لیں جی اب ایک غیر گجراتی بھی آگیا۔۔۔۔۔میں بلکل گجرات کی نہیں ہوں میں تو ہوں جہلم کی۔ضلع جہلم کے بہت مشہور گاؤں "کھیوڑہ" کی پر میں رہتی دبیئ میں ہوں بچھلے 20 سال سے۔۔۔۔۔گھر ہمارا اسلام آباد میںہے پر ہم جب پاکستان جایئں تو گاؤں تو ہر حال میںجاتے ہیں کہ اب بھی بہت سارے رشتےدار وہیئں ہیں۔۔۔۔۔۔۔کسی کو نمک کی ضرورت ہو تو بتائے بوریاںبھر بھر فری میں ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے ایک چھوٹی سی بات کہ انسان چاہے جہاں بھی پہنچ جائے اسے اپنے اصل کو نہیں بھولنا چاہیے اصال سے محبت ہونی چاہیے ہماری جڑیں ہمارے آبائی گاؤں شہر میں ہی رہتی ہیں چاہے ہم ساری دنیا گھوم آٰیئں تب بھی۔۔۔۔۔اسی لیے مجھے بھی سب کی طرح اپنے گاؤں سے محبت ہے
زنیب میرا دل کرتا ہے میں سارے جہلم کو آگ لگا دوں ، جہلم کے چپہ چپہ ، کونا کونا میرا سسرالیوں سے بھرا پڑا ہے ۔
اسلئیے بھئی جو جہلم میں ہیں اپنا بچاؤ کرلیں ، دینہ کی طرف کو نکل لو ذرا کی ذرا ، یا پھر منگلا کو ۔