۔محترم،
شايد آپ نے مسلم ليگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسين کا حاليہ بيان نہيں پڑھا جس ميں انھوں نے 18 فروری کے اليکشن ميں اپنی پارٹی کی شکست کا ذمہ دار امريکہ کو قرار ديتے ہوئے اسے ايک "امريکی سازش" فرار ديا ہے۔ حقيقت يہ ہے کہ حکومت کے انتخاب کا اقتدار امريکہ کے پاس نہيں بلکہ پاکستانی عوام کے پاس ہے
جاوید چوہدری نے یا کسی اور نے کہا تھا کہ ہمارے ہاں تخت سے اترا ہوا ہر فرعون، فلاسفر بن جاتا ہے درحقیقت چوہدری شجاعت اور مشرف کا پورا دور امریکی مداخلت کا شاہکار تھا لیکن جب شجاعت صاحب جو اپنے پورے دور میں امریکا کی کاسہ لیسی کرتے رہے اب جب اپنے تخت سے محروم کر دئیے گئے ہیں تو ان کو ایہ امریکی مداخلت نظر آرہی ہے، اور وہ بھی اس لیئے کہ امریکی مداخلت سے تنگ آئے عوام سے کچھ ووٹ اسی بھانے حاصل کر سکیں،ویسے آپ چوہدری صاحب سے اتنے مایوس نہ ہوں اگر آپ کی مہربانی سے وہ دوبارہ تخت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو آپ ان کو ایک بار پھر اپنے گن گاتے دیکھیے گا۔