پیغامِ قرآن: 30 پاروں کے مضامین - تبصرہ و تجاویز

یوسف-2

محفلین
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل ہوا۔ بالترتیب قرآنی آیات کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی کتاب پیغام قرآن سے ان شاء اللہ تعالیٰ روزانہ ایک پارہ کے مضامین یہاں پوسٹ کئے جائیں گے۔ تاکہ ہم سب رمضان المبارک کے دوران مکمل قرآن کے مضامین کو سمجھ کر پڑھ سکیں۔

پیغام قرآن - 30 پاروں کے مضامین کے متن کو اِن پیج سے یونی کوڈ میں تبدیل کرکے یہاں پیش کیا جارہا ہے۔ لہٰذا اگر کسی کو دوران مطالعہ ہجے کی غلطی نظر آئے یا کسی جملہ میں کاپی پیسٹ کے سبب کوئی تکنیکی غلطی نظر آئے تو مطلع کرے۔ ان شاء اللہ انہیں دور کردیا جائے گا۔ اس قسم کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں اگر ماڈریٹرز یا منتظمین کو نظر آئیں تو ازخود انہیں درست کرکے ثواب داریں کے حصول میں حصہ دار بن سکتے ہیں۔
آپ کی آراء کا انتظار رہے گا
 
یوسف-2

محفلین
جزاک اللہ یوسف صاحب۔ لیکن آپ ایک ہی دھاگے میں کیوں نہیں پوسٹ کرتے؟
ایک ہی دھاگہ زیادہ ہیوی نہیں ہوجائےگا؟ 30 پارے کا مطلب ہوا کوئی 90 اسی طرح کے طویل "جوابات" ۔۔۔ اگر آپ کے خیال میں ایک ہی دھگہ زیادہ مناسب ہے تو اسے پہلے پارے میں منتقل کردیں۔ میں اسی کو اَپ ڈیٹ کرتا رہوں گا ان شاء اللہ ۔۔۔ پھر اس کا عنوان بھی تبدیل کرنا ہوگا ۔۔۔ پیغام قرآن: 30 پاروں کے مضامین ۔۔۔ یا ایسا ہی کچھ، کیا خیال ہے؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں ان دونوں دھاگوں کو ضم کر دیتا ہوں اور تبصرے کے لیے الگ سے دھاگہ کھول دیتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
اس کی ان پیج فائل مجھے بھیج دیں۔ ویسے یہ بتا دیں کہ یہاں ترجمہ کس کا استعمال ہو رہا ہے
 
یوسف-2

محفلین
اس کی ان پیج فائل مجھے بھیج دیں۔ ویسے یہ بتا دیں کہ یہاں ترجمہ کس کا استعمال ہو رہا ہے

سر جی ! غالبا" آپ بھول گئے۔ جملہ ان پیج فائل آپ کو بھیجی جاچکی ہیں۔ اور آپ نے کہا تھا کہ فرصت ملتے ہی اسے اپنے برقی کتابوں میں شامل کریں گے۔ میں نے سوچا، شاید آپ مصروف ہوں، اس لئے خود ہی اسے باری باری یونی کوڈ میں تبدیل کرکے پیش کر نے کی کوشش کر رہا ہوں۔ گو کہ یہ بڑا محنت طلب کام ہے۔ آغاز محفل سے ہی کر رہا ہوں، مکمل ہونے پر اسے اپنی ویب سائٹ پیغام قرآن ڈاٹ کام پر بھی ان شا ء اللہ اَپ لوڈ کر دوں گا۔ والسلام
 
پردیسی

محفلین
ماشااللہ

برادر یوسف ثانی صاحب
السلام علیکم
آپ کو بہت عرصہ بعد دیکھ کر خوشی ہوئی
آپ کی اس کاوش سے مجھے یاد آ گیا کہ ہدایہ پر میں نے قرآنی مضامین کو تصویری صورت میں شروع کیا تھا مگر شاید میرے نصیب میں اس کو مکمل کرنا نہیں تھا۔۔الحمد للہ آپ نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کی اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو جزا دے۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

وعلیکم پردیسی بھائی!
سچ کہا ہے کسی نے، یہ دنیا بہت سکڑ گئی ہے۔ ایک عرصہ کے بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے۔ اور سنائیں کیا ہورہا ہے آج کل۔ کوئی نیا پروجیکٹ ؟
الحمد للہ اللہ نے "پیغامَ قرآن و حدیث" کو مکمل کرنے کی توفیق دی۔ اب اسی پروجیکٹ کو انگریزی اور سندھی میں بھی لانے کا ارادہ ہے، اچھا خاصا کام ہوچکا ہے، دعا کیجئے کہ اللہ اسے بھی مکمل کرنے کی توفیق دے آمین۔ ذراذاتی پیغامات پر تو تشریف لائیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ آپ دونوں کی پرانی یاد اللہ ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ دوستی قائم و دائم رہے۔
 
یوسف-2

محفلین
یعنی کہ آپ دونوں کی پرانی یاد اللہ ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ دوستی قائم و دائم رہے۔
بجا فرمایا ۔ آمین ۔ ویسے اب تو آپ سے بھی سلام دعا ہو ہی گئی ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پرانی بھی ہو ہی جائے گی ان شاءاللہ
 
الف عین

لائبریرین
اوہو تو یہ وہی سب فائلیں ہیں۔۔ میرے پاس قطار میں لگی ہوئی ہیں۔ ابھی تو آپ کی فائلوں کو زیر تدوین زمرے میں بھی نہیں ڈالا گیا ہے!! بہر ھال میں جب بھی کروں گا تو ان کی اچھی طرح پروف ریڈنگ کر کے کروں گا۔ پھر آپ بھی ان فائلوں کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر سکیں گے۔
 
جی ضرور ۔ میں فی الحال پروف ریڈنگ کے بغیر ہی اسے اس محفل میں پیش کر رہا ہوں۔ اصل حوالہ کے لئے پیغام قرآن ڈاٹ کام کا لنک دیدیا ہے۔ تاکہ اگر کہیں کوئی کمی بیشی نظر آئے تو اصل سائٹ سے ریفر کیا جاسکے۔ مجھے آپ کی فائلوں کا انتظار رہے گا۔ جب کبھی مکمل ہوں، مجے یاد رکھئے گا۔ شکریہ
 
Top