تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

سیما علی

لائبریرین
مرے درد دل کی صدائیں، میری حسیں دعائیں بچھڑ گئیں
وہ جو اپنے ساتھ اڑاتی تھیں مجھے، وہ ہوائیں بچھڑ گئیں

کسے حال دل وہ سناتے ہیں، کسے زخم دل وہ دکھاتے ہیں
مجھے عامر ان سے یہ پوچھنا ہے کہ جن کی مائیں بچھڑ گئیں
بہت بہترین خراج تحسین والدہ کے نام ۔۔۔۔
ماں جیسا دنیا میں کوئی نہیں پر ایک خوبی پروردگار کی عطا کردہ ہے وہ اس جہاں میں بھی ہماری دعائیں سنتی ہیں اور اس جہاں میں بھی ، اور جواب بھی خوابوں کی صورت میں ہمیں آجاتے ہیں ....
پروردگار کے حضور دعاہے کہ وہ جنت کے باغوں کی مہکتی ہواؤں کا ساتھ عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔۔آمین
 
سید عمران

محفلین
اپنے متعلق فقط اتنا کہوں گا کہ
معرا ہوں ہنر سے سراپائے عیب ہوں اکبر
یہ تو آپ نے اکبر کے متعلق کہا...
اب اپنے متعلق بھی کچھ کہیں...
کہیں اکبر بے چارہ ناراض نہ ہوجائے کہ اپنے متعلق کہنے کا بہانہ بنا کر میرے متعلق کیا کیا کہہ دیا!!!
 
سید عمران

محفلین
محترمہ گل یاسمیں صاحبہ کا اصرار ہے جو خاکسار کو در تعارف پر کھینچ لایا ہے۔
یہ محترمہ بکثرت ایسی شورش زدہ حرکات و سکنات میں ملوث پائی گئی ہیں...
ایک لڑی میں تو انہیں عدالت عالیہ کی طرف سے باقاعدہ ملزمہ بھی ڈکلیئر کیا جاچکا ہے...
لگتا ہے اب پھر کسی اور کیس میں سزا پانے والی ہیں!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو آپ نے اکبر کے متعلق کہا...
اب اپنے متعلق بھی کچھ کہیں...
کہیں اکبر بے چارہ ناراض نہ ہوجائے کہ اپنے متعلق کہنے کا بہانہ بنا کر میرے متعلق کیا کیا کہہ دیا!!!
شاید عامر بھیا اس انتظار میں ہوں گے کہ اب اکبر ان کے متعلق کچھ کہے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ محترمہ بکثرت ایسی شورش زدہ حرکات و سکنات میں ملوث پائی گئی ہیں...
ایک لڑی میں تو انہیں عدالت عالیہ کی طرف سے باقاعدہ ملزمہ بھی ڈکلیئر کیا جاچکا ہے...
لگتا ہے اب پھر کسی اور کیس میں سزا پانے والی ہیں!!!
یعنی کہ اس باب میں بھی سب جرم ہمارے نکلے :rollingonthefloor: :cry2::cry2::cry2:
ایویں انھیں ہمارے خلاف مت بھڑکائیے۔ پہلے روفی بھیا بھی اپنا وار کر چکے ہیں۔ وہ تو آج ہم آنٹی کے چکر میں چکرائے ہوئے تھے ورنہ تبھی حساب چُکتا کر دیتے۔
ہاں تو ایک بار ہو گئے ہم ملزمہ ڈکلئیر۔۔۔ اب کیا نئے جرم بھی نہ کریں۔ کریں گے اور دھڑلے سے کریں گے۔ لائیے ہتھکڑیاں عدالت عالیہ سے ۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
جو صبح سے کرہی تھی وہ ویلکم تھا 😄
نہیں وہ خاطر مدارات تھیں...
استقبال تو اسی لڑی میں کیا جاتا ہے...
ہمارا آج تک نہیں کیا گیا...
کیونکہ ہم سے آج تک لڑی نہ بن سکی...
جبکہ ہمارا تعارف اتنا زیادہ ہے کہ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ملتے...
اسی لیے آج تک تعارف نہ ہوسکا...
اور اب ارباب محفل ہونے بھی نہیں دیتے!!!
:doh::doh::doh:
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خون چنگیزی و تاتاری ہو تب بھی اردو محفل میں درجہ بندی عطا کرنے کے لیے پچاس مراسلے کرنے کی شرط عائد رہے گی۔ فی الوقت آپ کے مراسلات کی تعداد بتیس ہے۔
وہی تو۔۔۔
ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اس محفل میں محمود و ایاز۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
افسوس کہ مغلوں کا دور نہ رہا ورنہ ایسے کمنٹ پر آپ کو کم سے کم ایک سال جیل کی ہوا خوری کرنا پڑتی۔
اس نیک کام کو تو محفل کی عدالت بھی انجام دے سکتی ہے یا سب کو صرف ہمارے ہی جرم دکھائی دیتے ہیں۔ اب لگائیے نا عدالت عامر بھائی کے خلاف۔
 
