جزاک اللہ یوسف بھائی، آپ سے درخواست ہے کہ یہ سلسلہ جاری رکھیے گا۔
ایک ہی دھاگہ زیادہ ہیوی نہیں ہوجائےگا؟ 30 پارے کا مطلب ہوا کوئی 90 اسی طرح کے طویل "جوابات" ۔۔۔ اگر آپ کے خیال میں ایک ہی دھگہ زیادہ مناسب ہے تو اسے پہلے پارے میں منتقل کردیں۔ میں اسی کو اَپ ڈیٹ کرتا رہوں گا ان شاء اللہ ۔۔۔ پھر اس کا عنوان بھی تبدیل کرنا ہوگا ۔۔۔ پیغام قرآن: 30 پاروں کے مضامین ۔۔۔ یا ایسا ہی کچھ، کیا خیال ہے؟؟؟جزاک اللہ یوسف صاحب۔ لیکن آپ ایک ہی دھاگے میں کیوں نہیں پوسٹ کرتے؟
جزاک اللہ اور بہت بہت شکریہمیں ان دونوں دھاگوں کو ضم کر دیتا ہوں اور تبصرے کے لیے الگ سے دھاگہ کھول دیتا ہوں۔
اس کی ان پیج فائل مجھے بھیج دیں۔ ویسے یہ بتا دیں کہ یہاں ترجمہ کس کا استعمال ہو رہا ہے
وعلیکم پردیسی بھائی!برادر یوسف ثانی صاحب
السلام علیکم
آپ کو بہت عرصہ بعد دیکھ کر خوشی ہوئی
آپ کی اس کاوش سے مجھے یاد آ گیا کہ ہدایہ پر میں نے قرآنی مضامین کو تصویری صورت میں شروع کیا تھا مگر شاید میرے نصیب میں اس کو مکمل کرنا نہیں تھا۔۔الحمد للہ آپ نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کی اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو جزا دے۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
پردیسی
بجا فرمایا ۔ آمین ۔ ویسے اب تو آپ سے بھی سلام دعا ہو ہی گئی ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پرانی بھی ہو ہی جائے گی ان شاءاللہیعنی کہ آپ دونوں کی پرانی یاد اللہ ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ دوستی قائم و دائم رہے۔
اوہو تو یہ وہی سب فائلیں ہیں۔۔ میرے پاس قطار میں لگی ہوئی ہیں۔ ابھی تو آپ کی فائلوں کو زیر تدوین زمرے میں بھی نہیں ڈالا گیا ہے!! بہر ھال میں جب بھی کروں گا تو ان کی اچھی طرح پروف ریڈنگ کر کے کروں گا۔ پھر آپ بھی ان فائلوں کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