آپا سیما سے ملاقات کا احوال

فہیم

لائبریرین
میڈم جی حال احوال کیا پوچھنا وہ تو ہم پوچھیں گے فہیم بھائی سے...
لاکھ پوچھتے رہے کون آرہا ہے کون کھلا رہا ہے مگر مجال ہے جو پروں پر پانی پڑنے دیا ہو(فہیم بھائی نے) ...
وہ تو جم خانہ کی رنگینیوں نے سوچنے سمجھنے کا موقع نہیں دیا ورنہ اسی وقت سمجھ لیتے (فہیم بھائی کو)...
ویسے ابھی ایک مزید ملاقات کے لیے خود کو تیار رکھیے۔
 
سید عمران

محفلین
آپا کی اجازت ہو تو ضرور دیدار کرایا جائے گا ۔ :noxxx:
آسان حل ہے آپا کی تصویر اچھی طرح بلر کرکے ایک دفعہ آپا کو دکھا دی جائے کہ اس طرح آپ کو اپنا آپا سراپا کہیں سے نظر تو نہیں آرہا؟؟؟
جب آپا کو اس میں اپنا آپا نہیں دکھے گا تو سراپا پیکر تسلیم و رضا بن کر برضا و رغبت منظوری دے دیں گی...
اس سے بھی آسان حل کہ آپا کو کروپ کرکے (تصویر میں) باقی ماندہ کو نشر کردیا جائے!!!
 
محمد وارث

میرا خیال کے سیما صاحبہ تو شاید راضی ہو جائیں لیکن ایک "مفتی" اور"علامہ" صاحب ہرگز راضی نہ ہونگے! کیوں شاہ جی۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
ظفری بھائی: ہماری اور فہیم بھائی کی یہ تیسری ملاقات ہے (بحریہ ٹاؤن کی صاف ستھری سڑکوں پر.)
۔۔کیونکہ ہم میں سے اکثر اس بات سے متفق ہونگے کہ بہت کم لوگ ہیں جو لکھ تو اچھا لیتے ہیں پر جب بولنے کی باری آتی ہے تو مشکل ہوتی لیکن آپ نہ صرف بہت اچھا لکھتے ہیں ۔۔۔بولتے اس سے بھی اچھا ہیں ہمیں خوب اندازہ تھا کہ یہ جو بظاہرسرسری جائزہ لیا جارہا ہے بحریہ ٹاؤن کی صاف ستھری سڑکوں پر ۔۔۔۔۔ہمیں بہت اچھے طرح علم تھا کہ تان بحریہ ٹاؤن پر ٹوٹے گی۔۔۔۔
پر کتنی خوش آئند بات ہے اسی صاف ستھری سڑکوں والے بحریہ ٹاؤن کی بدولت ہمیں ایک انتہائی شاندار اور جاندار تحاریر کے خالق سے ملاقات ہوئی ۔۔۔جو اپنے لفظوں میں بولتے ہیں ۔۔۔۔انھیں اپنے روبرو بولتے سنا ۔۔۔اور بہت سچا و شفاف پایا ۔۔۔سلامت رہیں ظفری اللہ پاک زندگی لے ہر قدم پر آپ کے آسانیاں فرمائے ۔۔۔ آمین۔۔۔۔
ماشاء اللہ سب ہی لوگ بے حد نفیس و ملنسار ہیں اللہ پاک شاد و آباد رکھے ۔۔۔آمین
 
سید عمران

محفلین
۔۔کیونکہ ہم میں سے اکثر اس بات سے متفق ہونگے کہ بہت کم لوگ ہیں جو لکھ تو اچھا لیتے ہیں پر جب بولنے کی باری آتی ہے تو مشکل ہوتی لیکن آپ نہ صرف بہت اچھا لکھتے ہیں ۔۔۔بولتے اس سے بھی اچھا ہیں ہمیں خوب اندازہ تھا کہ یہ جو بظاہرسرسری جائزہ لیا جارہا ہے بحریہ ٹاؤن کی صاف ستھری سڑکوں پر ۔۔۔۔۔ہمیں بہت اچھے طرح علم تھا کہ تان بحریہ ٹاؤن پر ٹوٹے گی۔۔۔۔
پر کتنی خوش آئند بات ہے اسی صاف ستھری سڑکوں والے بحریہ ٹاؤن کی بدولت ہمیں ایک انتہائی شاندار اور جاندار تحاریر سے ملاقات ہوئی ۔۔۔جو اپنے لفظوں میں بولتے ہیں ۔۔۔۔انھیں اپنے روبرو بولتے سنا ۔۔۔اور بہت سچا و شفاف پایا ۔۔۔سلامت رہیں ظفری اللہ پاک زندگی لے ہر قدم پر آپ کے آسانیاں فرمائے ۔۔۔ آمین۔۔۔۔
ماشاء اللہ سب ہی لوگ بے حد نفیس و ملنسار ہیں اللہ پاک شاد و آباد رکھے ۔۔۔آمین
ہمیں ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ ہمارے بارے میں بھی کچھ لکھا ہے؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
اور کھاتے کتنا اچھا ہیں...
یہ نہ لکھا!!!
غضب خدا کا ابھی ہم نے دو لقمے ہی کھائے تھے کہ سب لوگ کھانے سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے...
سیما صاحبہ الگ آنکھیں دکھانے لگیں کہ بہرا پہرا دے رہا ہے. پلیٹ جانے کے لیے لیٹ ہورہی ہے. خدا کے لیے اب تو پلیٹ کی جان چھوڑ دیں...
ورنہ ہم تو دل ہی دل میں کتنی ڈشز تاڑے بیٹھے تھے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے. بس ہمارے ہی ہاتھ پکڑ لیے گئے...
ادھر ہماری میزبان نے کھانا کم کھایا اور چائے زیادہ پی...
بیرے بے چارے کی بھی ٹانگیں ٹوٹ گئیں چائے لا لا کر دینے سے...
ہم نے اس کی حالت پہ ترس کھا کے اشارہ کیا چائے والی ٹینکی لا کر سائیڈ پر رکھ دیں...
تس پہ میزبان معصوم سی شکل بنا کر بولیں نہیں رہنے دیں ہم کون سی زیادہ چائے پیتے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ادھر ہماری میزبان نے کھانا کم کھایا اور چائے زیادہ پی...
آپکو پتہ ہے کہ ہمارا اور شمشاد بھائی کا بلڈ گروپ او پازیٹو (+Tea) ہے تو پھر چائے تو چاہیے تھی آپکو پتہ ہمارئ بار بار درخواست تھی بیرے سے کہ جللدی سے چائے لے آئیں ۔۔۔
 
Top