کے معاملے میں ہم دوسرے نمبر پر اور سب سے زیادہ دھاگوں کے معاملے میں سب سے آخری نمبر پر آتے ہیں۔ ویسے تو اس بات کا ہمارے پچھلے سوال سے کوئی خاص لینا دینا نہیں ہے لیکن کوئی اشارہ سمجھ کر اس سے کوئی کام کی چیز اخذ کر سکے تو ان کا اپنا کمال ہے۔ :) :) :)
 
Top