سید عمران

محفلین
عامر گولڑوی تعارف کے تشریف لے آئیے۔۔۔۔
خوش آمدید
ارشاد احبا ناطق تھا ناچار اس راہ پڑا جانا۔
بہت اچھا کیا جو آپ اس لڑی میں چلے آئے...
اصل میں یہ لڑی جنہوں نے بنائی ہے ناں یعنی سیما آپا اصل میں وہ بہت دکھیاری اور غمزدہ خاتون ہیں. اگر آپ ان کے بلاوے پر نہ آتے تو وہ مزید دکھیاری اور غمزدہ ہو جاتیں...
اصل میں ان کو یہ غم کسی اور نے نہیں، کسی غیر نے نہیں ان کے اپنے ذاتی مسوم بھیا نے دئیے ہیں...
اصل میں ان کے یہ والے بھیا چرس کے نشے کے سمندر میں ایسا غرق ہوئے کہ تہہ سے موتی نکال لانے کے بھی قابل نہ رہے...
بس یہی غم انہیں لے بیٹھا(موتی نہ نکالنے والا نہیں چرس کے نشے والا)...
اب انہیں ہر محفلین میں اپنے ان ہی بھیا کی شبییہ نظر آتی ہے اور وہ اس کی انہی کی طرح خاطر مدارات میں لگ جاتی ہیں...
ہائے ہائے بس کسی کا مسوم بھیا اس حال تک کبھی نہ پہنچے!!!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت اچھا کیا جو آپ اس لڑی میں چلے آئے...
اصل میں یہ لڑی جنہوں نے بنائی ہے ناں یعنی سیما آپا اصل میں وہ بہت دکھیاری اور غمزدہ خاتون ہیں. اگر آپ ان کے بلاوے پر نہ آتے تو وہ مزید دکھیاری اور غمزدہ ہو جاتیں...
اصل میں ان کو یہ غم کسی اور نے نہیں، کسی غیر نے نہیں ان کے اپنے ذاتی مسوم بھیا نے دئیے ہیں...
اصل میں ان کے یہ والے بھیَا چرس کے نشے کے سمندر میں ایسا غرق ہوئے کہ تہہ سے موتی نکال لانے کے بھی قابل نہ رہے...
بس یہی غم انہیں لے بیٹھا...
اب انہیں ہر محفلین میں اپنے ان ہی بھیا کی شبییہ نظر آتی ہے اور وہ اس کی انہی کی طرح خاطر مدارات میں لگ جاتی ہیں...
ہائے ہائے بس کسی کا مسوم بھیا اس حال تک کبھی نہ پہنچے!!!
آمین ثم آمین
مسوم بھیا تو اب بالکل بھی نہیں آتے مگر ان کی ریٹنگ ان کے نہ آںے کے باوجود آ جاتی ہے۔ معلوم نہیں کیسے۔
 
سید عمران

محفلین
آمین ثم آمین
مسوم بھیا تو اب بالکل بھی نہیں آتے مگر ان کی ریٹنگ ان کے نہ آںے کے باوجود آ جاتی ہے۔ معلوم نہیں کیسے۔
ہم بھی یہ کرشمے دیکھ رہے ہیں...
غریق رحمت شہید زندہ ہوتا ہے یہ تو سنا تھا...
پر غریق چرس بھی زندہ ہوتا ہے یہ بھی دیکھ لیا!!!
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم بھی یہ کرشمے دیکھ رہے ہیں...
غریق رحمت شہید زندہ ہوتا ہے یہ تو سنا تھا...
پر غریق چرس بھی زندہ ہوتا یہ بھی دیکھ لیا!!!
اچھا ہوا کہ آپ نے بھی یہ کرشمے دیکھے ورنہ ہمیں اپنی ذہنی حالت پر شبہ رہتا کہ وہم تھا یا حقیقت۔
 
Top