سولھویں سالگرہ اِس لڑی میں ہم کسی بھی محفل کے رُکن کی ایک خامی یا خوبی بتائیں گے (آپ نے نام بتانا ہے)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حلف اٹھائیں جب تک جئیں گی اسی لڑی میں رہیں گی، یہاں سے باہر نہیں جائیں گی!!!
آپ حلف اٹھانا شرع کیجئیے۔۔۔ ہم بھی پیچھے پیچھے اٹھائے جاتے ہیں۔ اکیلے کیوں اٹھائیں ہم بھلا۔
ہم نے آپ کو استاد مانا ہوا ہے اور شاگرد کو استاد کے پیچھے پیچھے رہنا چاہئیے احتراماً
مختصر یہ کہ

جہاں آپ وہاں ہم۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
جملہ ہم نے مس صابرہ کو لگانا تھا لیکن پھر سوچا کہیں وہ ہمارا معصوم سا جملہ پڑھ کر اپنے نام کی لاج نا رکھ سکیں۔۔۔۔
:unsure:
ہم تو سمجھے کہ آپ منتظمین اور چند لوگوں سے ہی بدگمان ہیں ۔آپ تو بلا تخصیص سب سے ہی ۔ ۔ ۔:LOL:
ہاں اچھے الفاظ کا استعمال کیجیے تو جواب دینے کا من بھی ہو گا ۔
 
آخری تدوین:
بھیا جب ہم یہ پڑھ تھے تو ہمیں
یہ یاد آگیا کہ امیرالمومنین علی علیہ السلام ایک اور مقام پر ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص اپنے عیوب سے باخبر رہتا ہے وہ دوسروں کے عیوب کو بیان نہیں کرتا ہے

اپنے عیوب اور غلطیوں کی جانب بھرپور توجہ دینے اور دوسروں کے عیوب کی طرف سے بے توجہی میں براہ راست رابطہ پایا جاتا ہے ۔امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام اس رابطے کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: لوگوں کے عیوب تلاش نہ کرو کیونکہ تمہارے اندر بھی بہت سے عیب پائے جاتے ہیں اور اگر تم نے اس کی جانب توجہ دی تو کبھی بھی تم دوسروں کے عیوب بیان کرنے کی کوشش نہیں کروگے ۔
نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا!!!!!!!!!!
تو آپ کوئی خوبی بیان کردیں
 
وسیم

محفلین
ہم تو سمجھے کہ آپ منتظمین اور چند لوگوں سے ہی بدگمان ہیں ۔آپ تو بلا تخصیص سب سے ہی ۔ ۔ ۔
ہاں اچھے الفاظ کا استعمال کیجیے تو جواب دینے کا من بھی ہو گا ۔

اول ہم کسی سے بدگمان نہیں ہوتے، ہم نے جو لکھا اس میں بدگمانی کا ہرگز کوئی عنصر شامل نہیں تھا۔ دوسرا ہمارے برے الفاظ دیکھائیے پھر اچھوں کے استعمال کی نصیحت فرمائیے گا۔ تیسرا ہم کسی سے جواب لینے کی امید میں مراسلہ نہیں کرتے۔ کوئی جواب دے دے تو سو بسم الله نا دے تو خیری صلہ۔۔۔
 
بس کوشش یہ ہی کرنی چاھئیے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے انسان کو مثبت ہی رہنا چاھئیے
 
وسیم

محفلین
بس کوشش یہ ہی کرنی چاھئیے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے انسان کو مثبت ہی رہنا چاھئیے
مثبت ہونا اور خوش فہمی میں ہونا دو باتیں ہیں۔ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں تو کیسے نتیجہ نکال لیا کہ ہم مثبت نقطہ نظر اور مثبت سوچ نہیں رکھتے۔:rolleyes:
 
مثبت ہونا اور خوش فہمی میں ہونا دو باتیں ہیں۔ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں تو کیسے نتیجہ نکال لیا کہ ہم مثبت نقطہ نظر اور مثبت سوچ نہیں رکھتے۔:rolleyes:
جب ہی بول رہے تھے کہ وسیم بھائی ہمیشہ مثبت ہی سوچنا چاھئیے یہ میں نے صابرہ بہن کے لئے کہا تھا آپ نے اپنے اوپر لے لیا مثبت سوچ ہوتی تو ایسا نہ سوچتے
 
Top