پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

بالكل برداشت كي جاسكتي هے ۔۔۔
اب اس ميں ايك كام اور هوجائے كه كسٹم اردو ڈكشنري شامل كريں الف عین بھائي والي ۔
میں سمجھا تھا کام ختم ہو گیا :)
خواہشوں کی کوئی انتہا ہے مگر؟
خیر آپ کے پاس ڈکشنری ہے تو شیئر کیجیے میں دیکھتا ہوں کے ایسا ممکن ہے کہ نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میری والی لغت یہاں ہے۔
’ے‘ شاید وہاں سرخ ہو گا، جہاں اس کے بعد خالی سپیس پٹا کر وقف دیا گیا ہے۔
البتہ کل میں نے غور کیا کہ ایک جوڑ گڑبڑ کر رہا ہے۔ ے کے بعد الف آنے سے ’ےا‘ بغیر سپیس کے ایک لفظ بن جاتا ہے اور اگلے لفظ کو الف سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں!!
اسی طرح ’قابو‘ لفظ بھی ’ق ابو‘ ہو جاتا ہے۔
حیران ہوں کہ یہ کن جوڑوں کی گڑبڑ ہے؟
 
بہت شکریہ جناب، لیکن میرے پاس یہ اغلاط نہیں ہیں

جیسے یہ جملہ دیکھیے
"اس کو قابو کرنے سے ایک غلطی ہے"
تصحیح کے بعد
"اس کو قابو کرنے سے ایک غلطی ہے "
آپ مجھے تحریر کا وہ ٹکڑا دیجیئے جس میں غلطی آرہی ہے۔
 
arifkarim

معطل
خواہشوں کی کوئی انتہا نہیں ۔۔۔۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر کوڈ نکلے:
6290009_700b_v1.jpg
 
محمد عظیم الدین بھائی یہ والا ورڈ کنٹرول دیکھیں :
File Download - CodeProject
Screenshot_8.png

اس میں انسٹالڈ ورڈ 2016 پورا آگیا ہے جس میں آپکا تصحیح والا پلگ ان بھی شامل ہے اور ڈکشنری والا بھی چونکہ اردو - عربی پروفنگ ٹولز شامل تھے تو اسپیل چیک بھی ہورہا ہے ۔
جی میں دیکھتا ہوں، فی الحال محترم الف عین صاحب کی ڈکشنری پروگرام میں شامل کردی ہے، فائل یہاں سے حاصل کریں اور ٹیسٹ کر کے بتائیے اگر آپ کا کام چل جاتا ہے۔
 
سروش

محفلین
الف عین بھائی ، محمد عظیم الدین بھائی ، arifkarim آصف اثر بھائی
اب اسکا نام کرن بھی کر ہی دیجئے اور اسکو فائنل کرکے محفل پر ریلیز کریں۔
بات میکرو سے شروع ہوئی تھی اور دیکھیں کہاں ایک مکمل سوفٹوئر معارض وجود میں آیا ۔
تمام احباب مبارکباد کے مستحق ہیں ، اور عظیم بھائی کی محنت پر انکو زبردست خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں ۔
 
آصف اثر

معطل
جی ضروری ہے، معذرت کے پہلے نہیں بتایا۔
سروش بھائی ذرا صبر کیجیے۔ نام رکھ دیا جائے گا۔ لیکن ابھی شائد کام ختم نہیں ہوا۔ اگرچہ آپ جیسے جذبات واحساسات سے ہم بھی مغلوب ہیں۔
محمد عظیم الدین بھائی ورڈ پلگ اِن والی بات تو کچھ بھول ہی گئی سب سے۔ اس میں فارمیٹنگ کا مسئلہ آرہا تھا۔ اس کو لازمی دیکھ لیجیے۔
موجود ورژن میں تو کچھ اردو پی ڈی ایف فائلز نہیں اُٹھا رہا۔ جیسے@متلاشی کے والد گرامی کی کتاب”فنِ خوش نویسی“۔!احباب چیک کیجیےکیا اُن کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ آرہاہے یا نہیں۔ یہ کتاب محفل پر موجود ہے۔
جب کہ پی ڈی ایف کا آپشن بہت سست چلتاہے۔ اور شائد ا س کی وجہ سے فائل سائز بھی بہت بڑھ گیا ہے۔ اگر کسی کو اس کے بغیر کا ورژن درکار ہوتو کیا بعد میں اس فیچر کو ہٹانا مشکل تو نہیں ہوگا نا؟ محمد عظیم الدین
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر کوڈ نکلے:
اس موقع پر میں محمد عظیم الدین کو زبردست داد دوں گا کہ اِن جیسی تیزی میں نے کبھی نہیں دیکھی۔ اتنی تیزی کسی پروفیشنل سافٹ وئیر کو اپڈیٹڈ اور فیچر رِچ نہیں پایا۔لہذا اِن کو ”بلائے عظیم“ سمجھنے میں ہم حق بجانب ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے اپنی تصویر پیش کرکے اس کا بروقت سدباب کردیا ہے!:)
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
موجود ورژن میں تو کچھ اردو پی ڈی ایف فائلز نہیں اُٹھا رہا۔ جیسے@متلاشی کے والد گرامی کی کتاب”فنِ خوش نویسی“۔!احباب چیک کیجیےکیا اُن کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ آرہاہے یا نہیں۔ یہ کتاب محفل پر موجود ہے۔
کھل رہی ہے پی ڈی ایف
Screenshot_11.png
 
