ریڈیو سننا ایک مشغلہ

clever

معطل
اردو محفل فورم > روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات > مشاغل > ریڈیو سننا ایک مشغلہ
دو
 

Saraah

محفلین
ریڈیو سننا ایک بہترین مشغلہ ہے۔ آج کے اس دور میں بھی اس کی افادیت قائم ہے۔
آپ میں سے کتنے آن لائن یا ریڈیو پر پروگرام سنتے ہیں۔

-
پتہ نہیں کیوں کالز نہیں سنی جاتیں مجھ سے پروگرامز میں، سو کم ہی سنتی ہوں ریڈیو،ہاں البتہ لوڈ شیڈنگ کے دوران ٹائم پاس کرنے کے لیے موبائل پہ سن لیتی ہوں 106 -اور 103 پہ افضل ساحر کو کبھی کبھار- یا پھر رات کو سوتے وقت سوفٹ سا میوزک
 
بہت سنا ریڈیو۔
کالج دور تک بی بی سی، وائس آف امریکہ، وائس آف جرمنی کی تمام فریکوئنسیز یاد تھیں۔ ان کو ٹیون کرنا میری ہی ذمہ داری تھی۔ گھر میں ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سے ریڈیو ہی اکلوتا میڈیم تھا۔ :)
 
بچپن سے ہی کرکٹ کمنٹری سننے کا شوق تھا۔ اور امتحان کے دوران بھی ریڈیو کے پاس کرسی لگا کر بیٹھتا تھا۔ والیم ایڈجسٹ کیا ہوا تھا، ابو کے آنے کے امکانات ہویدا ہوتے ہی ریڈیو بند ہو جاتا تھا۔ :)
آسٹریلیا میں ہونے والے میچز رات 4 بجے شروع ہوتے تھے، تو بھائی کا چھوٹا سیل والا ریڈیو تکیے کے نیچے رکھ کر سنتا تھا۔ :)
 

فلک شیر

محفلین
بچپن سے ہی کرکٹ کمنٹری سننے کا شوق تھا۔ اور امتحان کے دوران بھی ریڈیو کے پاس کرسی لگا کر بیٹھتا تھا۔ والیم ایڈجسٹ کیا ہوا تھا، ابو کے آنے کے امکانات ہویدا ہوتے ہی ریڈیو بند ہو جاتا تھا۔ :)
آسٹریلیا میں ہونے والے میچز رات 4 بجے شروع ہوتے تھے، تو بھائی کا چھوٹا سیل والا ریڈیو تکیے کے نیچے رکھ کر سنتا تھا۔ :)
کمنٹری تو بہت سنی
ہاکی اور کرکٹ دونوں کی
 

عثمان

محفلین
سی بی سی ریڈیو ون ہیلی فیکس سنتا ہوں گاڑی میں۔
میں نے نوٹ کیا ہے کہ نا صرف ٹی وی بلکہ بعض اوقات انٹرنیٹ کے مقابلے پربھی ریڈیو چھوٹے شہروں اور قصبات کے متعلق علاقائی خبریں جاننے کا بہت مفید ذریعہ ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے بھی ریڈیو بہت سنا کسی زمانے میں۔

کرکٹ کمنٹری کی یادیں اَسی کی دہائی کے اوائل کی ہیں، آسڑیلیا پاکستان سیریز کی۔ سردیوں میں صبح صبح منیر حسین مرحوم یا حسن جلیل کی اردو کمنٹری عجب ہی رنگ دکھاتی تھی۔

آل انڈیا ریڈیو بھی بہت سنا، ان کے 'گیت مالا' کے پروگرام بہت شاندار ہوتے تھے۔ یا دوپہر کو 'سینک بھائیوں کا پروگرام'۔

ریڈیو پاکستان سے دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک ایک غزلوں کا پروگرام ہوتا تھا وہ بلا ناغہ سنتا تھا۔

نوے کی دہائی کے شروع میں لاہور ہوسٹل میں تھا تو واحد غمگسار ریڈیو تھا، تب پاکستان میں نئے نئے ایف ایم ریڈیو چینل شروع ہوئے تھے، اتنی صاف آواز پہلی بار سنی تھی۔

پھر گھر والوں نے ایک چلتا پھرتا 'ریڈیو' لا دیا، برقی ریڈیو سے سارے رشتے ناطے منقطع ہو گئے۔
 
اور انگریزی کمنٹری میں چشتی مجاہد اور عمر قریشی بھی! :)
عمر قریشی کی یاد نہیں، وہ شاید پہلے کرتے تھے، مگر چشتی مجاہد کی تو خوب سنی۔ مگر جو جوش و جذبہ افتخار احمد کی کمنٹری کا خاصہ تھا، وہ کسی اور میں نہیں تھا۔ :)
 
Top