تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت تمام اراکین اردو محفل پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے اور دوسرا میں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
میں نہیں جانتا کہ اپنے متعلق کیا بتاؤں کیونکہ بندہ ناچیز کا کوئی تعارف ہی نہیں تو پھر کیا تعارف کروایا جائے۔ محترمہ گل یاسمیں صاحبہ کا اصرار ہے جو خاکسار کو در تعارف پر کھینچ لایا ہے۔
ارشاد احبا ناطق تھا ناچار اس راہ پڑا جانا۔
اپنے متعلق فقط اتنا کہوں گا کہ
معرا ہوں ہنر سے سراپائے عیب ہوں اکبر
پاکستان سرائے عالمگیر سے تعلق ہے چنگیزی و تیموری خون میں علم و ادب کی روانی اساتذہ کرام کا فیضان ہے۔
کاروان ادب سرائے عالمگیر و جہلم سے تعلق ہے کچھ ٹوٹے پھوٹے مصرعے جوڑ کر اشعار بنا لیتے ہیں اور کچھ بکھرے لفظوں سے بات۔ اب اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جائے گا اور نہ ہی احبا ب سے سنا جائے گا۔
اپنی والدہ مرحومہ کی رحلت پر کہے گئے دو اشعار صاحبان ذوق کے نام

مرے درد دل کی صدائیں، میری حسیں دعائیں بچھڑ گئیں
وہ جو اپنے ساتھ اڑاتی تھیں مجھے، وہ ہوائیں بچھڑ گئیں

کسے حال دل وہ سناتے ہیں، کسے زخم دل وہ دکھاتے ہیں
مجھے عامر ان سے یہ پوچھنا ہے کہ جن کی مائیں بچھڑ گئیں

مسافر چند روزہ، اسیر الفقرا
عامر گولڑوی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللہ رب العزت تمام اراکین اردو محفل پر اپنی رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا نزول فرمائے اور دوسرا میں ترقی و کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
میں نہیں جانتا کہ اپنے متعلق کیا بتاؤں کیونکہ بندہ ناچیز کا کوئی تعارف ہی نہیں تو پھر کیا تعارف کروایا جائے۔ محترمہ گل یاسمیں صاحبہ کا اصرار ہے جو خاکسار کو در تعارف پر کھینچ لایا ہے۔
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

آمین ثم آمین
بس اب جلدی جلدی سب کے سوالوں کے جواب دیتے جائیے گا عامر بھائی۔ ورنہ چکی والی سزا اب بھی دی جا سکتی ہے۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

آمین ثم آمین
بس اب جلدی جلدی سب کے سوالوں کے جواب دیتے جائیے گا عامر بھائی۔ ورنہ چکی والی سزا اب بھی دی جا سکتی ہے۔
محترمہ آپ کو سزا دینے کی ضرورت نہیں ہم تو روز ہی اہلیہ کے حکم پر سزا کاٹتے ہیں، وہ بھی صبح و شام
 
علی وقار

محفلین
آباو اجداد تاجکستان سے ہیں اور منگول خاندان سے تعلق رکھتے ہیں
ابھی بھی پسندیدہ نہیں کر پا رہا ہوں؟
خون چنگیزی و تاتاری ہو تب بھی اردو محفل میں درجہ بندی عطا کرنے کے لیے پچاس مراسلے کرنے کی شرط عائد رہے گی۔ فی الوقت آپ کے مراسلات کی تعداد بتیس ہے۔
 
خون چنگیزی و تاتاری ہو تب بھی اردو محفل میں درجہ بندی عطا کرنے کے لیے پچاس مراسلے کرنے کی شرط عائد رہے گی۔ فی الوقت آپ کے مراسلات کی تعداد بتیس ہے۔
😆😄
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہوافغاں بھی ہو
تم سبھی لچھ ہو بتائو تو مسلماں بھی ہو
حادثاتی طور پر ذکر ہو گیا وگرنہ
یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خون چنگیزی و تاتاری ہو تب بھی اردو محفل میں درجہ بندی عطا کرنے کے لیے پچاس مراسلے کرنے کی شرط عائد رہے گی۔ فی الوقت آپ کے مراسلات کی تعداد بتیس ہے۔
افسوس کہ مغلوں کا دور نہ رہا ورنہ ایسے کمنٹ پر آپ کو کم سے کم ایک سال جیل کی ہوا خوری کرنا پڑتی۔
 
Top