آصف بھائی، شکریہ ٹائٹل خوب دیا ہے آپ نے۔
ورڈ پلگن والی بات بھولی نہیں ہے انشاءاللہ اس کو بھی کوئی حل نکل آئے گا۔ ابھی اس پر دھیان نہیں دیا دیکھتا ہوں جلدہی اس کوبھی۔
اصل میں جتنی فیچرز شامل کرتے جائیں گے سائز اور پرفارمنس پر فرق پڑتا جائے گا ویسے بھی ایسی صورت حال میں جہاں ایکسٹریم پروگرامنگ کرنی پڑے یعنی پہلے سے تو پوری معلومات نہ ہوں کہ بنانا کیا ہے تو ایسی صورت میں اکثر بہت سارے کمپورمائزز کرنے پڑتے ہیں، اپنے طور پر کوشش کی ہے کہ پرفارمنس والی بات دھیان میں رہے لیکن یہ جو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر ڈالا ہے اس نے نہ صرف پروگرام کو آہستہ کردیا ہے بلکہ ڈی بگ اور ڈیویلپمنٹ کرتے ہوئے بھی کافی آہستہ کام ہوتا ہے۔ کافی جاندار ای پی آئی ہے اس پلگن کی۔ خیر جو فیچر مل رہے ہیں ان کی وجہ سے اتنا تو برداشت کیا جا سکتا ہے۔
اگر کوئی بھی مسئلہ کسی ٹیکسٹ یا فائل کا ہو تو برائے مہربانی لنک ضرور شیئر کیا کریں تاکہ اس کو میں ڈی بگ موڈ میں چلا کر ٹیسٹ کر سکوں، میری اپنی اتنی تحقیق متن کے حوالے سے یا محفل کے بارے میں نہیں ہے۔
بغیر پی ڈی ایف والی فیچر کی بات آپ نے درست کی ہے۔ اگر کسی کو پرانی فائل چاہیے جو بغیر رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے ہے (جس کی وجہ سے پروگرام آہستہ ہوگیا ہے) تو یہاں سے حاصل کر سکتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
میرے پاس بھی کھل گئی ہے فائل، آپ بتایئے کیا مسئلہ آرہا ہے آپ کو، کوئی ایرر ہے تو وہ شیئر کیجیے۔
نام تھا ”فنِ خوش نوِيسي“ بدل کر Funکردیا تو مسل کھل گئی۔ کچھ دیگر فائلز پر تجربات سے پتا چلا کہ اردو نام ہونے کی وجہ سےفائلز نہیں کھول رہا۔ تعجب ہے!
 
نام تھا ”فنِ خوش نوِيسي“ بدل کر Funکردیا تو مسل کھل گئی۔ کچھ دیگر فائلز پر تجربات سے پتا چلا کہ اردو نام ہونے کی وجہ سےفائلز نہیں کھول رہا۔ تعجب ہے!
جناب ہر اچھے سافٹ وئیر کی طرح اس میں بھی بہت کیڑے ہوں گے، آپ پکڑ پکڑ کر لاتے جائیے میں اسپرے کرتا رہوں گا۔ :)
اگر کوئی ایرر آئے تو ذرا تفصیل دیجیے میں فکس کردوں گا انشاءاللہ
 
آصف اثر

معطل
جناب ہر اچھے سافٹ وئیر کی طرح اس میں بھی بہت کیڑے ہوں گے، آپ پکڑ پکڑ کر لاتے جائیے میں اسپرے کرتا رہوں گا۔ :)
اگر کوئی ایرر آئے تو ذرا تفصیل دیجیے میں فکس کردوں گا انشاءاللہ
جی بالکل۔ اگر اردو نام والی فائلیں نہ اٹھانے والا مسئلہ حل ہوگیا ہو تو اپڈیٹ کردیجیے۔
 
آخری تدوین:
Top