زیک

مسافر
حسین!!!! کیا رنگ ہیں! سبحان اللہ

بہت خوبصورت! گولڈن براوَن رنگ کے گھوڑے بھی بہت خوبصورت لگتے ہیں۔

شاندار!!! کیا ہی خوبصورت جانور ہے۔ اس کے fur پر pattern کا بھی مقصد ہے اور وہ ہے camouflage۔
شکریہ سین خے
 

زیک

مسافر
اب وقت ہو گیا تھا کہ ہم سفاری لوج جائیں۔ وہاں پہنچے تو یہ منظر تھا کہ نیچے تارنگیرے دریا بہہ رہا تھا۔

 

سین خے

محفلین
لگتا ہے اس بار گھڑسواری کے مقابلوں کی تصاویر بھی پوسٹ کرنی پڑیں گی

:) آہا ذبردست! بھئی مجھے تو بہت اشتیاق ہو رہا ہے کیونکہ گھوڑے تو مجھے بہت پسند ہیں :in-love: گھوڑوں کی موویز تو خاص طور پر جتنی بچکانہ کیوں نہ ہوں ضرور دیکھتی ہو اور وہ بھی صرف گھوڑوں کے دیدار کی خاطر۔ Tobey Maguire کی Seabiscuit کی ریسز یوٹیوب پر اکثر نکال کر دیکھتی رہتی ہوں :)
 

زیک

مسافر
یوں یہ دن بھی اختتام کو پہنچا۔ اس دن کے جانور:

  • Baboons
  • ہاتھی
  • Buffalo
  • شترمرغ
  • زیبرا
  • Wildebeests
  • Crowned Cranes
  • Warthogs
  • دریائی گھوڑے
  • Thomson’s Gazelles
  • Grant’s Gazelles
  • Hyenas
  • ببرشیر
  • Kori Bustard
  • Guineafowl
  • Waterbucks
  • گیدڑ
  • Hadada Ibis
  • لومڑی
  • Sandgrouse
  • گینڈا
  • Sacred Ibis
  • Yellow-billed Storks
  • Egrets
  • Pelicans
  • Herons
  • Red Bishop
  • زرافہ
 
تنزانیہ میں لینڈ کئے اور یوں یہ ہمارا تیسرے سال مسلسل جنوبی نصف کرہ کا ٹرپ ہوا۔ آخر شمالی نصف کرہ پھرتے پھرتے اب برابر بھی تو کرنا ہے۔

پہلا کام ویزہ کا حصول تھا۔ فارم پر کیا اور کاؤنٹر پر گئے۔ وہاں نوٹس لگا تھا کہ باقی لوگوں کے لئے 50 ڈالر اور امریکیوں کے لئے 100۔ دکھ ہوا لیکن فارم اور پیسے دیئے۔ ویزہ چپکوایا اور امیگریشن افسر کے پاس چلے گئے۔ اس نے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو اور مہر لگا کر فارغ کیا۔ سامان جلد ہی آ گیا اور ہم ائرپورٹ سے باہر نکلے۔

وہاں ایک شخص میرے نام کی تختی لئے کھڑا تھا۔ اس کے پاس گئے۔ وہ ہمیں ایک اور شخص کے پاس لے گیا جس نے بتایا کہ وہ ہماری سفاری کمپنی سے ہے اور اس کا نام مائیک ہے۔ اس کے ساتھ ایک سبز رنگ کی سات سیٹوں والی لینڈ کروز میں بیٹھے اور اروشا شہر روانہ ہو گئے۔

بادل چھائے ہوئے تھے اور نہ ماؤنٹ کلیمنجارو اور نہ ماؤنٹ میرو نظر آ رہے تھے۔

شاید دو گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد اروشا پہنچے۔ راستے کی تصویر:

Dropbox - تنزانیہ سفاری.ogg

مابدولت کی جانب سے
برادرم زیک کے تنزانیہ سفاری کی آڈیو فائل
پہلی قسط
باقی آڈیو روئیداد جلد ہی ۔ انشاء اللہ
 

سین خے

محفلین
گدھ پاکستان میں بے تحاشا ہوا کرتے تھے ۔اور اب تو ماحول کی خرابی سے بالکل معدو م ہوگئے ہیں سندھ میں ۔
ہم بچپن میں سندھ میں سیکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں دیکھتے تھے، انہیں۔

درست فرمایا۔ کچھ دن پہلے یہ آرٹیکل پڑھا تھا جہاں کچھ ڈرگس وغیرہ پر پابندی لگانے کا ذکر تھا۔ دیکھتے ہیں شائد یہ بچ جائیں :)

Plan to boost human health by saving vultures
 

سین خے

محفلین
پبلک سروس میسج:

میں کافی بڑے سائز میں تصاویر پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ مزا آئے۔ فلکر پر محفل سے بھی کچھ بڑے سائز میں تصاویر ہیں۔

ان تصاویر کا صحیح مزا بڑی سکرین پر آئے گا۔ فون پر شاید اتنی اچھی نہ لگیں جتنی بڑے مانیٹر پر۔

محفل کی سافٹویر یا سرور بسا اوقات کچھ تصاویر کو پورا پوسٹ نہیں کر رہا۔ یہ محفل کی کیش کا مسئلہ ہے۔ اس صورت میں آپ تصویر پر کلک کر کے فلکر پر جائیں اور وہاں دیکھ لیں۔ منتظمین کے ساتھ گفتگو جاری ہے کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔

درست :) فون پر آفلائن دیکھی تھیں پر اتنا مزا نہیں آیا۔ اب ڈیسک ٹاپ پر دیکھ رہی ہوں۔
 

زیک

مسافر
Top