زیک
مسافر
حسین!!!! کیا رنگ ہیں! سبحان اللہ
بہت خوبصورت! گولڈن براوَن رنگ کے گھوڑے بھی بہت خوبصورت لگتے ہیں۔
شکریہ سین خےشاندار!!! کیا ہی خوبصورت جانور ہے۔ اس کے fur پر pattern کا بھی مقصد ہے اور وہ ہے camouflage۔
حسین!!!! کیا رنگ ہیں! سبحان اللہ
بہت خوبصورت! گولڈن براوَن رنگ کے گھوڑے بھی بہت خوبصورت لگتے ہیں۔
شکریہ سین خےشاندار!!! کیا ہی خوبصورت جانور ہے۔ اس کے fur پر pattern کا بھی مقصد ہے اور وہ ہے camouflage۔
لگتا ہے اس بار گھڑسواری کے مقابلوں کی تصاویر بھی پوسٹ کرنی پڑیں گیبہت خوبصورت! گولڈن براوَن رنگ کے گھوڑے بھی بہت خوبصورت لگتے ہیں۔
لگتا ہے اس بار گھڑسواری کے مقابلوں کی تصاویر بھی پوسٹ کرنی پڑیں گی
Dropbox - تنزانیہ سفاری.oggتنزانیہ میں لینڈ کئے اور یوں یہ ہمارا تیسرے سال مسلسل جنوبی نصف کرہ کا ٹرپ ہوا۔ آخر شمالی نصف کرہ پھرتے پھرتے اب برابر بھی تو کرنا ہے۔
پہلا کام ویزہ کا حصول تھا۔ فارم پر کیا اور کاؤنٹر پر گئے۔ وہاں نوٹس لگا تھا کہ باقی لوگوں کے لئے 50 ڈالر اور امریکیوں کے لئے 100۔ دکھ ہوا لیکن فارم اور پیسے دیئے۔ ویزہ چپکوایا اور امیگریشن افسر کے پاس چلے گئے۔ اس نے پوچھا کہ کہاں جا رہے ہو اور مہر لگا کر فارغ کیا۔ سامان جلد ہی آ گیا اور ہم ائرپورٹ سے باہر نکلے۔
وہاں ایک شخص میرے نام کی تختی لئے کھڑا تھا۔ اس کے پاس گئے۔ وہ ہمیں ایک اور شخص کے پاس لے گیا جس نے بتایا کہ وہ ہماری سفاری کمپنی سے ہے اور اس کا نام مائیک ہے۔ اس کے ساتھ ایک سبز رنگ کی سات سیٹوں والی لینڈ کروز میں بیٹھے اور اروشا شہر روانہ ہو گئے۔
بادل چھائے ہوئے تھے اور نہ ماؤنٹ کلیمنجارو اور نہ ماؤنٹ میرو نظر آ رہے تھے۔
شاید دو گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد اروشا پہنچے۔ راستے کی تصویر:
وہی کہانیاں جو وائلڈ لائف کا پروگرام دکھاتے ہوئے ساتھ ساتھ سناتے ہیں
گدھ پاکستان میں بے تحاشا ہوا کرتے تھے ۔اور اب تو ماحول کی خرابی سے بالکل معدو م ہوگئے ہیں سندھ میں ۔
ہم بچپن میں سندھ میں سیکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں دیکھتے تھے، انہیں۔
پبلک سروس میسج:
میں کافی بڑے سائز میں تصاویر پوسٹ کر رہا ہوں تاکہ مزا آئے۔ فلکر پر محفل سے بھی کچھ بڑے سائز میں تصاویر ہیں۔
ان تصاویر کا صحیح مزا بڑی سکرین پر آئے گا۔ فون پر شاید اتنی اچھی نہ لگیں جتنی بڑے مانیٹر پر۔
محفل کی سافٹویر یا سرور بسا اوقات کچھ تصاویر کو پورا پوسٹ نہیں کر رہا۔ یہ محفل کی کیش کا مسئلہ ہے۔ اس صورت میں آپ تصویر پر کلک کر کے فلکر پر جائیں اور وہاں دیکھ لیں۔ منتظمین کے ساتھ گفتگو جاری ہے کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔
بالَم کِھیرا۔ علی گڑھ میں یہ درخت بہت دیکھا ہے۔ ہمارے یہاں فٹ پاتھی حکیم اس کا چورن بیچتے ہیں۔
گوگل پہ بالم کھیرا سرچ کرنے سے kigelia africana نام ملا ہے۔
پیٹ درد، بد ہضمی وغیرہ وغیرہ۔ مجھے تو سب ڈھکوسلہ لگتا ہےکس مرض کے لئے چورن دیتے ہیں؟
زبردست امین۔Dropbox - تنزانیہ سفاری.ogg
مابدولت کی جانب سے
برادرم زیک کے تنزانیہ سفاری کی آڈیو فائل
پہلی قسط
باقی آڈیو روئیداد جلد ہی ۔ انشاء اللہ
صاحب جی کے چہرے پر کیا رعب و دبدبہ ہے! شاندار تصویر
شانداااااااار!
بہترین فوٹوگرافی بے انتہا داد قبول فرمائیے!