پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

arifkarim

معطل
اتنا وقت ورڈ پلگن بنانے میں نہیں لگا جتنا اس کو صحیح طرح سے ڈیپلائے کرنے میں لگ گیا (n)
arifkarim بھائی یہ سیٹ اپ فائل چلا کر دیکھیں انشاء اللہ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
DISK1 میں موجود سیٹ اپ چلانے سے انسٹال ہو گیا۔ VSTO والا طریقہ کام نہیں کرتا آفس 2016 پر۔
d000013.gif
 
DISK1 میں موجود سیٹ اپ چلانے سے انسٹال ہو گیا۔ VSTO والا طریقہ کام نہیں کرتا آفس 2016 پر۔
d000013.gif
الحمد اللہ میرا خیال ہے مائکروسافٹ نے سیکورٹی کی وجوہات پر ایسی کوئی پالیسی لگائی ہوئی ہے۔ یہ انسٹالر مائکروسافٹ ہی نے ریکومنڈ کیا ہے۔ تفصیلی طور پر کیا وجوہات تھیں ایرر کی ابھی اس کو مجھے خود بھی سمجھنا ہے:disapointed: آپ کا بہت شکریہ مدد کے لیے اور تکلیف کے لیے معذرت ۔
 
آصف اثر

معطل
میں نے ورڈ پلگ اِن 2016پرانسٹال کرکے دیکھا کوئی مسئلہ نہیں آرہا۔ تصحیح کرتے وقت پہلے لفظ کی جو فارمیٹنگ ہوتی ہے اسے پورے متن پر اپلائی کردیتاہے۔ یعنی متن میں سب سے پہلےوالے لفظ کی فارمیٹنگ اُٹھاتاہے۔

اگر ربیع الاول غلطی سے ربع الاول لکھا ہو تو ”ربع الاول“ کو ”ربیع الاول“ کیسے کریں گے کیوں کہ ”ربع“ اردو میں ایک الگ معنی میں بھی مستعمل ہے۔
 
آخری تدوین:
میں نے ورڈ پلگ 2016پرانسٹال کرکے دیکھا کوئی مسئلہ نہیں آرہا۔ تصحیح کرتے وقت پہلے لفظ کی جو فارمیٹنگ ہوتی ہے اسے پورے متن پر اپلائی کردیتاہے۔ یعنی متن میں سب سے پہلےوالے لفظ کی فارمیٹنگ اُٹھاتاہے۔

اگر ربیع الاول غلطی سے ربع الاول لکھا ہو تو ”ربع الاول“ کو ”ربیع الاول“ کیسے کریں گے کیوں کہ ”ربع“ اردو میں ایک الگ معنی میں بھی مستعمل ہے۔
ایک پیئر نیا بنا لیں
تلاش کیجیے: ربع الاول
تبدیل کیجیے: ربیع الاول
احتیاطاً سپیس بھی شامل کر سکتے ہیں اگر ربع الاول کسی اور لفظ میں بھی آنا ممکن ہے تو۔
 
سروش

محفلین
عظیم بھائی آپ میری بات سمجھے نہیں شاید ، میں نے کہا تھا کہ جسطرح نسیم پی ڈی ایف میں پی ڈی ایف دیکھی جاسکتی ہے اور نیچے ٹائپ کیا جاسکتا ہے ، یہی فنکشنلٹی پروف ریڈر میں بھی آجائے تو دو کی جگہ ایک ہی سوفٹوئر میں دنوں مسئلے حل ہوجاتے ہیں ۔ پی ڈی ایف ویور ایکٹوایکس کنٹرول شامل کرنے کا کہہ رہا تھا ۔ یہ اب ٹیکنکل چیز ہے کہ ایڈٹ ایبل ٹیکسٹ ایریا کنٹرول کو اوور لیپ کریں یا پھر اسکو الگ سے رکھیں ۔
 
جی معذرت چاہتا ہوں سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ میں سمجھا شاید آپ پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ لوڈ کروا کر اس کو نیچے والے ٹیکسٹ بوکس میں ایڈٹ کرنا چاہتے ہیں :)
خیر اگر صرف ایک باکس میں پی ڈی ایف دکھانی ہے اور دوسرا ٹیکسٹ بوکس ٹائپ کرنے کے لیے دینا ہے تو اس کے انشاءاللہ شامل کردوں گا لیکن ایک علیحدہ فارم میں بہتر رہے گا۔ یعنی ایک بٹن اور شامل کرتا ہوں اس کو کلک کرنے سے پروگرام آپ سے فائل کا پاتھ پوچھے گا اور پھر نئے فارم پر جو مین فارم کے اوپر ایک ڈائیلوگ کے طور پر آئے اس میں پی ڈی ایف اور ٹیکسٹ بوکس دکھا دے۔ یہ ٹھیک رہے گا؟
 
