پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

عثمان قادر

محفلین
عثمان جی مجھے لگتا ہے آپ نے محمد نواز کو اور حمیرا آپا نے اظہر علی کو گم کرکے ہی سکھ کا سانس لینا ہے۔یہ محمد نواز کہیں آپ کے محلے کی ٹیم کا وہ کپتان تو نہیں تھا جس نے آپ کے ٹیلنٹ کو صرف فیلڈنگ کروا کروا کر دبادیا؟
سُپرسمائلس
ہاہاہاہا جی یہ محلے کی اس ٹیم کا کپتان تھا جس میں کپتان کے پاس گیند بھی ہوتی ہے بلا بھی اور وکٹیں بھی اور تو اور وہ نا تو اوپن آنے کی ضد کرتا ہے اور نا اوور کرانے کی بات اور نالی سے گیند بھی خود ہی نکالتا ہے لیکن پھر بھی اس کے ساتھ کھیلنا کوئی پسند نہیں کرتا ۔۔۔۔۔
یار جگ جگ کھلے لیکن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں ۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
مزا آجاتا اگر پاکستان یہاں پر ہی اننگز ڈیکلیئر کردیتا،ذرا ویسٹ انڈیز کو بھی تو امید ہوتی چیس کرنے کی۔ٹیسٹ میچ دیکھنے کا لطف آجاتا۔ویسے گپ شپ سے ہٹ کر پاکستان کو چاہیے کہ مزید 60 یا 70 رنز ایڈ کرکے اننگز ڈیکلیئرکردے۔سمائلس
 
Wasiq Khan

ویسے حفیظ بھائی مزاق آپ بہت اچھا کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔
پاکستان کو 450 رنز تک اننگ ختم کر دینی چاہیے۔۔۔
 
اور اگر کبھی ویسٹ انڈیز رن چیز کر لیتا تو مزا دوبالا ہی ہو جاتا ۔۔۔۔۔۔ :thinking::thinking:
 
اجی نہیں جی،مذاق کہاں۔میں تو بالکل سنجیدہ ہوں۔اظہر علی آوٹ ہوگیا ہے یعنی اب تو اُس کی سینچری تک کھیلنا بھی نہیں رہا۔392 رنز کافی ہیں۔ذرا شغل "وغل" بنے گا نا اگر اننگز یہاں ڈیکلیئر ہوجاتی ہے۔
براوو ذرا ایک تگڑی سی سینچری کرجاتا ہے تو پھر تو اور مزا آئے گا ٹیسٹ میچ کا۔ہار کے قریب پہنچ کر جیتنے کا تو مزا ہی الگ ہے۔سمائلس
 
میرے حساب سے پاکستان کو ایک سیشن کھینا چاہیے۔۔۔۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
نئے ایل بی ڈبلیو رولز فار ڈی آر ایس جو کہ 22 ستمبر سے لاگو ہو چکے ہیں ان کے بارے کیا تجزیہ ہے ؟؟ میرے خیال میں کافی عرصے بعد باؤلرز کے حق میں کچھ کیا ہے آئی سی سی والوں نے ۔۔۔۔۔
بال وکٹوں کو ہٹ کرنے کے زون کو انکریز کر دیا گیا ہے
ہٹنگ امپیکٹ اب آف اور لیگ سٹمپ کے کارنرز سے لیا جائے گا جبکہ پہلے مڈل سے لیا جاتا تھا ۔۔۔۔۔
New DRS rule for lbws is great news for bowlers
 
ابن توقیر

محفلین
اور اگر کبھی ویسٹ انڈیز رن چیز کر لیتا تو مزا دوبالا ہی ہو جاتا ۔۔۔۔۔۔ :thinking::thinking:

اجی آپ تو مہمان نوازی بھی بھولتے جارہے ہیں۔کب سے وہ مہمان آئے قربانی دیئے جارہے ہیں اگر ایک باری ایسا ہوگیا تو کیا ہوا۔کچھ آپ کا بھی تو حق بنتا ہے ان کی خدمت کرنے کا۔سُپرسمائلس
 
ابن توقیر

محفلین
نئے ایل بی ڈبلیو رولز فار ڈی آر ایس جو کہ 22 ستمبر سے لاگو ہو چکے ہیں ان کے بارے کیا تجزیہ ہے ؟؟ میرے خیال میں کافی عرصے بعد باؤلرز کے حق میں کچھ کیا ہے آئی سی سی والوں نے ۔۔۔۔۔
بال وکٹوں کو ہٹ کرنے کے زون کو انکریز کر دیا گیا ہے
ہٹنگ امپیکٹ اب آف اور لیگ سٹمپ کے کارنرز سے لیا جائے گا جبکہ پہلے مڈل سے لیا جاتا تھا ۔۔۔۔۔
New DRS rule for lbws is great news for bowlers

میں بھی سوچ رہا تھا ان کو زیرِ بحث لانے کی۔آپ نے آغاز کردیا ہے تو ایسا کریں ان کو ایک نئی لڑی میں لے آئیں وہاں ان کو تخنہ مشق بناتے ہیں۔کیا خیال ہے بھیا جی؟ سُپرسمائلس
 
عثمان قادر

محفلین
اجی آپ تو مہمان نوازی بھی بھولتے جارہے ہیں۔کب سے وہ مہمان آئے قربانی دیئے جارہے ہیں اگر ایک باری ایسا ہوگیا تو کیا ہوا۔کچھ آپ کا بھی تو حق بنتا ہے ان کی خدمت کرنے کا۔سُپرسمائلس
ارے ان کو اب ڈرنکس بریک میں روح افزا پلائئیں گے ۔۔۔۔۔ پکا وعدہ
لیکن میچ والا مذاق نہیں رکھا ۔۔۔
 
Top