بڑا شاعر

اکثر ہم اندازہ کر لیتے ہیں یا دیکھا دیکھی کچھ چیزوں یا لوگوں کے متعلق راے قائم کر لیتے ہیں ہم نے بہت سے لوگوں سے پوچھا اردو کا بڑا شاعر کون ہے تو اکثریت نے جواب دیا غالب اور اقبال تو ہم نے بھی غالب اور اقبال کو پڑھنا شروع کیا مگر ساری شاعری دماغ کے میلوں اوپر سے گزرتی تھی۔۔ آخر ہم تنگ آ کر پڑھے لکھے لوگوں کے پاس گئے بابا غالب یا اقبال کے کوئ شعر ہمیں سمجھا دو تو انھوں کانوں کو ہاتھ لگاے توبہ توبہ غالب اور اقبال بڑے شاعر ہم کہاں سمجھ یا سمجھا سکتے ہیں۔۔ یہاں سے میرے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئ کہ جس شعر کی سمجھ نہ آئے وہ بڑے شاعر کا ہے۔۔ آج بھی اگر کسی کا شعر مجھے سمجھ نہیں آتا تو مجھے یقین آ جا تا ہے یہ لازمی کسی بڑے شاعر کا ہے۔۔۔
 
جناب عابدعلی خاکسار صاحب کیا ٹیگ شدہ محفلین بھی بڑے شعراء میں شامل ہیں ؟
14jss34.jpg
 
زیک

مسافر
اکثر ہم اندازہ کر لیتے ہیں یا دیکھا دیکھی کچھ چیزوں یا لوگوں کے متعلق راے قائم کر لیتے ہیں ہم نے بہت سے لوگوں سے پوچھا اردو کا بڑا شاعر کون ہے تو اکثریت نے جواب دیا غالب اور اقبال تو ہم نے بھی غالب اور اقبال کو پڑھنا شروع کیا مگر ساری شاعری دماغ کے میلوں اوپر سے گزرتی تھی۔۔ آخر ہم تنگ آ کر پڑھے لکھے لوگوں کے پاس گئے بابا غالب یا اقبال کے کوئ شعر ہمیں سمجھا دو تو انھوں کانوں کو ہاتھ لگاے توبہ توبہ غالب اور اقبال بڑے شاعر ہم کہاں سمجھ یا سمجھا سکتے ہیں۔۔ یہاں سے میرے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئ کہ جس شعر کی سمجھ نہ آئے وہ بڑے شاعر کا ہے۔۔ آج بھی اگر کسی کا شعر مجھے سمجھ نہیں آتا تو مجھے یقین آ جا تا ہے یہ لازمی کسی بڑے شاعر کا ہے۔۔۔
یہ تحریر آپ نے لکھی اور آپ ہی کی پسندیدہ بھی ہے؟
 
اگر اپنا کہا تم آپ ہی سمجھے تو کیا سمجھے
مزہ کہنے کا تب ہے ایک کہےاور دوسرا سمجھے
کلام میر سمجھے اور زبان میرزا سمجھے
مگر ان کا کہا یہ سمجھے یا خدا سمجھے
 
سمجھ سمجھ کر سمجھ کو سمجھو، سمجھ سمجھنا بھی اک سمجھ ہے
سمجھ سمجھ کر بھی جو نہ سمجھے، مری سمجھ میں وہ نا سمجھ ہے
 
Top