سروش

محفلین
جی بھائی ، اب بالکل صحیح جگہ پہنچ گئے آپ ۔ مقصد پی ڈی ایف دیکھ کر ٹائپ کرنا ہے ، اور متن کو محفوظ کرنا جو سب سےپہلے ورژن میں آپ نے سہولت دی تھی ۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ اگر کسی پئیر کو پروگرام میں ہی تلاش کرنا ہو تو تلاش کیا جاسکے۔ مثلا مجھے ایک پئیر ڈیلیٹ کرنا ہے تو پہلے مجھے اسے تلاش کرنا ہوگا اس کے بعد ہی اس کو ڈیلیٹ کرسکتا ہوں۔ ابھی تو ٹوکن فائل میں سرچ کرکے مینوئلی ڈیلیٹ کرنا پڑ رہا ہے۔
 
جی بہتر ہے انشاءاللہ شامل کرتا ہوں اس کو بھی۔
 
سروش

محفلین
جزاک اللہ خیرا ۔عظیم بھائی ۔
ایک مسئلہ ہے فونٹ سائز تھوڑا بڑا کرنا پڑے گا ۔ ملاحظہ کریں :
Screenshot_5.png

فونٹ جمیل نوری یا علی نستعلیق یا مہر نستعلیق امپلیمنٹ ہوسکتا ہے ؟
 
آصف اثر

معطل
چوں کہ اس ایپ (کے ورڈ پلگ اِن) کامقصد اردو تصحیح ہے ،لہذا کیا ایسا فیچر ممکن ہے کہ تصحیح کرتے وقت فونٹ(یا اسٹائل شیٹ ) کے لحاظ سے تصحیح کی جاسکے۔؟
اگر کسی نے اردو متن مختلف فونٹس میں رکھے ہوں تو اس کو بند کرلے۔تاکہ پورے متن کی تصحیح ہوسکے۔
 
آخری تدوین:
ایک مسئلہ ہے فونٹ سائز تھوڑا بڑا کرنا پڑے گا ۔ ملاحظہ کریں :
اس سے بہتر ہے کہ اگر آپ ٹیکسٹ باکس پر کرسر لا کر کنٹرول والی کی دبا کر رکھیں اور سکرول اپ کریں، اپنی مرضی سے زوم سیٹ کرلیں۔
سکرول تو ماؤس کے درمیانی وھیل سے بھی ہورہی ہے ۔
حضور اگر آپ نیچے والی ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کر رہے ہیں تو ماؤس تک جانے کی زحمت سے بچنے کے لیے بتایا تھا کے ٹیکسٹ باکس میں رہتے ہوئے، کنٹرول کی اور نیچے والی ایرو کی کو دبا کر یہی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، عموماً ٹائپ کرتے ہوئے بار بار ماؤس کا استعمال تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔
فونٹ جمیل نوری یا علی نستعلیق یا مہر نستعلیق امپلیمنٹ ہوسکتا ہے ؟
چوں کہ اس ایپ کامقصد اردو تصحیح ہے ،لہذا کیا ایسا فیچر ممکن ہے کہ تصحیح کرتے وقت فونٹ(یا اسٹائل شیٹ ) کے لحاظ سے تصحیح کی جاسکے۔؟
اگر کسی نے اردو متن مختلف فونٹس میں رکھا ہو تو اس کو بند کرلے۔تاکہ پورے متن کی تصحیح ہوسکے۔
بس اتنا ہو کہ یہ آن آف ہوسکے۔ یا ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں ”تمام“شامل ہو تاکہ پورے متن کی یکبارگی تصحیح بھی اگر کوئی چاہے تو کرسکے۔جیسا کہ فی الحال ہورہاہے۔
سمجھا نہیں، فونٹ ٹیکسٹ باکس کے متن پر اپلائی کر کے اس کو آر ٹی ایف میں محفوظ کریں گے؟ ٹیکسٹ فائل میں تو فارمیٹنگ محفوظ نہیں ہوگی۔
 
سروش

محفلین
حضور اگر آپ نیچے والی ٹیکسٹ باکس میں ٹائپ کر رہے ہیں تو ماؤس تک جانے کی زحمت سے بچنے کے لیے بتایا تھا کے ٹیکسٹ باکس میں رہتے ہوئے، کنٹرول کی اور نیچے والی ایرو کی کو دبا کر یہی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، عموماً ٹائپ کرتے ہوئے بار بار ماؤس کا استعمال تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔
درست!!!

آرٹی ایف ہی صحیح ہوگی ۔
 
آصف اثر

معطل
سمجھا نہیں، فونٹ ٹیکسٹ باکس کے متن پر اپلائی کر کے اس کو آر ٹی ایف میں محفوظ کریں گے؟ ٹیکسٹ فائل میں تو فارمیٹنگ محفوظ نہیں ہوگی۔
یہ تب ہے جب ورڈ پلگ اِن میں فارمیٹنگ والا مسئلہ حل ہوجائے۔
مراسلہ #195 میں تدوین کی ہے دوبارہ ملاحظہ کیجیے۔
 
Top